ہیوگ گولڈون ریورے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہیوگ گولڈون ریورے (انگریزی: Hugh Goldwin Rivière) (پیدائش: 1869ء– وفات: 1956ء) انگریز مصور تھا۔

سوانح[ترمیم]

ہیوگ گولڈون 1869ء میں پیدا ہوا۔ اُس کا والد بریٹن ریورے تھا جو برطانوی مصور تھا۔ ہیوگ گولڈون نے مصوری اپنے والد سے سیکھی۔ اُس کی مصوری کے فن پارے باتھ، سومرسیٹ کی وکٹوریہ آرٹ گیلری، لندن کی گلڈہال آرٹ گیلری، وکٹوریہ البرٹ میوزیم، رائل شیکسپئیر کمپنی، کتب خانہ ولسن (چیلٹن ہیم)، رائل البرٹ میموریل میوزیم میں موجود ہیں۔ سکوئیر بینکرافٹ کی تصویر جو ہیوگ گولڈون نے بنائی، وہ اب لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری، لندن میں موجود ہے۔ 1956ء میں 87 سال کی عمر میں وفات پائی۔