نصر اللہ خان دریشک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سابق چیف وہب، سابق وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار نصر اللّٰہ خان دریشک اس وقت حلقہ پی پی۔249 سے پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں۔ سابق وزیر خزانہ پنجاب حسنین خان دریشک سابق ضلعی ناظم راجن پور اور رکن پنجاب اسمبلی علی رضا دریشک کے والد ہیں۔ سردارنصراللہ دریشک ولد سردار بہادر خان دریشک 28جون 1942ء کو کوٹ بہادر ،ضلع راجن پور میں پیدا ہوئے۔آپ نے 1962ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کی۔پنجاب یونیورسٹی لا کالج لاہور سے 1964ء میں ایل ایل بی کیا اور پنجاب یونیورسٹی ،لاہور سے 1966ء میں ایم اے کیا۔آپ 1972ء سے 1977ء، 1977ء، 1985ء سے 88،ء 1988ء سے 1990ء اور 1990ء سے 1993ء کے دوران متواتر پانچ بار رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور1973ء سے 1975ء کے دوران بطور وزیر خوراک و کوآپریٹو ز ،1975ء سے 1977ء کے دوران بطور وزیر برائے اریگیشن اینڈ پاور ، 1988ء سے 1990ء کے دوران بطور وزیر آبپاشی ، قانون و پارلیمانی امور اور 1991ء سے 1993ء کے دوران بطور وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اور قانون و پارلیمانی امور خدمات سر انجام دیں۔آپ 1997ء سے 1999ء اور 2002ء سے 2007ء کے دوران قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے اور 2004ء سے 2007ء کے دوران چیف وہپ کے طور پر فرائض سر انجام دیے۔آپ زمیندار اور صنعتکار ہیں جو 2013ء کے عام انتخابات میں چھٹی بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔آپ سعودی عرب ، دبئی ،چین ، برطانیہ ،فرانس اور جاپان کا سفر کر چکے ہیں ۔ آپ کے والد گرامی سردار بہادر خاں دریشک 1947ء سے 1949ء کے دوران رکن قانون ساز اسمبلی مغربی پنجاب ،1951ء سے 1955ء کے دوران رکن قانون ساز اسمبلی پنجاب اور 1956ء سے 1958ء کے دوران رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان رہے۔آپ کے بڑے فرزند ،سردار حسنین بہادر دریشک 2002ء سے 2007ء کے دوران پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اوربطور وزیر خزانہ فرائض سر انجام دیے۔آپ کے دوسرے فرزند بیرسٹر سردار علی رضا دریشک اورآپ کے پوتے سردار احمد علی خان دریشک بالترتیب پی پی۔247 اور پی پی۔243 سے موجودہ ایم پی ایز ہیں ۔ طارق دریشک اور امان اللہ دریشک بھی ان کی قوم کے ہیں، 2018ء کے عام انتخابات میں نصراللہ دریشک نے 73225 ووٹ لیے اور پی ٹی آئی کی طرف سے کامیاب ہوئے، ان کے مد مقابل آزاد امیدوار حفیظ الرحمٰن خان دریشک نے 64565 ووٹ حاصل کیے،

آبائی سرزمین[ترمیم]

سردار نصراللہ خان دریشک کا تعلق دھگو یونین کونسل کوٹ بہادر ضلع راجن پورسے ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]