ہکلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Hakla Pind
گاؤں
ملکپاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع گجرات
تحصیلکھاریاں
بلندی262 میل (862 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

ہکلہ (انگریزی: Hakla) پاکستان کا ایک آباد مقام جو ضلع گجرات میں واقع ہے۔[1]

تفصیلات[ترمیم]

ہکلہ نام کا یہ گاؤں یونین کونس و ڈاکخانہ پنجن کسانہ میں آتا ہے۔ جو تحصیل کھاریاں ضلع گجرات صوبہ مغربی پنجاب میں واقع ہے۔ ہکلہ کی مجموعی آبادی ہزاروں میں ہے۔ یہاں کے لوگوں کی تعلیم،سیاست اور عسکری شعبے میں کافی خدمات ہیں۔ مقامی لوگ زیادہ تر زراعت کے پیشے سے منسلک ہیں۔ اور کافی لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کے لیے بیرون ملک مقیم ہیں جن میں خلیجی ریاستیں اور یورپی ممالک سرفہرست ہیں۔ یہاں گوجر برادری بہت بڑی تعداد میں بستی ہے۔ کندوانہ گجر خاندان کا کافی اثرورسوخ ہے۔ یہاں کاحلقہ انتخاب این اے 106 اور یوسی 76 پنجن کسانہ کی مقامی سیاست میں بہت معتبر کردار ہے۔ لوگ محنتی، بہادر اور محب وطن ہیں۔ مقامی زبان پنجابی ہے۔ قومی شاہراه اور ریل پٹری کے پاس آباد یہ گاؤں 262 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Hakla"