چینی نمک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مونو سوڈیم گلوٹامیٹ
مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کی کیمیائی ترکیب
مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کا ڈھانچہ
Crystalline monosodium glutamate
نام
IUPAC name
Sodium 2-aminopentanedioate
شناخت
رقم CAS 142-47-2 YesY
بوب کیم (PubChem) 85314
مواصفات الإدخال النصي المبسط للجزيئات
  • [Na+].O=C([O-])[C@@H](N)CCC(=O)O

  • 1S/C5H9NO4.Na/c6-3(5(9)10)1-2-4(7)8;/h3H,1-2,6H2,(H,7,8)(H,9,10);/q;+1/p-1/t3-;/m0./s1 YesY
    Key: LPUQAYUQRXPFSQ-DFWYDOINSA-M YesY

خواص
مالیکیولر فارمولا C5H8NO4Na
مولر کمیت 169.111 g/mol
ظہور White crystalline powder
نقطة الانصهار 232 °س، 505 °ک 450 °ف
الذوبانية في الماء 740 g/L
المخاطر
NFPA 704
0
0
0
LD50 15800 mg/kg (oral, rat)[Gov. 1]

چینی نمک (chinese salt) کا کیمیائی نام مونو سوڈیئم گلوٹامیٹ ہوتا ہے جسے MSG یا صرف سوڈیئم گلوٹامیٹ بھی کہتے ہیں۔ یہ گلوٹامک ایسڈ (glutamic acid) کا سوڈیئم سے مل کر بننے والا نمک ہوتا ہے۔ گلوٹامک ایسڈ انسانوں اور جانوروں کے جسم میں پایا جانے والا ایک عام امینو ایسڈ (amino acid) ہوتا ہے۔

مونو سوڈیئم گلوٹامیٹ ٹماٹر، پنیر اور دوسری اشیاء خور و نوش میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے۔اسے پہلی دفعہ جاپانی حیاتیاتی کیمیا دان Kikunae Ikeda نے 1908ء میں بنایا تھا۔ مختلف کھانوں میں چینی نمک کے استعمال کی وجہ سے ایک نیا ذائقہ آ جاتا ہے اور کھانے یا سوپ میں گوشت کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔
بازار میں یہ پہلی دفعہ "اجی نو موٹو" کے نام سے دستیاب ہوا تھا۔
باورچی خانے میں استعمال ہونے والے عام خوردنی نمک (سوڈیئم کلورائیڈ) میں سوڈیئم کی مقدار 39 فیصد ہوتی ہے۔ اس کے مقابلے میں چینی نمک میں صرف 12 فیصد سوڈیئم ہوتا ہے۔

اندازہ کیا جاتا ہے کہ پوری دنیا میں سالانہ 30 لاکھ ٹن چینی نمک بنایا جاتا ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Demand Rises for MSG"۔ 11 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2016 
  1. "Monosodium glutamate NF"۔ NLM.NIH.gov۔ U.S. National Library of Medicine, ChemIDplus۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ August 11, 2014