متفرق افعال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

متفرق افعال کی تین اقسام ہیں۔ فعل مضارع ایسا فعل جس میں موجودہ (حال) اور آنے والا (مستقبل) دونوں زمانے پائے جائیں۔ فعل امرایسا فعل جس میں کام کرنے کا حکم پایا جائے (امر کے معنی حکم کے ہیں)۔ فعل نہی اس فعل کو کہتے ہیں جس میں کسی کام سے منع کیا جائے۔ نہی کے معنی روکنا یا منع کرنے کے ہیں۔

متفرق افعال[ترمیم]

متفرق افعال کی اقسام[ترمیم]

متفرق افعال کی مندرجہ ذیل تین اقسام ہیں۔

  1. فعل مضارع
  2. فعل امر
  3. فعل نہی

فعل مضارع[ترمیم]

ایسا فعل جس میں موجودہ (حال) اور آنے والا (مستقبل) دونوں زمانے پائے جائیں فعل مضارع کہلاتا ہے۔

یا

وہ فعل جس میں زمانہ حال اور زمانہ مستقبل دونوں زمانوں کا مفہوم پایا جائے اسے فعل مضارع کہتے ہیں۔

یا

فعل مضارع اُس فعل کو کہتے ہیں جس میں کسی کام کا کرنا یا ہونا فعل حال یا فعل مستقبل دونوں زمانوں میں پایا جاتا ہے۔

فعل مضارع کی مثالیں[ترمیم]

نجمہ کتاب پڑھے، اسلم کھانا کھائے، بشرہ سوئے، احمد اسکول جائے، اختر پھول لائے، اِن جملوں میں پڑھے، کھائے، سوئے، جائے، لائے فعل مضارع ہیں۔

فعل مضارع بنانے کا قاعدہ[ترمیم]
  • فعل مضارع بنانے کا قاعدہ یہ ہے کہ مصدر کا ”نا“ دور کر کے ”ے“ لگانے سے فعل مضارع بن جاتا ہے جیسے دیکھنا مصدر سے دیکھے، کھانا مصدر سے کھائے وغیرہ
  • مصدر کی علامت ”نا“ دور کرنے سے اگر ”آ“ یا ”وائو“ باقی رہ جائے تو آخر میں ”ئے“ لگانے سے فعل مضارع بن جاتا ہے جیسے آنا مصدر سے آئے۔
فعل مضارع کی گردان[ترمیم]
آنا اور دیکھنا مصدر سے فعل مضارع کی گردان
واحد غائب جمع غائب واحد حاضر جمع حاضر واحد متکلم جمع متکلم
وہ آئے وہ آئیں توآئے تم /آپ آئیں میں آئوں ہم آئیں
وہ دیکھے وہ دیکھیں تودیکھے تم/آپ دیکھیں میں دیکھوں ہم دیکھیں

فعل امر[ترمیم]

ایسا فعل جس میں کام کرنے کا حکم پایا جائے اسے فعل امر کہتے ہیں (امر کے معنی حکم کے ہیں)

یا

وہ فعل جس میں کسی کام کے کرنے کا حکم پایا جائے فعل امر کہلاتا ہے۔

یا

ایسا فعل جس میں کسی کام کرنے کا حکم دیا جائے اسے فعل امر کہا جاتا ہے۔

فعل امر کی مثالیں[ترمیم]

بزرگوں کا ادب کرو، بازار سے دوا لائو، ہمیشہ سچ بولو، نماز پڑھو، اِن جملوں میں کرو، لائو، بولو، پڑھو فعل امر ہیں۔

فعل امر بنانے کا قاعدہ[ترمیم]

مصدر کی علامت نا دور کرنے سے فعل امر بن جاتا ہے جیسے پڑھنا سے پڑھ، لکھنا سے لکھ،، سونا سے سو وغیرہ

فعل امر کی گردان[ترمیم]
لکھنا، پڑھنا اور کھانا مصدر سے فعل امر کی گردان
مصدر واحد حاضر جمع حاضر
لکھنا تو لکھ تم لکھو
پڑھنا تو پڑھ تم پڑھو
کھانا تو کھا تم کھائو

فعل نہی[ترمیم]

فعل نہی اس فعل کو کہتے ہیں جس میں کسی کام سے منع کیا جائے۔ نہی کے معنی روکنا یا منع کرنے کے ہیں۔

یا

وہ فعل جس میں کسی کام سے منع کیا جائے یا روکا جائے اسے فعل نہی کہتے ہیں۔

یا

ایسا فعل جس میں کسی کام کے کرنے سے روکا جائے فعل نہی کہلاتا ہے۔

فعل نہی کی مثالیں[ترمیم]

مت دوڑ، نہ بول، مت جا، نہ ستا، مت کھا، مت بیٹھو، نہ کرو وغیرہ

فعل نہی بنانے کا قاعدہ[ترمیم]

فعل امر سے پہلے نہ یا مت لگا دینے سے فعل نہیں بن جاتا ہے جیسے کھانا مصدر سے کھا فعل امر بنتا ہے اور نہ کھا یا مت کھا فعل نہی بن جاتا ہے۔

فعل نہی کی گردان[ترمیم]
مصدر واحد حاضر جمع حاضر
لکھنا تو نہ لکھ تم نہ لکھو
پڑھنا تومت پڑھ تم مت پڑھو
کھانا تونہ کھا تم نہ کھائو

حوالہ جات[ترمیم]

[1][2]

  1. آئینہ اردو قواعد و انشاء پرزادی
  2. آئینہ اردو