ڈاچی (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈاچی
ہدایت کاراسلم ایرانی
پروڈیوسرآغا جی اے گل
منظر نویسحزیں قادری
کہانیحزیں قادری
موسیقیجی اے چشتی
تاریخ نمائش
  • 15 فروری 1964ء (1964ء-02-15)
دورانیہ
3 گھنٹے
ملکپاکستان کا پرچم
زبانپنجابی

ڈاچی فلم ساز آغا جی اے گل کی 1964ء میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی پنجابی زبان میں پاکستانی فلم تھی۔

فلم ڈاچی 6 جنوری، 1956ء میں پاکستان میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس کے فلم ساز آغا جی اے گل، ہدایت کار اسلم ایرانی، موسیقار جی اے چشتی، کہانی کار، مکالمہ نگار اور نغمہ نگار حزیں قادری تھے۔ یہ فلم اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے بے حد پسند کی گئی۔[1]

اس فلم کی موسیقی جی اے چشتی نے نے ترتیب دی جبکہ نغمات مشہور شاعر حزیں قادری نے تحریر کیے۔ اس فلم کا ایک گانا مسعود رانا کی آواز میں گایا ہوا تانگے والا خیر مانگدا بہت مشہور ہوا اور مسعود رانا کو راتوں رات ملک کا صف اول کا گلوکار بنا دیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب ص 225، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء