شندور جھیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Shandur Top Lake -Highest Polo Ground

جھیل شندور ضلع غذر، گلگت بلتستان میں واقع خوبصورت جھیل ہے۔
یہ جھیل شندورپولو گراؤنڈ کے ساتھ واقع ہے۔ شندور جھیل تخلیق فطرت کا عظیم شاہکار ہے۔ شندور کو دنیا کی چھت ( Roof of the World) بھی کہا جاتا ہے۔ اس جھیل کی لمبائی تین میل اور چوڑائی ایک میل ہے۔ اس جھیل میں نایاب پرندے بستے ہیں اور اس جھیل کے پانی کا ظاہری اخراج نہیں ہوتا یعنی پانی جھیل میں ٹھہرا دکھائی دیتا ہے مگر ماہرین کے مطابق پانی زیر زمین راستہ بنا کر سولاسپور اور لنگر میں جا نکلتا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]