کوئٹہ پولیس اسٹیشن حملہ، 2016ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کوئٹہ پولیس ٹرینگ سینٹر
مقامبلوچستان پولیس کالج، کوئٹہ، پاکستان
تاریخ24 اکتوبر 2016ء (2016ء-10-24)
نشانہپولیس تربیتی مرکز
حملے کی قسمبڑے پیمانے پر نشانہ بازی، یرغمال بنانا، خود کش بم دھماکے
ہلاکتیں60
زخمی118+
مشتبہ مرتکبینعراق اور الشام میں اسلامی ریاست
لشکر جھنگوی
شرکا کی تعداد3 یا 6

کوئٹہ پولیس اسٹیشن پر حملہ، 24 اکتوبر 2016ء کو کوئٹہ کے شريب روڈ پر واقع پولیس تربیتی مرکز میں رات کو ہوئے ایک خودکش حملہ تھا۔ اس دوران میں تین خودکش حملہ آوروں نے تابڑ توڑ فائرنگ کی۔[1]

اس دہشت گرد حملے میں 60 کیڈٹوں کی موت ہو گئی اور 100 سے زیادہ کیڈٹ زخمی ہو گئے۔ تینوں خودکش حملہ آوروں کو حفاظتی افواج نے مار گرایا۔ پولیس کے مطابق پانچ سے چھ مسلح افراد نے حملہ کیا تھا اور حملہ میں دھماکا خیز مواد کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔

حملے کے وقت موجود عینی شاہدین کے مطابق وہ حملہ آور آپس میں افغانی زبان میں بات کر رہے تھے۔ پاکستان میں رواں سال کا یہ تیسرا سب سے بڑا دہشت گرد حملہ ہے۔ اس سے پہلے 27 مارچ کو گلشنِ اقبال پارک پر ہوئے خودکش حملے میں کم سے کم 74 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ 338 زخمی ہوئے تھے اور اسی سال اگست میں کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 73 لوگوں کی موت ہوئی تھی، جن میں زیادہ تر وکلا تھے۔[2]

داعش (خراسان شاخ) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. کوئٹہ: پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار زخمی - Pakistan - Dawn News
  2. کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک وکیل قتل - BBC News اردو
  3. "Islamic State claims attack on Pakistan police academy, 59 dead"۔ 25 اکتوبر 2016۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2016 – Reuters سے