تعالیق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تعالیق:وہ کتب حدیث ہے جن میں صرف متون حدیث بیان کیے جائیں اسانید کو حذف کیا جائے اس کی کئی کتب ہیں جیسے مشکوۃ المصابیح اور مصابیح السنہ وغیرہ

  • اسی طرح امام حمیدی کی جمع بین الصحیحین
  • امام رزین بن معاویہ العبدری کی تفرید الصحاح
  • امام ابن الاثیر الجزری کی جامع الاصول
  • امام سیوطی کی جمع الجوامع جس میں انھوں نے 50 سے زیادہ کتابوں کی حدیثیں لی ہیں یہ کتاب صحیح حسن ضعیف حدیثوں پر مشتمل ہے ان کا ارادہ تمام احادیث کو بالاستیعاب لینے کا ارادہ تھا لیکن موت نے مہلت نہ دی۔ اس کتاب کے بارے میں خود فرماتے ہیں

میں نے اس کتاب میں ایک حدیث بھی نہیں لی جو وضع(موضوع)کے ساتھ موسوم ہو اور جس کے رد وترک پر محدثین کا اتفاق ہو۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح،ملا علی قاری جلد اول صفحہ55 مکتبہ رحمانیہ لاہور