ناخن تراش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ناخن تراش کی قسمیں
ناخن تراش مع ریتی

ناخن تراش، ناخن گیر یا نہرنی اس آلے کو کہتے ہیں جسے ہاتھوں اور پیروں کے ناخن تراشنے کے ليے استعمال کیا جاتا ہے۔ اطبا کی رائے ہے کہ اس آلے کو مشترکہ طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے تاکہ خون کے ذریعہ منتقل ہونے والی بیماریوں سے حفاظت ہو۔

ناخن تراش عموماً اسٹیل سے بنائے جاتے ہیں تاہم پلاسٹک اور المونیم سے بنے ناخن تراش بھی دستیاب ہیں۔ اکثر ناخن تراش کے ساتھ ایک دوسرا آلہ بھی ہوتا ہے جس کے ذریعہ ناخنوں کے نیچے موجود میل کو صاف کیا جاتا ہے۔ بعض ناخن تراش میں ایک ریتی بھی منسلک ہوتی ہے جن سے ناخن ہموار کیے جا سکتے ہیں۔

جس ریتی پر ٹائیٹینیئم نائٹرائیڈ کی تہ چڑھا دی جاتی ہے وہ سنہری نظر آتی ہیں اور زیادہ پائیدار ہوتی ہے کیونکہ یہ بہت سخت مرکب ہوتا ہے۔

استعمال میں احتیاط[ترمیم]

طبی طور پر مشورہ دیا گیا ہے کہ گھر کے ہر فرد کا اپنا ناخن تراش ہونا چاہیے جسے استعمال سے پہلے ڈیٹال سے صاف کیا جانا چاہیے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]