وکاس پیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وکاس پیڈیا
وکاس پیڈیا کا لوگو
سائٹ کی قسم
اطلاعات و معلومات کی ویب گاہ
مالکحکومت ہند
ویب سائٹur.vikaspedia.in
آغاز18 فروری 2014؛ 10 سال قبل (2014-02-18)[1]
موجودہ حیثیتفعال

وكاس پيڈيا حکومت ہند کی جانب سے شروع کی گئی ایک ویب سائٹ ہے جہاں متفرق معلومات پیش کی جاتی ہیں۔[2][3] اس ویب گاہ کا آغاز "بھارتی ترقی کا باب الداخلہ، ایک قومی پہل" کے ایک جزو کے طور پر سماجی ترقی کے میدان میں اطلاعات و معلومات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ وکاس پیڈیا دراصل حکومت ہند کی وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمہ برقیات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایک پہل ہے اور سینٹر فار ڈویلپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی ڈیک)، حیدرآباد کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

یہ ویب گاہ فی الحال اردو، ہندی، انگریزی، آسامی، مراٹھی، بنگلہ، تیلگو، گجراتی، کنڑ، ملیالم، تامل، کشمیری، پنجابی اور مراٹھی زبانوں میں دستیاب ہے۔[4]

اس ویب گاہ کا آغاز 18 فروری 2014ء کو ہوا۔ ویب گاہ پر مختلف شعبہ ہائے زندگی مثلاً زراعت، صحت، تعلیم، سماجی بہبود، توانائی اور برقی حکومت جیسے موضوعات پر معلومات موجود ہیں۔[5] "وکاس پیڈیا" نام دو الفاظ وکاس اور پیڈیا کا امیختہ ہے۔ وکاس سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ترقی کے ہیں جبکہ لفظ پیڈیا انسائکلوپیڈیا سے ماخوذ ہے جس کے معنی دائرۃ المعارف کے ہیں۔ اس ویب گاہ کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں بھارت کی تقریباً تمام بڑی زبانوں میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Indian government launches Vikaspedia"۔ Techinasia۔ 19 February 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2014 
  2. "Government launches Vikaspedia as online information guide"۔ DNA۔ 18 February 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2014 
  3. "Government launches Vikaspedia, website for local content development tools"۔ NDTV۔ 18 February 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2014 
  4. "Govt launches Vikaspedia as online information guide"۔ Livemint۔ 18 February 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2014 
  5. "Government launches online information guide Vikaspedia"۔ Times of India۔ 18 February 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2014 

بیرونی روابط[ترمیم]