جامعہ راشدیہ پیر جو گوٹھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جامعہ راشدیہ درگاہ شریف پیر جوگوٹھ تحصیل کنگری ضلع خیر پور سندھ میں واقع ہے۔

قیام[ترمیم]

اس کا قیام 1325ھ بمطابق 1907ء کو سید شاہ مردان شاہ (اول) پیر پگارا پنجم کے دور میں ہوا[1] اس کا شمار شمالی سندھ کی چند بڑی دینی درسگاہوں میں ہوتا ہے۔ جامعہ راشدیہ پیر جو گوٹھ اہلسنت وجماعت كی عظيم علمی روحانی درسگاہ ہے جس کی بنیادسرزمين سندھ کی جليل القدر شخصيت، شيخ الاسلام سيد محمد راشد شاہ روزہ دهنی ( روزہ والے) کی نسبت سے ہے۔ سندھ ميں سلسلہ قادریہ کی تجديد وإحياء اسی خانقاہ سے ہوئی۔

خانقاہ شريف پر موجود علوم اسلاميہ ودرس نظامی كی عظيم درسگاہ كی زير قيادت ونگرانی 200 سے زائد مدارس درس نظامی اور ايک سو سے زائد حفظ وناظرہ كے مدارس صحرائے تھر كے ريگزار سے ليكر شمالی سندھ كی زرخيز زمين پر محيط ہيں۔ اس کا الحاق تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان سے ہے۔

بزرگ عالم دين امام اہلسنت شاہ احمد رضا خان بريلوی كے خانوادہ كے جيد عالم دين تقدس علی خان بريلوی اسی درسگاہ راشديہ سے تا دم وصال منسلک رہے اور وصال بھی وہيں فرمايا۔ مفتی اعظم محمد صاحبداد خان جمالی جيسے جيد فقيہ ومفتی بھی اسی ادارے كے نامور اساتذہ ميں رہے۔[2] مفتی محمد رحیم سکندری یہاں کے فاضل تھے

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تعارف جامعہ راشدیہ، صفحہ 5،مطبوعہ پیر جو گوٹھ 1986ء
  2. تنظیم المداررس پاکستان