بری نظامی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بری نظامی
ادیب
پیدائشی نامشیخ محمد صغیر
قلمی نامبری نظامی
تخلصبری
ولادت26 دسمبر 1937ء گوجرہ
ابتداٹوبہ ٹیک سنگھ، پاکستان
وفات14 مئی1998ء فیصل آباد (پنجاب)
اصناف ادبشاعری
ذیلی اصنافغزل، نعت
تعداد تصانیفایک
تصنیف اولقدراں
معروف تصانیفقدراں
ویب سائٹ/ آفیشل ویب گاہ

بری نظامی لازوال لوک گیتوں کے خالق اور گوشہ گمنامی میں فوت ہوجانے والا شاعر۔

نام[ترمیم]

بری نظامی کے قلمی نام استعمال کرنے والے شاعر کا اصلی نام شیخ محمد صغیر المعروف بری نظامی ہے اور ان کے والد کا نام شیخ غلام محمد تھا

ولادت[ترمیم]

بری نظامی 26 دسمبر 1937ء کو گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب پاکستان میں پیدا ہوا۔[1]

مجموعہ کلام[ترمیم]

بری اپنی زندگی میں تو اپنی لازوال شاعری کا کوئی مجموعہ شائع نہ کرا سکا- بعد از وفات ایک شاعر دوست جمیل سراج نے “قدراں “نامی مجموعہ کلام شائع کرادیا-

بری نظامی چوک[ترمیم]

ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کی طرف سے ’’ دم مست قلندر مست مست ‘‘کے خالق پنجابی کے نامور شاعر بری نظامی کی شاندار ادبی خدمات کے اعتراف میں اقبال اسٹیڈیم کے بیرونی چوک کانام ‘‘بری نظامی چوک ’’ رکھا گیا ہے - [2]

بری نظامی کی شاعری[ترمیم]

بری نظامی کے لکھے ہوئے نغموں نے نصرت فتح علی خان کے فن کو نئی بلندیوں سے آشنا کیا- وہ خود تو غریب تھا، غریب ہی مرا، لیکن اس کانام اس کے گیتوں کے باعث امر ہو گیا- اس کے دلگداز گیتوں نے تو سارے پاکستان کو رلا دیا تھا- بے پناہ درد ہے اس کے الفاظ میں بھی اور نصرت فتح علی خان کے انداز میں بھی- عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی آواز میں بھی بری نظامی کا ہر گیت بے پناہ مقبول ہوا-

کدی کدائیں دنیا اتے بندہ کلہا رہ جاندا اےاپنے غیر وی بن جاندے نیں بس اک اللہ رہ جاندا اے

وفات[ترمیم]

بری نظامی 59 سال کی عمر میں بروز اتوار 17 محرم 1419ھ 14 مئی 1998ء کو فیصل آباد میں فوت ہوئے .[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. وفیات ناموران پاکستان، ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، لاہور، اُردو سائنس بورڈ، 2006ء، ص 198
  2. Roznama Dunya : شہر کی دنیا:-بری نظامی چوک کا افتتاح
  3. Bio-bibliography.com - Authors