تبادلۂ خیال صارف:سمرقندی/Phone

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بہت شکریہ سمرقندی بھائی اِتنے مفصّل تجزیہ کا. آپ کے تجزئیے سے خاکسار کے سامنے جو دو باتیں آئیں وہ یہ ہیں کہ: انگریزی میں فون کا جو مفہوم لیا جاتا ہے، اس کے تحت، تمام اصطلاحات میں اس کا استعمال غلط ہے. یعنی بعض اِصطلاحات میں یہ صوت اور بعض میں یہ سمع کی معانی دیتا ہے. اگر ہر اِصطلاح میں اِس کا استعمال غلط مان لیا جائے تو اُردو میں اُن اصطلاحات، جن میں اِس کا استعمال ہوا ہے، کیلئے صوت اور سمع سے ماخوذ مرکبات کا استعمال موزوں رہے گا. لیکن اگر یہ صحیح مان لیا جائے کہ لفظ فون کو انگریزی میں سمع اور صوت دونوں کے متبادل استعمال کیا جاتا اور جاسکتا ہے، تو ہمیں بھی اُردو میں اِس کیلئے ایک لفظ کا انتخاب کرنا ہوگا جو کہ اِس کی طرح صوت اور سمع دونوں کی جگہ بلا جھجھک استعمال کیا جاسکے.

صوت کے بارے میں میرا خیال ہے کہ یہ فون کیلئے موزوں ہے لیکن پھر وہی بات آڑے آتی ہے کہ کچھ اِصطلاحات میں فون کا مطلب سمع ہوتا ہے، لہٰذا، اُن اِصطلاحات میں بھی صوت استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے. سمع کا استعمال اُردو ویکی پر آڈیو کیلئے ہورہا ہے، نیز یہ فون کے مفہوم سے بہت دُور ہے، اِس لئے اِس کو بھی فون کیلئے استعمال کرنا غلط ہوگا. میرے خیال میں ہمیں کوئی اَور لفظ ڈھونڈنا ہوگا. لفظ گفتہ کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ اِس کے مفہوم میں صوت اور سمع دونوں آجاتے ہیں. --محبوب عالم 14:17, 5 فروری 2009 (UTC)

  • محبوب بھائی میں نے گفت سے متعلق مضمون کے آخر میں لب لباب میں بھی وضاحت پیش کرنے کی کوشش کی ہے ، گفتہ ذاتی طور پر مجھے پسند آرہا ہے ، اچھا اور بھلا سے لفظ ہے لیکن مجبوری یہ ہے کہ ہم کو گفت (word) اور آواز (sound) میں تفریق لازمی قائم رکھنی ہوگی۔ سمع اور تلفظ کے الفاظ phone کے لیۓ بطور اختصاصات بھی درج ہیں اور ان کا تصادم آواز یا صوت کے تصور سے اس لیۓ نہیں ہوتا کہ یہ الفاظ ، انسانی فعلیات میں word یا گفت سے قبل اس وقت سے تعلق رکھتے ہیں کہ جہاں آواز یا صوت موجود ہوتی ہے، میرا کہنے کا مطلب شاید مضمون ایک بار دوبارہ مطالعہ کرنے پر واضح ہو جاۓ؛ سمع کا براہ راست تعلق آواز سے ہے ، وہ آواز لازمی تو نہیں ہے نا کہ گفت ہی ہو وہ آواز تو نبص کی بھی ہو سکتی ہے ، دل کی دھڑکن کی بھی ہو سکتی ہے اور آپ اتفاق فرمائیں گے کہ نبص اور دل کی دھڑکن کی آواز میں گفت یا اسے سے ماخوذ کوئی متبادل درست نہیں تسلیم کیا جاسکتا۔ کوشش کروں گا کہ مضون کے لب لباب میں اپنا مفہوم مزید واضح پیش کر سکوں ، فی الحال جہاں تک مجھ ناچیز کا علم تھا وہ بیان کرنے کی جسارت کر دی ہے، معلوم نہیں کہ بات واضح کر سکا یا ناکام رہا۔ لیکن اس کے باوجود آپ اگر صرف صوت پر اتفا‍ق فرما سکیں تو ہم آپس میں باھم مشورے سے مسماع اور تلفظ کے الفاظ کو صوت سے بدلنے کی کوشش کر سکتے ہیں --سمرقندی 07:09, 6 فروری 2009 (UTC)
  • میرے خیال میں فون (آلہ) کیلئے صوتہ یا گفتہ ٹھیک رہے گا. اگر ہمیں صوت سے ہی اِصطلاحات بنانی ہیں تو پھر صوتہ ہی موزوں ہے. --محبوب عالم 08:22, 6 فروری 2009 (UTC)
  • فون (بطور آلہ یا اختراع) کیلئے ایک نہایت موزوں لفظ ’’مصوت‘‘ ہوسکتا ہے اور اِس کی جمع ’’مصوات‘‘ یا ’’مصوتات‘‘ کی جاسکتی ہے، اِس سے درج ذیل اِصطلاحات بن سکتی ہیں:

دُور مصوت / بعید مصوت یا صرف مصوت : Telephone or just Phone

خلوی مصوت یا مختصراً خلمصوت : Cellular Phone

کان مصوت : Earphone

سر مصوت : Headphone

خرد مصوت: Microphone

کبیر مصوت: Megaphone

وصولۂ مصوت: Telephone Receiver

محمول مصوت / متنقل مصوت : Mobile Phone

اِس اِصطلاح پر تبادلۂ خیال کیلئے صفحہ تبادلۂ خیال:ہاتف ملاحظہ فرمائیے۔۔۔۔ --محبوب عالم 05:56, 16 جولا‎ئی 2011 (UTC)