شمس سومرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شمس سومرو (انگریزی: Shams Soomro) (پیدائش: یکم جون 1954ء—وفات: 13 دسمبر 2003ء) پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیدا ہونے والے سندھی زبان کے مشہور نثر نویس، افسانہ نگار اور شاعر تھے جس کے کئی افسانے اور کتب شائع ہوئے ہیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

شمس سومرو یکم جون 1954ء کو دادو شہر میں پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام شمس الدین ولد غلام حیدر سومرو تھا۔ ابتدائی سے اعلٰی ثانوی تک دادو میں تعلیم حاصل کی۔ چانڈکا میڈکل کالیج، لاڑکانہ سے ایم بی بی ایس کیا۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کہ ڈاکٹر بنے۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈاکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ پھر کراچی میں رہائش پزیر ہو گئے۔ انھوں نے لکھنے کی شروعات 1970ء سے کی۔ ان کے افسانے سندھی زبان کے معیاری جریدوں میں شائع ہوئے۔ شمس سومری سندھ کی اہم ادبی تنظیم سندھی ادبی سنگت، سندھ کے مرکزی سیکریٹری جنرل بھی رہے۔ ان کی موہن جو دڑو اور کینجھر کتب ان کے نمایاں ادبی کام میں شامل ہیں۔[1][2]

وفات[ترمیم]

شمس سومرو 13 دسمبر 2003ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ اس کا مدفن آبائی شہر دادو ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]