میگنیٹرون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میگنیٹرون ایک اوسیلیٹر (oscillator) ہوتا ہے جوڈی سی کرنٹ کو مائیکرو ویو اور ریڈیو کی لہروں میں تبدیل کر دیتا ہے۔ یہ مائیکرو ویو اون (microwave oven) اور ریڈار میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ اس کی آوٹ پٹ فریکوئنسی (output frequency) عام طور پر گیگا ہرٹز میں ہوتی ہے۔ گھریلو مائیکرو ویو اون کی فریکوئنسی 2.45 گیگا ہرٹز ہوتی ہے اور اس کی تانبے سے بنی میگنیٹرون ویکیوم ٹیوب پر 4000 ہزار وولٹ کی ڈی سی وولٹیج ہوتی ہے۔

لمبائی کے متوازی کاٹا گیا ایک مائیکرو ویو اون کا میگنیٹرون۔اس تصویر میں اس کے مقناطیس نظر نہیں آ رہے ہیں۔ دائیں طرف ہلکے جامنی رنگ کا waveguide ہے جہاں سے آوٹ پُٹ حاصل کی جاتی ہے۔
چوڑائی کے متوازی کاٹا گیا ایک مائیکرو ویو اون کا میگنیٹرون۔اس تصویر میں اس کے مقناطیس نظر نہیں آ رہے ہیں۔ تابنے سے بنے میگنیٹرون میں دس خانے ہیں۔ ہر دوسری دیوار پر کھانچا بنا ہے جس کی وجہ سے الیکٹرون دو متصل خانوں میں مرتعش ہوتا ہے جس سے مائیکرو ویو جنم لیتی ہے۔ عین مرکز میں کیتھوڈ (منفی برقیرہ) نظر آ رہا ہے۔

ریڈیو، ٹی وی، گھڑیوں اور موسیقی کے آلات میں استعمال ہونے والے الیکٹرونک اوسیلیٹر عام طور پر بہت ہی کمزور سا سگنل بناتے ہیں جو محض چند ملی واٹ کا ہوتا ہے جسے پھر ایمپلی فائر (amplifier) کی مدد سے طاقتور بنایا جاتا ہے۔ لیکن میگنیٹرون سے براہ راست کئی کلو واٹ کی مائیکرو ویو پیدا ہوتی ہے اور اسے کسی ایمپلیفائر کی ضرورت نہیں پڑتی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

یو ٹیوب پر وضاحت[ترمیم]

بیرونی ربط[ترمیم]