حسن عابد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حسن عابد
پیدائشسید حسن عابد زیدی
17 مئی 1935(1935-05-17)ء
سیتاپور، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان
وفاتمئی 6، 2007(2007-05-06)ء
کراچی،پاکستان
آخری آرام گاہسخی حسن قبرستان، کراچی
قلمی نامحسن عابد
پیشہادیب، شاعر
زباناردو
نسلمہاجر قوم
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
اصنافغزل، نظم
نمایاں کامسوچ نگر
رنگ لایا ہے جنوں
آشنائیاں
"اِنام"
"اِک دِیا جلانا ہے"

حسن عابد (پیدائش: 17 مئی، 1935ء - وفات: 6 مئی، 2007ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر اور ادیب تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

حسن عابد 17 مئی، 1935ء کو سیتاپور، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نا م سید حسن عابد زیدی تھا۔ تقسیم ہند کے کچھ عرصے بعد وہ پاکستان منتقل ہو گئے جہاں انھوں نے تدریس کے شعبے سے وابستگی اختیار کی۔ 1989ء میں انھوں نے واحد بشیر اور فقیر محمد لاشاری کے ساتھ مل کر اردو کا مشہور علمی و ادبی کتابی سلسلہ ارتقا شروع کیا جو اردو کی ترقی پسند تحریک کا نمائندہ تھا۔ ان کے شعری مجموں میں سوچ نگر، رنگ لایا ہے جنوں، آشنائیاں ،اِنام اور اِک دِیا جلانا ہے کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی شعری کلیات روز و شب کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔[1]

تصانیف[ترمیم]

  • سوچ نگر( شاعری)
  • رنگ لایا ہے جنوں (شاعری)
  • آشنائیاں (شاعری)
  • روز و شب (کلیات)
  • آنام ( شاعری)
  • اِک  دِیا جلانا ہے (شاعری)

نمونۂ کلام[ترمیم]

اشعار

ہوا کرتی ہے اپنا کام اور شمعیں بُجھاتی ہےہم اپنا کام کرتے ہیں، نئی شمعیں جلاتے ہیں
چھینے گا خوابِ خوش نظراں کس طرح کوئی باہر خزاں سہی مرے دل میں بہار ہے
حلقۂ دید میں ہے پیکرِ منظر بھی اسیرہم ہوئے اپنی ہی آنکھوں کے گرفتار اے دل
دل کو رنجش نہیں کسی سے بھیانتہا یہ کہ زندگی سے بھی
قربت تو بڑی چیز ہے اے جانِ تمنؔااِس دل کی تسلؔی کو ترا نام بہت ہے

وفات[ترمیم]

حسن عابد 6 مئی، 2007ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب ص 986، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء