تلونڈى موسیٰ خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تلونڈى موسے خان
گاؤں
تلونڈى موسیٰ خان
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمضلع گوجرانوالہ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

تلونڈی موسیٰ خان (انگریزی: Talwandi Musa Khan) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع گوجرانوالہپنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ ایک یونین کونسل بھی ہے۔[1]

محل وقوع[ترمیم]

تلونڈی موسى خان ـ پسرور روڈ پر واقع ہے پسرور روڈ بهى پرانے زمانے ميں دينا نگر روڈ كہلواتا تها مگر تقسيم كے بعد دينانگر نام كا وه قصبہ ہندوستان ميں چلا گيا ـ اور اس سڑک كا نام پسرور روڈ ہوگيا ـ گوجرانوالہ شہر ميں شيرانوالے باغ سے لے کر چهچهر والی نہر کے پُل تک اب بهی اس سڑک کو دينا نگر روڈ کہتے ہيں اور چهيچهر والی نہر کے پل کے بعد اسی سڑک کانام پسرور روڈ ہو جاتا ہے اس كے علاوه اس قصبے تلونڈی كى وجہ شہرت يہاں كے ذيلدار چوهدرى بهى تهے ـ تلونڈى كے چيمہ جاٹوں ميں سے ايك خاندان نے برطانوى راج سے وفادارى كے صلے ميں ذيلدارى كا خطاب پايا تهاـ اور يہ خاندان علاقے كا انتہائى طاقتور چوہدرى خاندان ہوا كرتا تها ـ

صنعتی مقام[ترمیم]

تلونڈى موسے خان تحصيل گوجرانواله كا ايک قصبه گوجرانوالہ سے مشرق كى طرف صرف پانچ كلو ميٹر كے فاصلے پر پسرور روڑ پر واقع ہے! گلوب يعنى زمين پر اس قصبے كى جغرافيائى پوزيشن32.2ارض بلداور74.3طول بلد پر واقع ہے اردو كے مشہور شاعر عبدالحميد عدم كى جائے پیدائش بهى ہے!قصبے ميں ٹيلى فون ايكسچينج سركارى ہسپتال اور لڑكيوں اور لڑكوں كے ليے ہائی اسكول تک كی تعليم كى سہولت موجود ہے جہاں سے قريبى ديہات كے لوگ بهى مستفيد ہيں گوجرانوالہ كے صنعتى علاقے كا يہ قصبہ تلونڈى موسے خان بهى ايک زرعى اور صنعتى قصبہ ہے اس وقت تلونڈی موسے خان كى سب سے بڑى صنعت باسمتی چاول كى تيارى ہے!باسمتى چاول يا دوسرى قسم كے چاول كو كهيت سے اٹها كر خشک کر کے چهڑاي پيكنگ ايكسپورٹ كرنے تک ايک سيٹ اپ موجود ہے! ايک كلو سے لے كر لاكهوں كلو چاول كى خريدارى يہاں ممكن ہے سرجيكل كے آلات يہاں كى دوسرى بڑى صنعت ہے ليكن يہ آلات اور فٹ بالز كى سلائی صرف سيالكوٹ كے ايكسپوٹروں كے ليے ہوتى ہے اس كے علاوه يہاں ٹيوب ويلوں كے پائپ اور ويٹ تهريشر بهی تيار كيے جاتے ہيں ٹرانسسٹر ريڈيو اور آڈيو كيسٹ ريكاڈر بهي بنائے جاتے ہيں۔

جاٹ خاندان[ترمیم]

چیمہ ــ گھمن ــ ناگرہ ــ ڈوگر ــ منڈ ــ

دوسرے خاندان[ترمیم]

كھوكھر ــ مغل ــ بھٹی ــ انبالوی آرئیں۔.انصاری

مضبوط كاروبارى[ترمیم]

كميار ــ لوهار ــ تركهان ــ

تعليمى ادارے[ترمیم]

گورنمنٹ ہائى اسكول فار بوائے—گورنمنٹ ہائى اسكول فار گرلز—گورنمنٹ پرائمرى اسكول فار بوائز—گورنمنٹ پرائمرى اسكول فار گرلز --

نزديكى ديہات[ترمیم]

پيرو چک ــ ٹھٹہ اعظم خاں ــ گگڑكے ــ ہوئے والی ــ گنڈم ــ باسى والا ــ نوئن كے ــ چک خلیل ــ موکھل سندھواں ــچک نظام۔۔ چک بوڑہ والاــ باورے ـ بھٹی بھنگو

بیرونی لنک[ترمیم]

تلونڈی ڈاٹ نیٹ، تلونڈی موسے خان کی ویب گاہ، یہاں تلونڈی اور ملحقہ دیہات کی خبریں باتیں اور تازہ ترین لکھی جاتی ہیں

متناسقات: 32°12′N 74°18′E / 32.200°N 74.300°E / 32.200; 74.300

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]