2018ء سرمائی اولمپکس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

2018ء سرمائی اولمپکس، جو باضابطہ XXIII اولمپک سرمائی مقابلے (فرانسیسی: Les XXIIIes Jeux olympiques d'hiver) (ہنگل평창 동계 올림픽; ہانجا平昌 冬季 올림픽; ررPyeongChang Donggye Ollimpik) کے نام سے اور عموماً پیونگچانگ 2018 کے نام سے جانے جاتے ہیں، بین الاقوامی اولمپکس مقابلوں میں سے ایک ہیں جو 9 تا 25 فروری 2018ء، پیونگچانگ، جنوبی کوریا میں منعقد ہوں گے۔

بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی نے ڈربن، جنوبی افریقا میں 123ویں آئی او سی اجلاس کے بعد، 6 جولائی 2011ء کو منتخب شدہ میزبان شہر کے نام کا اعلان کیا۔ میزبانی کے دیگر امیدواروں میں آنسی، فرانس اور میونخ، جرمنی شامل تھے۔ پیونگچانگ کو اپنی تیسری مسلسل بولی میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اسے پہلی دو بولیوں میں بالترتیب وینکوور، کینیڈا اور سوچی، روس سے شکست ہوئی تھی۔

حوالہ جات[ترمیم]