انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن
باضابطہ نامInternational Day of Human Space Flight
منانے والےاقوام متحدہ کے رکن ممالک
تقریباتاقوام متحدہ
آغاز12 اپریل 2011ء
تاریخ12 اپریل
تکرارسالانہ

انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن (انگریزی: International Day of Human Space Flight) اقوام متحدہ کے تحت ہر سال دنیا بھر میں 12 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ ۔[1] اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 2011ء میں اپنے 65 ویں سیشن کے ایجنڈا آئٹم نمبر 50 کی قرارداد نمبر 271/65 کے ذریعے ہر سال پہلی انسانی خلائی پرواز جو روسی شہری یوری گیگارین نے 12 اپریل 1961ء کو کی تھی، اس کے اعتراف میں ہر سال منانے کا فیصلہ کیا۔ اس دن کو منانے کا انسان کے پہلے خلائی سفر اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یوں 2011ء میں اس دن کو منانے کی ابتدا ہوئی۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]