اصول ارشمیدس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اصول ارشمیدس کے مطابق جب کسی جسم کو مائع میں ڈبو دیا جائے تو اس جسم پر اچھال کی قوت عمل کرے گی جس کی مقدار اس جسم کے مساوی الحجم مائع کے وزن کے برابر ہوگی۔ اس اصول کو سرقوسہ، صقلیہ کے ارشمیدس نے وضع کیا تھا۔