کینیڈا میں پنجابی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کینیڈا کے صوبۂ اونٹاریو میں پنجابی ورثہ مِس بریمٹن تقریب کی ایک تصویر۔

کینیڈا میں 430,705 لوگ پنجابی زبان کو بطور مادری زبان بولتے ہیں۔ یہ اس ملک کی آبادی کا 1.3 فی صد حصہ ہے۔ اس طرح پنجابی ملک کی زبانوں میں انگریزی اور فراسیسی کے بعد تیسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان بن گئی ہے۔[1]

کینیڈا کے پارلیمنٹ میں پنجابی زبان کی نمائندگی[ترمیم]

19 اکتوبر 2015ء کو ہونے والے کینیڈا کے انتخابات میں 20 پنجابی دان ارکان کینیڈا کے پارلیمنٹ کے ہاؤز آف کامنز کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ ان میں چودہ مرد اور چھ خواتین ہیں۔ مختلف صوبہ جاتی نمائندگی اس طرح ہے:

صوبہ منتخب پنجابی ارکان کی تعداد
انٹاریو 12
برٹش کولمبیا 04
البرٹا 03
کیوبیک 01

منتخب ارکان میں 18 لبرل ارکان ہیں جبکہ 2 کنزرویٹیو ہیں۔[2]

کینیڈا کے کابینہ میں سکھ ارکان کی شمولیت[ترمیم]

2015ء کے معلنہ کینیڈا کے کابینہ میں تین سکھ ارکان شامل ہوئے ہیں۔ ان کے نام اس طرح ہیں:

  1. ہرجیت سجن ملک کے وزیر دفاع بنے ہیں۔
  2. امرجیت سوہی بنیادی ڈھانچوں کے معاملات کے وزیر بنے ہیں۔ یہ ماضی میں بس ڈرائیور تھے۔
  3. نودیپ بینس کو کابینی وزیر بنایا گیا ہے۔[3]

سرکاری موقف[ترمیم]

کئی کینیڈائی ادارے جیسے کہ آئی سی بی سی اپنی خدمات پنجابی بھی میں فراہم کر رہے ہیں۔ ہم پنجابی بولتے ہیں (انگریزی:`We Speak Punjabi’) کئی بینکوں، اسپتالوں، سٹی ہالوں، کریڈٹ یونینوں اور دیگر مقامات پر آویزاں ہے۔ 1994ء سے پنجابی برٹش کولمبیا کے اسکولوں میں پڑھائی جانے والی تسلیم شدہ چھ ثانوری زبانوں میں سے ایک ہے۔ اس زبان کو کئی اور صوبائی اسکولوں میں بھی پڑھایا جا رہا ہے۔[4]

کینیڈا میں پنجابی زبان کی زندہ ثقافت[ترمیم]

کینیڈا میں پنجابی زبان کی موسیقی بے حد مقبول ہے۔ کچھ پنجابی موسیقار شخصیات جیسے کہ سنی وی[5] اور راج گھُمن[6] یہیں سکونت اختیار کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجابی ورثہ 2006ء جیسے کئی کامیاب دورے بھارتی پنجابی فنکار دے چکے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Oye hoye! Punjabi is now the third language in Parliament of Canada - Firstpost
  2. Punjabi now third-most spoken language in Canada's parliament - Times of India
  3. https://www.indiacurrents.com/articles/2015/11/04/punjabi-becomes-third-official-language-canadas-parliament[مردہ ربط]
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 26 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2016 
  5. "The Official Website of Rockstar Sunny : Singer and Performer"۔ 11 جولا‎ئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2016 
  6. Canada-based Punjabi singer Raj Ghuman is in India - Video Dailymotion