بسنت (راگ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
راگ موسیقی
فہرست ٹھاٹھ
کلیان ٹھاٹھ
ایمن کلیانبھوپالی
بھیرویں ٹھاٹھ
بھیرویںگن کلیللت
ٹوڈی ٹھاٹھ
میاں کی ٹوڈیملتانی
کھلچ ٹھاٹھ
راگیشریتلنگتلک کا مودجھنجھوٹی
بھیرویں ٹھاٹھ
بھیرویںمالکونس
ماروا ٹھاٹھ
مارواپوریا
آساوری ٹھاٹھ
آساوریدرباری
بلاول ٹھاٹھ
کیداراپہاڑیبہاگ
پوربی ٹھاٹھ
پوریا دھناسریبسنت
کافی ٹھاٹھ
شدھ بہارپیلوبھیم پلاس

راگ بسنت پوربی ٹھاٹھ کا کھاڈو سمپورن یعنی آروہی امروہی کے حساب سے چھ اور سات سروں پر مستمل راگ ہے۔

راگ کی تشکیل[ترمیم]

راگ بسنت کی آروہی میں پنچم استعمال نہیں ہوتی۔ یہ راگ پوریا دھناسری اور پرج سے ملتا جلتا ہے مگر شدھ مدہم یہ کومل مدہم کے استعمال سے ہی ان دونوں راگوں سے الگ تمیز کیا جا سکتا ہے کیونکہ کومل مدہم کا استعمال ہی بسنت کی پہچان اور اس کی ساخت کا امتیازی نشان ہے۔ اس کا مدہم وادی اور کھرج سموادی یا نکھاد مسوادی مانا جاتا ہے۔

استعمال[ترمیم]

راگ بسنت نہایت خوبصورت اور پر لطف راگ ہے۔ گائک اس کو بڑے پیار اور لگن سے گاتے ہیں۔ اس کا شمار شام کے مقبول ترین راگ اور راگنیوں میں ہوتا ہے۔ یہ سری راگ کو طرح تار ستان یعنی اترانگ کا راگ ہے اور زیادہ تر درت میں گایا جاتا ہے۔

آروہی امروہی[ترمیم]

آروہی: سا - نی - رے - گا - ما - دھا - نی - سا
آمروہی: سا - نی -دھا - پا - ما - گا -رے - سا

حوالہ جات[ترمیم]

کنور خالد محمود، عنایت الہی ٹک، سرسنگیت۔ الجدید، لاہور؛ المنار مارکیٹ، چوک انارکلی۔ 1969ء صفہ 186-187.