تبادلۂ خیال صارف:محبوب عالم/وثق 1

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


 اعزازِ قریب الوقوع ؛ براۓ محبوب عـالـم

اردو دائرۃ المعارف پر مسلسل جد و جہد کرتے رہنے اور اردو کے لیۓ، فی زمانہ، شمارندی ماحول کی نامساعدت کے باوجود علمی و معلوماتی مضامین اردو میں تحریر کرتے رہنے کا سلسلہ جاری رکھنے اور حبالہ محیط عالم پر اردو مقالات کو ہر ایک کے لیۓ قابلِ دسترس بنانے میں اپنا کردار بھرپور طریقے پر ادا کرتے رہنے پر سمرقندی کی جانب سے جناب محبوب عالم کی خدمت میں ---- اعزازِ قریب الوقوع ---- پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز اس بات کا اعتراف ہے کہ اردو زبان کو دس ہـزار مقالات کے وقوع سے قریب تر لانے میں ان کی کوششیں ناقابلِ فراموش ہیں۔


عمومی پیغامات (پیغام تحریر کریں!)

سہ ماہی منصوبہ/اکتوبر تا دسمبر 2015ء، کا آغاز ہو چکا ہے۔ براہ مہربانی پابندی کے ساتھ مندرجہ بالا ربط پر جا کر تجویز کیے گئے موضوعات اور منصوبہ جات کو توجہ دیں۔


وثائق

{{{2}}}


  1. macroscope = کبیربین
  2. macroscopy = کبیربینی / کبیربینیت
  3. macroscopic = کبیربینی
  4. macroscopical = کبیربینی
  1. microscope = خردبین
  2. microscopy = خردبینی / خردبینیت
  3. microscopic = خردبینی
  4. microscopical = خردبینی

-- سمرقندی 15:50, 12 ستمبر 2008 (UTC)

organ اور organism بالکل الگ چیزیں ہیں[ترمیم]

جناب محبوب صاحب ؛ متعضہ اور عضویہ دونوں کا استعمال (خواہ وہ کسی بھی لغت میں ہو) organism کے لیۓ قطعی غلط ہے۔ organism نا تو organ سے نکلتے ہیں اور نا انکا براہ راست کوئی تعلق organs سے ہوتا ہے۔ خلیات سے ملکر انسجہ بنتے ہیں اور انسجہ سے پھر مل کر عضو بنتے ہیں اور عضو سے پھر ملکر نظام بنتے ہیں اور نظاموں سے پھر ایک پورا جاندار تشکیل پاتا ہے۔ organelle کو عضیہ (جمع : عضیات) کہا جاتا ہے۔ جبکہ organism ایک مکمل حیات کا نام ہے وہ جانوروں میں بھی ہوسکتا ہے پودوں میں بھی ہو سکتا ہے اور جراثیم میں بھی شامل ہوسکتا ہے۔ اسکی درست ترین عربی ؛ متعضہ یا عضویہ نہیں بلکہ --- حئ ----- کی جاتی ہے۔

نامیاتی کیمیاء یا organic chemistry کا لفظ اصل میں زندہ اجسام یعنی (نامیات یا organisms) سے حاصل ہونے والے مرکبات کی کیمیاء کے لیۓ اختیار کیا جاتا تھا لیکن آج کل نامیاتی کیمیاء سے مراد کاربن اور اسکے مرکبات کی کیمیائی ساخت و تعملات کے مطالعے کے علم کی لی جاتی ہے، خواہ وہ قدرتی ہوں یا مصنوعی۔ اصل میں organic کا لفظ حیاتیات میں organism سے تعلق کے لیۓ اختیار کیا جاتا ہے اور organism زندہ چیز کی تنظیم (organization) کو کہتے ہیں، اور جب یہ زندہ چیز کی تنظیم کسی جاندار کے جسم کا حصہ ہو (مثلا دل ، دماغ وغیرہ) تو ایسی صورت میں اسکے لیۓ organ کا لفظ اختیار کیا جاتا ہے اور اگر یہ زندہ چیز کی تنظیم بذات خود آزادانہ حیثیت سے اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہو تو عموماً اسکے لیۓ organism کا لفظ اختیار کیا جاتا ہے۔ ان تمام الفاظ کی اساس ایک ہی ہے۔ organ کو اردو میں عضو کہتے ہیں اور organism کو نامیہ کہا جاتا ہے ۔ ابتداء میں چونکہ وہ مرکبات جن کو آج کل نامیاتی مرکبات میں شمار کیا جاتا ہے دراصل زندہ اجسام یا نامیہ سے حاصل کیۓ گۓ تھے اور اسی تعلق کی وجہ سے انکو نامیاتی مرکبات یا organic compounds کہا گیا اور اسی تعلق کی وجہ سے کیمیاء کی اس شاخ کا نام نامیاتی کیمیاء ہے۔ --سمرقندی 16:04, 12 ستمبر 2008 (UTC)

دہرے زمرہ جات[ترمیم]

  • اسلام علیکم ، بارہا کی گذارش و درخواست ایک بار دوبارہ پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں کہ اگر ہم لوگ کوئی نیا عنوان بطور خاص زمرہ ، لکھنے سے قبل اس کے english spellings کو تلاش کر لیا کریں تو ہم لوگ دوہرے زمرہ جات کی قباحت سے بچ سکتے ہیں جو کہ آپ بھی اتفاق فرمائیں گے کہ کسی بھی طرح بہتر نہیں ہے؛ نا ویکی کے لیۓ اور ویکی پر اعتماد کرنے والے قاری کے لیۓ اور نا خود ہم لوگوں کے لیۓ۔ آپ نے حیاتی طبیعیات میں نیا زمرہ ------ طبیعی علوم ------ بنایا جو کہ سرخ رنگ کے ربط میں ہونے کی وجہ سے نا تو اس بات کی جانب اشارہ کر رہا تھا کہ اسکی انگریزی کیا ہے اور نا ہی اس بات کی جانب کہ اسکا عالی زمرہ کیا ہے۔ خیر اندازہ لگایا کہ آپ کی مراد یقینی طور پر physical sciences سے ہوگی تو یاد آیا کہ اس کا زمرہ تو موجود ہے ------ زمرہ:علوم طبیعیہ ------ موجود ہے۔ اگر آپ درخواست پر نظر کرم فرما کر قبولیت بخش دیتے اور physical sciences کو تلاش فرمالیتے تو شائد یہ دوہرا زمرہ وجود میں نا آتا۔ میرا خیال ہے کہ اگر ہم ساتھیوں کی آپس میں ہم آہنگی کمزور ہوگی تو اسکا کوئی بہتر نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔ --سمرقندی 03:45, 13 ستمبر 2008 (UTC)

اسلام علیکم[ترمیم]

محبوب بھائی مجھے آپ کا لکھا ہوا لفظ ------ ببعد ------ درست سمجھ نہیں آیا کہ اسکی اساس کیا ہے؟ کیا املا میں تو کوئی تحریف نہیں ہوئی ؟ forward کے لیۓ ، آگے بڑھانے کے معنوں میں میرے خیال سے تو ------ تقدم / تقدمی ----- کی اصطلاح مناسب لگتی ہے؛ گو امامت اور امامی وغیرہ بھی استعمال ہوسکتے تھے مگر امامی کا لفظ خود امامی ناقل میں Guided کے لیۓ آچکا ہے۔ ایک اور لفظ مرسِل بھی آگے کے معنوں میں آسکتا ہے مگر ترسیل کی جانب ابہام پیدا کرے گا۔ اس مضمون میں mutation میں forward mutation کا لفظ طب کی کتاب سے لیا گیا ہے جس کو ----- تقدمی طفرہ ----- کہتے ہیں۔ عربی کی علم شمارندہ کی لغات میں بھی forward کے لیۓ ، امامی اور تقدمی یا تقدمیہ کے الفاظ ہی ملتے ہیں۔ store کے لیۓ ؛ تخزین بھی آسکتا ہے اور اذخر بھی درست ہے۔ یعنی ؛ ----- اذخر و تقدم ----- تخزین و تقدم ----- جو مناسب لگے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ --سمرقندی 04:40, 24 ستمبر 2008 (UTC)

  • جی محبوب بھائی ، اس مضمون میں تو سانچہ { { تبدیلی } } لگا دیا گیا ہے کہ اب جس جس صفحے پر بھی وہ لفظ آیا ہے اسے تلاش کر کہ تبدیل کر دیا جانا چاہیۓ۔ بس اتنی گذارش کروں گا کہ اگر یہ تبدیلی کسی زمرے یا کسی دوسرے مضمون کے عنوان سے مربوط ہوتی ہو یعنی کسی زمرے میں تبدیلی درکار ہو تو براۂ کرم اگر آپ مناسب سمجھیں تو اس کے بارے میں مشورہ کر لیجیۓ گا تاکہ کام افہام و تفہیم سے آگے بڑھتا رہے۔ --سمرقندی 00:14, 25 ستمبر 2008 (UTC)

تاخیر[ترمیم]

جناب محبوب صاحب تاخیر کی معذرت ، station والا پیغام نظرانداز ہوگیا ، آج نظر پڑی تو جواب لکھ رہا ہوں۔ میرے خیال میں تو ؛ جایگاہ ، ایستگاہ ، موقف اور محطۃ وغیرہ کی نسبت ایک بہت اچھا لفظ اردو میں موجود ہے جسکو station کے لیۓ استعمال کیا جاسکتا ہے ، اور وہ ہے ----- مستقر ----- جس میں میم پر پیش اور قاف پر زیر کے ساتھ مُستقِر (mustaqir) پڑھا جاتا ہے۔ --سمرقندی 08:51, 26 ستمبر 2008 (UTC)

  • off اردو میں بہت سے مختلف معنوں میں آجاتا ہے ؛ مثال کے طور پر ؛ الگ ، بند ، خارج ، دور ، اور نا وغیرہ اب اگر آپ غور فرمائیں تو ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے کہ جو off کے لیۓ کم و پیش ہر جگہ استعمال کیا جاسکتا ہو۔ ایسی صورت میں اردو کا ایک پرانے انداز کا لفظ ------ پرے ------ ایسا ہے جو کہ ان تمام مفاہیم میں استعمال ہوتا تھا (اور آج بھی پرانے انداز کی اردو بولنے والے کرتے ہیں، جیسے پرے کرو ، یعنی دور کرو یا الگ کرو کے معنوں میں) یہ لفظ تمام اردو کی لغات میں بھی دستیاب ہے۔ اگر اسکو استعمال کیا جاۓ تو offline کی اردو ------ پرے خط ------ بنتی ہے جو کہ online کی اردو ، روۓ خط کے ہم وزن بھی ہے اور ہم معنی بھی۔ --سمرقندی 03:03, 27 ستمبر 2008 (UTC)
  • صماویات ہی مناسب لگتا ہے۔ --سمرقندی 01:07, 29 ستمبر 2008 (UTC)

دہرے زمرے[ترمیم]

آپ نے زمرہ:صماوی نظام بنایا ہے ، اگر آپ مضمون صماوی نظام میں دیۓ گۓ زمرہ جات پر ایک نظر ڈال لیتے تو آپ کو یہ زمرہ صماوی نظام ، زمرہ:صمّاوی نظام لازمی مل جاتا اور دو زمرے نا بنتے۔ اب براۂ کرم ان میں کسی ایک کو رکھ کر دوسرے کو ختم فرما دیجیۓ۔ --سمرقندی 10:18, 29 ستمبر 2008 (UTC)

غدہ ، غدد اور غدود[ترمیم]

  • بات اصل میں کچھ یوں ہے کہ gland کو عربی اور فارسی دونوں کی مستند حکمتی کتب میں غدہ ہی لکھا جاتا ہے جبکہ جمع (glands) کے لیۓ عربی میں ----- غدد ----- اور فارسی میں ----- غدود ----- آتا ہے۔ یہاں سے ایک اور پہلو یہ نکلتا ہے کہ اردو میں غدد کے بجاۓ غدود زیادہ مستعمل ہوا اور ناجانے کن مراحل اور غیرماہرانہ انداز تحریر سے گذر کر اپنی جمع کی حیثیت کو کھو کر بلا امتیاز جمع اور واحد دونوں کے ہی استعمال کیا جانے لگا ہے، ہو سکتا ہے کہ اسکی وجہ یہ ہو کہ اردو میں غدود کی جمع کے طور پر غدودوں کا لفظ بھی آتا ہے جو کہ اس ابہام کی وجہ بنا ہو۔ gland پر مضمون میں اس بات کی وضاحت تفصیل سے کرنے کی جسارت کروں گا ، آپ ممکنہ حد تک gland کے لیۓ غدہ اور glands کے لیۓ غدد کا لفظ استعمال کر کہ اس ابہام کی تحلیل میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ خوش رہیں۔ --سمرقندی 14:01, 29 ستمبر 2008 (UTC)

طاسہ کا کاسیہ[ترمیم]

محبوب بھائی ، اگر تلاش کے خانے میں طاسہ کی تلاش کی جاۓ تو یہ صفحہ طاسہ برآمد ہوتا ہے جو کہ طاسہ کے لیۓ dicer کا متبادل بنا ہوا ہے۔ --سمرقندی 14:06, 29 ستمبر 2008 (UTC)

حروف کبیرہ[ترمیم]

شاید آپ کو عجیب تو لگے کے اسم خاص کو انگریزی میں حروف کبیرہ میں کیوں نا لکھا جاۓ ، مگر ہمارا مقصد یہاں اردو مضامین لکھنا ہے نا کہ انگریزی کے قواعد کی پیروی کرنا۔ تمام اسم خاص کو اگر مضمون میں لکھا جاۓ تو حرف صغیرہ سے ہی لکھنا بہتر ہے ، مثال کے طور پر Thyroid کو thyroid لکھنا اچھا ہے۔ اس طرح ہم تدوینی یکسانیت کا احساس بھی پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آگے جو آپ مناسب سمجھیں۔ --سمرقندی 14:13, 29 ستمبر 2008 (UTC) جناب من عضویہ بطور جاندار کے استعمال مین قبقاحت یہ ہے کہ عضو بمعنی orgonاستعمال کرنے سے ہی اس لفظ کی حدود متعین ہوگئں، اب اسکہاسی کے مشتقات سے لیا جائے گا- علی ناصر

صورتحال[ترمیم]

یہ کربناک بات کوئی عجیب بات نہیں محبوب بھائی۔ یہ صورتحال اردو ہی نہیں دنیا کی تمام ان زبانوں کے ساتھ ہے جو کہ اسلامی پسمنظر رکھنے والے بولتے ہیں، انکو پستہ حال رکھنے کی برس ہا برس کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ عربی جیسی فصیح و بلیغ زبان رکھنے والے قابل ترین اذہان میں جب یہ تاثر پایا جاتا ہو کہ عربی اس وجہ سے سائنسی میدان میں پیچھے رہ گئی کہ اس میں سائنسی الفاظ ادا کرنے کی صلاحیت نہیں تو میرے بھائی ، آپ اور ہم اردو کا کیا رونا روئیں؟ اللہ کا شکر ادا کیجیۓ کہ اس نے ایک آزاد دائرۃ المعارف (ویکیپیڈیا) ہی نہیں بلکہ اس پر اپنا وقت اور ذہنی صلاحیتیں صرف کرنے والے دیوانوں کی مجلس بھی مہیا کردی۔ سواۓ چند ابتدائی ساتھیوں کے میں نے کبھی کسی نۓ آنے والے کو ویکیپیڈیا کی جانب مائل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نا میں اسکی تمنا رکھتا ہوں کہ نۓ لکھنے والے آئیں، ----- آنا ہے تو آئیں اور نہیں تو نا سہی۔ ----- کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ان میں سے قریب قریب تمام ہی ایسی زبان لکھیں گے جو کہ اردو ویکیپیڈیا پر نہیں لکھی جاسکتی اور انکی لکھی ہوئی عبارتوں کو سنوارنے میں سواۓ ہم لوگوں کا وقت ضائع ہونے کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

جب کوئی گہری نیند میں سویا ہو تو وہ آواز دینے پر نہیں جاگا کرتا ، (اگر آپ کا مقصود اس کو جگانا ہی ہے تو) بہتر ہے کہ اسکے منہ پر تماچہ مارا جاۓ۔ جب اس اردو ویکیپیڈیا پر وہ سب کچھ ہوگا ، اور اتنا ہی معیاری ہوگا کہ جو انگریزی ویکی پر ہے تو یہ اردو ویکیپیڈیا ، دیگر تمام عربیزدہ انگریزی لکھنے والے مواقع کے لیۓ ایک تماچہ ہوگا۔ ہمیں نا تو جذباتی ہونا چاہیۓ اور ہی جلدبازی ؛ برسوں کی مکارانہ سازشوں اور عیاریوں سے اسلامی زبانوں پر جمائی جانے والی گرد ہی نہیں بلکہ گند کو صاف کرنے میں بہت وقت لگے گا، کوئی اس صفائی میں شامل ہو نا ہو ہمیں اس گند کی صفائی کا کام کرتے رہنا ہوگا ، اکیلے ہی۔ جس قوم میں ستر فیصد سے زیادہ ایسے ہوں کہ جنہیں اٹھنے بیٹھنے کے آداب تک معلوم نا ہوں ، جو نماز کی دو آیات رٹ کر ترقی یافتہ ممالک والوں کو گالیاں دے کر شرابی اور زانی کہہ کہہ کر خود شرابیوں اور زانیوں سے زیادہ گندی حرکات کرتے ہوں اور غلیظ نفس کے حامل ہوں ان سے آپ کیا امید کر سکتے ہیں؟ کیا ان سے اس ویکیپیڈیا پر اردو میں لکھنے کی امید کی جاسکتی ہے؟ یہ بات میں سب کے لیۓ نہیں کہہ رہا مگر یہ بات بھی ذہن میں رہے کے قوم ، کسی قوم میں شامل صرف چند اچھے افراد کو نہیں کہا جاتا۔

وہ وقت آۓ گا کہ جب اردو بولنے والے ہی نہیں بلکہ خود عربی اور دیگر عربی رسم الخط رکھنے والی زبانوں کے افراد بھی اردو ویکیپیڈیا کی جانب رجوع کرنے پر مجبور ہونگے ، شاید ابھی یہ بات عجیب لگتی ہو۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم کو اصطلاحات اردو میں منتقل کرنا ہیں ، چند نہیں ، کسی ایک شعبۂ سائنس کی نہیں بلکہ تمام کی تمام سائنسی اصطلاحات کو اردو میں منتقل کرنا ہوگا ، اصطلاح اور عبارت کے فرق کو ملحوظ خاطر رکھ کر۔ نا تو یہ کام آسان ہے اور نا ہی ہمیں اس کے لیۓ آسان الفاظ ملیں گے ، اور نا ہی ہمیں آسان الفاظ استعمال کرنے پر توجہ دینی چاہیۓ۔ اصطلاح ہو ، درست ہو ، خواہ وہ آسان ہو یا ثقیل ہو۔ اور اصطلاحات کو منتخب کرنے کا پیمانہ علم ہونا چاہیۓ نا کہ ستر فیصد جاہلوں اور انتیس فیصد سے زیادہ عربیزدہ انگریزوں کی سہولت۔

جو سائنسی ، طبی ، شمارندی و ریاضیاتی کتب بھی آج کل اہم ہیں تمام کی تمام کا جنم ایک بالکل مختلف معاشرے میں ہوا ہے اور ان کو صرف خرید لیا گیا ہے جس کے بعد یہ امید کی جانا کہ وہ خریدنے والے معاشرے کو مکمل طور پر فیضیاب کریں گی ، کم عقلی اور حماقت کے سوا کیا ہے؟ مزید یہ کہ وہ جو آج کل عربیزدہ انگریزی کے گرویدہ ہیں وہ اصل میں احساس کمتری کا شکار ہیں اور کسی بھی طرح ان امراء کی اولاد کے خود کو برابری پر لانے کی تمنا میں ایسا کر رہے ہیں کہ جو پیدا ہی منہ میں سونے کا چمچہ اور زبان میں انگریزی غنچہ لے کر ہوۓ ہیں۔ انگریزی کی تعلیم سے وہی مکمل ------ دیسی انگریز ------ فیضیاب ہونگے جو کہ پیدا ہونے کے بعد پہلا لفظ اپنی والدہ کے لیۓ ، ماں یا امی کا نہیں بلکہ ماما اور مآمی کا ادا کرتے ہیں ؛ جبکہ یہ مڈل کلاس کے عربیزدہ انگریز ، اصل دیسی انگریزوں سے احساس کمتری میں رہتے ہوۓ ہی ایسے ہو جائیں گے کہ نا ان میں تیتر رہے گا باقی اور نا بٹیر۔

ابن خلدون کے مطابق سائنسی ترقی کا تعلق مذہب سے زیادہ اس معاشرے کی اقتصادیات اور سیاسیات پر ہوتا ہے، اور معاشرے کی اقتصادیات کا دارومدار انصاف اور تنظیم میں ہے، جس کی فراہمی کے لیۓ مذہب سے بہتر کوئی منبع نہیں۔ ابھی شاید غریب اور مڈل کلاس میں پیدا ہونے والوں کو موجودہ رائج انگریزی سے بالکل الگ ہو کر اردو میں سائنس پڑھنے پر مجبور کرنا ان کے ساتھ زیادتی ہوگی کیونکہ یہ انکا حق ہے کہ اگر اچھی ملازمت انگریزی سے ملتی ہے تو انگریزی ہی میں حاصل کریں اور اپنی معاشی حالت بہتر کریں۔ جب تک انہیں یہ احساس ہوگا کہ آج کی دنیا میں سائنسی اور علم پر کسی ایک قوم یا طبقے کی اجارہ داری نہیں ، اس وقت تک شاید بہت دیر ہو چکی ہو گی۔ ایک نہیں شاید کئی نئی نسلیں گذر چکی ہوں گی۔ اور یہی وہ وقت ہوگا کہ اس معاشرے میں تبدیلیاں آنا شروع ہونگی اور اس معاشرے کے انسان ، انسانوں کے درجے پر رہتے ہوۓ زندگی گذارنے کے قابل ہوسکیں گے۔ آنے والے وقت کے لیۓ ، اگر آپ کے پاس وقت ملتا رہے ، تو لکھتے رہیۓ ، کوئی ساتھ دے یا نا دے۔ اکیلے ہی چلتے رہیۓ۔ --سمرقندی 02:25, 1 اکتوبر 2008 (UTC)

لبلبہ یا غدۂ حلوہ[ترمیم]

جناب السلام علیکم۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر pancreas کے لیۓ غدۂ حلوہ کی جگہ لبلبہ کی اصطلاح اختیار کر لی جاۓ ، جو یک لفظی بھی ہے۔ --سمرقندی 00:12, 2 اکتوبر 2008 (UTC)

  • میں تو خود غدۂ حلوہ کے حق میں ہوں ، صرف اس وجہ سے آپ کی راۓ درکار تھی کہ آپ کا اتفاق کسی ایک کے حق میں معلوم کرنا چاہتا تھا تاکہ مشکل الفاظ چننے کے الزام سے بچا جاسکے : - ) --سمرقندی 00:20, 2 اکتوبر 2008 (UTC)

نفسیاتی دباؤ[ترمیم]

آپ کو نہیں معلوم کہ یہاں ابتداء میں مجھ پر کس قدر نفسیاتی دباؤ ڈالا گیا کہ میں ------ عربیزدہ انگریزی ------ کیوں نہیں لکھتا ، اور اس زمانے میں ، میں نے خاصے الفاظ آسان لکھنے شروع کردیۓ تھے ، یہ خابر بھی ان ہی میں سے ایک ہے ، جسے خبر دینے والے کے معنوں میں رکھا گیا تھا۔ radio کا درست متبادل ------ اشعاعیہ ------ ہے جو کہ اشعاعیہ حیاتیات (radiobiology) میں بھی آیا ہے۔ آپ رجوع مکرر بنا سکتے ہیں۔ --سمرقندی 03:26, 2 اکتوبر 2008 (UTC)

اسلامی مقالات[ترمیم]

محبوب بھائی آپ کی بات درست ہے کہ بہت سے اسلامی مقالات کا انداز اردو دائرۃ المعارف کے معیار کا نہیں ہے اور اگر آپ ان میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو ضرور ایسا کر لیجیۓ اور مناسب اصلاح کے بعد کسی کی جانب سے بیجا مذہبی جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا یا اگر کسی کی جانب سے تخریب کاری کی کوشش کی گئی تو ان مقالات کو نیم محفوظ اور یا پھر محفوظ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ایک گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ اسلامی مقالات میں ہمارا معیار --- انگریزی ویکیپیڈیا --- کے مقالات کو نہیں بنایا جاسکتا۔ میں اس بات سے تو اتفاق کرتا ہوں کہ اسلامی مضامین میں اسلامی جانبداری کا پہلو نہیں ہونا چاہیۓ لیکن اس بات سے اختلاف کرتا ہوں کہ غیرجانبدار بنانے کا بہانا ڈھال کر اسلامی اقدار کا مذاق اڑا دیا جاۓ۔ جو سچ ہے اور مصدق ہے اسے لکھا جاسکتا ہے اور مغرب کا نقطۂ نظر ایک ذیلی سرخی لگا کر لکھا جاسکتا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر اسلامی مقالات کو ایسا ہونا چاہیۓ کہ اسے مسلم اور غیر مسلم دونوں ایک نمونے کے طور پر دیکھ سکیں اور قبول کرسکیں۔ میرا اپنا ذاتی خیال یہ ہے کہ فی الحال ہمیں مذہبی مضامین کے بجاۓ سائنسی مضامین پر توجہ مرکوز رکھنا چاہیۓ۔ مذہبی اور اسلامی مضامین میں تو کتنی بھی تاخیر ہوجاۓ کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن سائنسی مضامین کو اگر موجودہ اردو ویکیپیڈیا کی انجمن نے مکمل نہیں کیا تو پھر شاید ایسا کرنے والی انجمن دستیاب ہونے کے لیۓ جانے کتنا انتظار کرنا پڑے اور کچھ معلوم نہیں کہ پھر ایسی سوچ رکھنے والے میئسر آئیں بھی یا نہیں۔ --سمرقندی 08:16, 4 اکتوبر 2008 (UTC)

السلام علیکم[ترمیم]

محبوب بھائی آپ کا چوپال کے عنوان کا پیغام ملا ، شرمندہ نا کیا کیجیۓ۔ ایک بات آپ کو بتاؤں کہ مجھے پہلے بھی کئی بار دیگر websites کے روابط دیۓ جاچکے ہیں اور وہاں جانے پر اصرار بھی ، لیکن میں سواۓ اردو ویکیپیڈیا کے کوئی اردو کا موقع دیکھتا ہی نہیں، ایسا پہلی بار ہوا کہ جب آپ کی جانب سے ایسا کہا گیا تو مجھے اندازہ تھا کہ آپ کی بات میں یقینی طور پر وزن ہوگا لہذا میں نے اس چوپال پر تمام تحریر پڑھی (گو دل پر پتھر رکھ کر)۔ وہاں مجھے آپ کی دل سوز تحریر اور اس پر ملنے والے جوابات کو پڑھ کر جو صدمہ ہوا اسکا ذکر کرنا ممکن بھی نہیں اور کوئی فائدہ بھی نہیں۔ میں وہاں آپ کے ساتھ مل کر قائل کرنے کی کوشش کرنا چاہتا تو تھا لیکن اس میں کامیابی کے امکانات نا ہونے کے برابر نظر آنے پر ایسا نہیں کرسکا۔ میں انشااللہ جلد ہی ایک مضمون سائنسی اصطلاحات اور اردو کے بارے میں لکھوں گا اور اس مضمون میں اردو سے متعلق تمام اعتراضات کا جواب رکھنے کی کوشش کروں گا اور آپ سے بھی درخواست ہے کہ اس میں بہتری اور اضافہ کرتے رہیۓ گا اور جو پہلو نظر انداز محسوس ہو اسکو شامل کردیجیۓ گا۔ اس طرح ہم اس صفحے کو مکمل کر کہ کسی جگہ اسی اردو ویکیپیڈیا پر بطور حوالہ رکھ سکتے ہیں تاکہ بوقت ضرورت اسکو کسی دیگر اردو site پر copy کر کے پیش بھی کیا جاسکے اور اردو ویکیپیڈیا پر آنے والوں کو بھی اس کی جانب توجہ دلائی جاسکے اور اسی طرح دیگر اردو sites پر اس صفحے کا ربط بھی دیا جاسکے۔ اس طرح ہم انفرادی طور پر اپنی ذہنی توانائی بار بار بکھیرنے کے بجاۓ یکجا حکمت عملی سے اپنا نقطۂ نظر دوسروں کے سامنے یکسانیت سے پیش کرسکیں گے۔ --سمرقندی 14:53, 13 اکتوبر 2008 (UTC)

  • السلام علیکم جناب۔ امید ہے خیریت سے ہونگے۔ incandescence کے لیۓ تابانی کیسا رہے گا؟ تابش بھی تاب سے بنا ہے اور تابانی بھی تاب سے۔ تابش ، عام طور پر افراد کا نام پایا جاتا ہے، مجبوری ہو تو کوئی حرج نہیں لیکن جب ایک متبادل موجود ہے تو پھر اسی کو منتخب کرنا مناسب نا ہوگا؟ --سمرقندی 09:40, 22 اکتوبر 2008 (UTC)

باعثِ اطمینان[ترمیم]

آپ کی بات میں وزن ہے اور یہ بات باعث اطمینان ہے کہ اس دائرۃ المعارف پر آپ جیسے ساتھی موجود ہیں۔ ایک بات کی تشویش ہے کہ آپ کی دائرۃ المعارف پر اندراجات کی رفتار بھی کم ہو گئی ہے اور خاصی حد تک سمتار بھی تبدل کا شکار محسوس ہوتی ہے ؛ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کسی بات پر دل برداشتہ ہو گۓ ہوں ؟ دل برداشتہ تو امت کے تمام اچھے لوگ ہی ہیں ان میں سے چند آپ جیسے ہمت کر کہ سامنے نا آئیں گے تو راستوں کے کانٹے کون ہٹاۓ گا؟ آپ میں انگریزی الفاظ کا قریب ترین متبادل تلاش کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے اور اگر آپ کے پاس وقت کم ہے تو اس صلاحیت کا صرف اتنا استعمال بھی بہت ہوگا کہ آپ ایک صفحہ بنا کر صرف اس کی انگریزی لکھ دیں تاکہ آنے والوں کو تلاش پر وہ صفحہ ملے تو وہ اس میں عبارت ڈال کر اس پر کچھ لکھ سکیں۔ مکمل مضامین لکھنے کا کام تو آہستہ آہستہ ہوتا رہے گا ،اس سے پہلے تو ہم کو ایک لغت کی طرح تمام اصطلاحات اور انکے صرف معنی ڈالنے کے کام کی ضرورت ہے ، خواہ اس پر ایک سطر بھی نا لکھی جاۓ ، صرف انگریزی معنی لکھ کر چھوڑ دیا جاۓ۔ اور اگر وقت ہو تو ایک یا دو سطر لکھی جاسکتی ہیں۔ ایک ایک مضمون کو مکمل اور بڑا کرنے کی کوشش کے بجاۓ زیادہ سے زیادہ اصطلاحات ڈالنا بہتر ہے۔ --سمرقندی 01:37, 23 اکتوبر 2008 (UTC)

دیگر الفاظ[ترمیم]

آپ نے بجا فرمایا کہ اشعاعیہ بہ نسبت اشعہ کے طویل ہے مگر کچھ ایسا مشکل تو نہیں؛ خیر آسان یا مشکل کو الگ رکھتے ہیں اور مفہوم کے لحاظ سے بات کی جاۓ تو اشعہ اور اشعاع دونوں آپس میں ایک دوسرے کی جگہ استعمال کیۓ جاسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ عام لغات میں نا آتا ہو لیکن پیچیدہ نصابی کتب میں radiance کے لیۓ اشعہ آتا ہے اور radiation کے معنوں میں اشعاع استعمال کیا جاتا ہے جبکہ radio جیسا کہ آپ کے علم میں یقینی طور پر ہوگا کہ بہت سے الفاظ طبیعیات و طب میں بطور سابقہ آتا ہے اور ہر جگہ اسکا ترجمہ اشعاعیہ ہی کیا جاتا ہے؛ مثال کے طور پر radioactive, radioanaphylaxis, radioautogram, وغیرہ ، بعض اوقات شعاعیہ بھی آتا ہے۔ میرے خیال سے تو اشعاعیہ کا لفظ ہی رکھنا درست ہوگا ، بصورت دیگر کئی درجن مرکب الفاظ جن میں radio آتا ہے کے لیۓ مستند کتب اور لغات سے (عربی کی ہی سہی) انحراف کر کہ الفاظ تیار کرنا پڑیں گے۔ آپ کیا سوچتے ہیں اس بارے میں، اگر میں کسی بات کو انجانے میں نظر انداز کر بیٹھا ہوں تو ضرور آگاہ فرمایۓ گا، ہوسکتا ہے کہ اس گفت و شنید سے کوئی کارآمد نتیجہ برآمد کیا جاسکے۔ --سمرقندی 15:01, 23 اکتوبر 2008 (UTC)

  • اصل میں میرا طریقۂ کار یہ ہے کہ جب کوئی لفظ مستند نصابی کتب (ظاہر ہے کہ عربی کی کتب سے ہی مراد ہے) میں دستیاب ہو تو میں اس کے لیۓ نیا لفظ نہیں تلاش کرتا ، اسکی وجہ یہ ہے کہ ایک زمانہ آۓ گا کہ جب اردو سائنسی ماہرین ، انگریزی کے بجاۓ اردو میں کتب لکھنے کی جانب مائل ہونگے اور اس وقت انکے لیۓ راہنمائی صرف عربی کتب سے ہی ملے گی (اور آپ کے علم میں بھی ہوگا کہ ایسا ہی ادب اور تاریخ میں کیا جاتا رہا ہے)۔ اس وجہ سے میں مستند طبی یا دیگر سائنسی کتب میں کوئی لفظ مل جانے کے بعد عام طور پر اس سے انحراف کرنے سے اجتناب کرتا ہوں۔ رہی بات radioactive کے لیۓ اشعاعیہ کی تو اصل میں کتب میں اشعاعیہ ہی radioactive کے لیۓ آتا ہے لیکن اردو میں ایک اور لفظ تابکار بھی اسی قدر کثرت سے آتا ہے۔ radio اصل میں ابتداء میں لاسلکی ترسیل کے لیۓ ہی آتا تھا جو کہ بعد میں اس لاسلکی ترسیل کو وصول کرنے والے آلے کی جانب بھی استعمال کیا جانے لگا۔ ویسے اشعاعیہ اردو میں ادا کرنے کے لحاظ سے اشعہ سے آسان ہے ، مزید یہ کے اشعہ اور اشعاع میں آواز بنیادی طور پر ایک ہی جیسی ہے اور جب تک واضح طور پر ع کی آواز ادا نا کی جاۓ گی ابہام کا احتمال رہے گا ؛ اور مزید اس سے بڑھ کر ایک قباحت یہ بھی ابھی آپ کے ایک رجوع مکرر کو دیکھ کر ذہن میں آئی کہ شعاع کی جمع اشعہ کی جاتی ہے جس میں شین پر زیر آتا ہے۔ آپ کی بات میں سمجھ رہا ہوں کہ عام استعمال کے radio کے لیۓ کوئی الگ لفظ استعمال کرنا چاہیۓ؛ لیکن اگر غور کیا جاۓ تو جیسے انگریزی میں بھی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ایک ہی لفظ radio کے تمام مفاہیم کے لیۓ استعمال کیا جاتا ہے تو اسی طرح اردو میں بھی مناسب ہے۔ اور اگر آپ بہرصورت کسی الگ لفظ کی تلاش پر ہی مائل ہیں تو پھر شعاعیہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کا ایک مفید پہلو یہ ہے کہ گو انگریزی میں radio اس قدر کثرت سے استعمال ہو چکا ہے کہ اب اس میں شعاع خارج کرنے والے اور وصول کرنے والے دونوں مفاہیم کا کوئی افتراق باقی نہیں پچا جبکہ عربی میں اشعاعی یا اشعہ وغیرہ شعاع کے اخراج سے نزدیک ہیں لہذا یہ بھی مناسب لگتا ہے کہ عام radio کے لیۓ شعاعوں کو وصول کرنے کے مفہوم کو شامل نا بھی کیا جاسکے تو کم از کم اخراجی مفہوم کو بھی شامل نا کیا جاۓ اور ایسی صورت میں ، شعاع سے تعلق سے قریب شعاعیہ ہی بہتر لگتا ہے۔ radiance کے لیۓ لفظ ------ شع ------ سے ہی ماخوذ ہو تو اچھا ہے ؛ ایک ہی مقصد کی و ماخذ کی اصطلاحات میں عربی اور فارسی کو مخلوط و مغلق کرنا مناسب نہیں ، جب تک کہ ایسا کرنا مجبوری نا بن جاۓ۔ --سمرقندی 01:32, 24 اکتوبر 2008 (UTC)

انگریزی کے اردو متبادل[ترمیم]

السلام علیکم، میرے خیال میں جن انگریزی اصطلاحات کا اردو ترجمہ کر رہے ہیں اس میں 'نامکمل' کا سانچہ بھی رکھنا چاہئیے تاکہ بعد میں انہیں آسانی سے مکمل کیا جا سکے۔ دوسری بات یہ کہ ان اصطلاحات کو لغت میں بھی درج کرنا بہتر ہوگا یا ان اصطلاحات کا ایک الگ صفحہ بھی ہو جس میں تمام ایسے الفاظ درج ہوں تاکہ انہیں دیگر جگہ استعمال کیا جا سکے۔--سید سلمان رضوی 16:54, 24 اکتوبر 2008 (UTC)

متبادلات[ترمیم]

السلام علیکم جناب محبوب صاحب۔ ایسی کوئی بات نہیں کہ میں کسی بات پر ناراض ہوں۔ میں نے آپ کے مجوزہ الفاظ پر ایک سانچے کا اضافہ کیا ہے اس جگہ دیوان عام میں ملاحظہ کیجیۓ، اور جو ترمیمات درکار ہوں ان سے آگاہ فرمایۓ۔ --سمرقندی 08:14, 26 اکتوبر 2008 (UTC)

نوی یا مرکزہ[ترمیم]

السلام علیکم جناب مجبوب صاحب۔ ویسے تو مرکزے کا center سے ابہام قابلِ نظرانداز جانتے ہوۓ ہی nucleus کے لیۓ مرکزے کی اصطلاح اختیار کی گئی تھی لیکن آپ کا خیال بھی درست ہے کہ اس کے لیۓ center سے الگ اصطلاح ہو تو زیادہ بہتر رہے گا۔ درج ذیل میں nucleus اور اس سے ماخوذ الفاظ کے متبادلات پیش کرنے کی کوشش کی ہے ، اس میں نواتین کا تذکرہ بھی آگیا ہے ، کوئی بات اگر ناچیز سے غلط درج ہوگئی ہو تو براہ کرم آگاہ فرمایۓ گا۔ اگر مرکزے کی جگہ نوی کا انتخاب کیا جاتا ہے تو یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہوگی اور سینکڑوں نہیں تو دسیوں صفحات پر تلاش کر کر کہ تبدیلی کرنا ضروری ہوگی۔ --سمرقندی 06:54, 28 اکتوبر 2008 (UTC)

انگریزی عربی_قواعد اردو_اختیار وضاحت:- اصل عربی لفظ کی وضاحت ابتداء میں اور اردو اختیار کی وضاحت (قوسین) میں۔
nucleus نَوى نویہ قواعدی واحد۔ نون پر پیش اور یے پر تشدید nuvaiya ادا ہوگا۔ (عربی لغات میں نویہ nucleolus (نویچہ) کے لیۓ اختیار کیا جاتا ہے، لیکن اردو میں نوی کی نسبت نویہ اسم سے قریب لگتا ہے۔)
nuclei نوات نوات جمع براۓ نوی ہے اور اس کو جمع الجمع ، نواتین ، کے ساتھ تفریق ضروری ہے۔ (جمع براۓ نویہ)۔
nuclei نواتین نواتین جمع الجمع براۓ نوی یعنی براہ راست جمع براۓ نوات جو کہ خود جمع ہے نوی کی۔
markazah? --- نواتہ ایک روۓ خط اردو لغت میں ملتا ہے، اور نوات (جمع) سے بنا معلوم ہوتا، [1] اردو دائرۃ المعارف پر اسے استعمال نہیں کیا گیا۔
nucleolus نویّہ نویچہ نوی کے اندر چھوٹا نوی یعنی نویہ، نون پر پیش اور یے پر تشدید nuvaiya ادا کیا جاتا ہے۔ (اردو میں فارسی کا لاحقہ چہ لگا کر چھوٹے کا تصور لیا جاتا ہے جیسے عربی لفظ کتاب سے کتابچہ ؛ اسی طرح نوی سے نویچہ)۔
nucleoli نویات نویچات نویہ کی جمع ہے۔ یے پر تشدید ، navaiyat ادا ہوتا ہے۔ (نویچہ سے جمع نویچات / نویچے / نویچوں)۔
nucleolar نویاتی نویچی نویہ سے متعلق ؛ ویسے تو واحد نویہ سے نُویّی (nuvaiyi) بنتی ہے لیکن بلااعراب تلفظ مشکل ہوجاتا ہے اس لیۓ جمع نویات سے نویاتی (navaiyati) اختیار کیا جاسکتا ہے۔ (نویچہ سے متعلق)۔
nucleolo نویاتی نویچی نویہ سے متعلق سابقہ ؛ یعنی nucleolus کے لیۓ سابقہ۔ (نویچہ سے متعلق)۔
nuclear نواتی نویاتی نوی سے متعلق ؛ اگر واحد سے بنا نَووِی ، اعراب کی وجہ سے مشکل لگے تو جمع نوات سے نواتی اختیار کیا جاسکتا ہے۔ (نویہ سے متعلق)۔
nuclear نَووِی نویاتی نوی سے متعلق ؛ پہلی واؤ پر زبر دوسری واؤ کے نیچے زیر navav vi یا navavi ادا کیا جاتا ہے۔ (نویہ سے متعلق)۔
nucleic نواتی نویاتی نواتی بلااعراب بھی سہل ہے ؛ ویسے جو بھی اوپر درج nuclear کے لیۓ منتخب ہو وہی اختیار کیا جاسکتا ہے۔ (نویہ سے متعلق)۔
nuclein نواین نواین جو کچھ nucleus میں موجود ہو؛ ویسے تو نوی سے نوین بنتا ہے لیکن اردو میں نوین دیگر معنوں میں ہے اس لیۓ الف کا اضافہ بہتر ہے۔
nucleoid نووانی نووانی بے جھلی کا nucleus جو کہ بدائی المرکز ، chloroplast اور mitochondria وغیرہ میں ملتا ہے۔
nuclide نویدہ نویدہ جواہر کی ایسی انواع جو اپنے نوی (nucleus) یعنی جوہری عدد ، جوہری کمیت اور حالت توانائی سے یکساں شناخت کیۓ جاسکتے ہوں۔
nuclides نویدات نویدات مذکورہ بالا نویدہ کی جمع ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ایک پاکستانی لغت میں لفظ نواتہ کا اندراج۔

ذاتی پسند نا پسند[ترمیم]

السلام علیکم جناب۔ ہماری آپ کی ذاتی پسند نا پسند یا خیال سے کچھ نہیں ہوتا ؛ اور نا ہی میں بلاضرورت الفاظ ڈھالنے کا قائل ہوں۔ کوئی عربی یا فارسی لفظ اگر اردو میں فعل یا صفت لگتا ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ؛ ضروری نہیں کہ ہر نام کو ہ یا ا پر ہی ختم کر کہ اس کو زبردستی مانوس کانوں کے مطابق بگاڑا جاۓ۔ ایک حیرت کی بات یہ ہے کہ آپ نے نواہ کو قواعدی واحد لکھا ہے، کیا آپ اسکا اندراج کسی لغت میں دیکھ سکتے ہیں؟ دوسرے یہ کہ نواتہ ؛ کس زبان کے قواعد کی رو سے واحد ٹہرا دیا گیا ؟ کیا اس پاکستانی لغت کے علاوہ کسی اور مستند لغت میں نواتہ کو بطور nucleus کی واحد کے دیکھا جاسکتا ہے؟ --سمرقندی 03:52, 29 اکتوبر 2008 (UTC)

اضافہ ، اردو_اختیار[ترمیم]

السلام علیکم جناب محبوب صاحب۔ آپ کی اسم نما اور صفت نما میں ترجیح کو مدنظر رکھتے ہوۓ کوشش کی ہے کہ الفاظ کو اردو تلفظ سے قریب اور آسان بنایا جاۓ اور ساتھ ہی ساتھ اس میں مسلمہ لغاتی قواعد بھی ممکنہ حد تک ملحوظ رہیں۔ اس مقصد کے تحت مندرجہ بالا جدول میں آپ کی راہنمائی کی روشنی میں ایک ستون بنام ، اردو_اختیار کا اضافہ کیا ہے۔ ایک نظر دیکھ لیجیۓ اور جو ترامیم درکار ہوں براۂ کرم خود کر لیجیۓ یا آگاہ فرمایۓ۔ آپ کے جذبے کو دیکھتے ہوۓ میں ہر ممکن آپ کے مشورے اور راہنمائی کو حاصل کرنے اور متفق انتخاب کرنے کی مکمل کوشش کرتا ہوں ، اس کے باوجود اگر کوئی بات ناگوار طبیعت گذری ہو تو درگذر فرمایۓ گا۔ --سمرقندی 02:03, 30 اکتوبر 2008 (UTC)

  • السلام علیکم جناب۔ آپ کے لفظ نویہ سے متعلق اضافہ جات اچھے ہیں ، خاص طور پر نویچاتی کا اضافہ خوب ہے۔ نویہ کی جمع نوات ہی بہتر ہے اور نویات بھی غیرقواعدی سمجھ کر قبول کیا جاسکتا ہے لیکن اس غیرقواعدی کو فروغ نہیں دینا چاہیۓ کیونکہ پھر یہ نویاتی سے متعلق ابہام پیدا کرے گی جو کہ واحد سے بنایا جاتا ہے؛ گو یہ کوئی غلطی تو نہیں ہوگی لیکن غیرقواعدی ہو جاۓ گا اور جب مجبوری نہیں تو پھر ایسا کرنے سے پرہیز ہی مناسب ہے۔ --سمرقندی 01:34, 1 نومبر 2008 (UTC)
  • السلام علیکم جناب مجبوب صاحب۔ میں آپ کے خیال سے اتفاق کرتا ہوں کہ اب nucleus کے متبادل پر چونکہ متفقہ فیصلہ ہوچکا ہے اور کہیں اور سے راۓ آنے کا امکان نہیں اس لیۓ مرکز کی جگہ مجوزہ متبادل اختیار کر لیا جانا چاہیۓ۔ radio سے متعلق بھی آپ کا انتخاب بالکل درست معلوم ہوتا ہے۔ --سمرقندی 06:03, 2 نومبر 2008 (UTC)
  • آپ کے اختیار کردہ ؛ منفیرہ اور مثبیرہ کے الفاظ نہایت مناسب اور لائق تحسین ہیں، اگر کبھی کسی اصطلاح سے کسی قسم کا تصادم ہوا تو تب کی تب دیکھی جاۓ گی ، فی الحال تو ایسا کوئی تصادم ہوتا نظر نہیں آتا۔ --سمرقندی 09:40, 3 نومبر 2008 (UTC)

نو ہزار مضامین[ترمیم]

میں آج کے دن اردو وکی پیڈیا پر نو ہزار مضامین کے ہدف کے حصول پر آپ کو تہہِ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں جلد از جلد اس وکی پیڈیا کے بہترین ترین وکی پیڈیا بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:43, 12 نومبر 2008 (UTC)

modulation[ترمیم]

  • ایک بات تو یہ کہ مضمون تضمیلاصہ میں ایک غلطی سرزد ہوگئی کہ لفظ اصل میں تضمین ہے نا کہ تضمیص ، معلوم نہیں کہ یہ غلطی ابتدائی املا کی غلطی کو بے توجہ طور پر دیگر جگہوں پر لکھنے سے ہوئی یا کیسے ہوئی ، بہرحال میں معذرت چاہتا ہوں۔
  • تضمین (modulation) کا لفظ ، ضم سے بنا ہے اور اسکے ایک معنی ، incorporation ، integration اور consolidating کے ہوتے ہیں۔
  • عربی میں برقی موجوں کو modulate کرنے کے لیۓ ، ضمن کا لفظ آتا ہے[1]
  • modulation تضمین
  • modulate = ضمن
  • module = ضمان (ویسے طبق سے مطبقیہ آرہا ہے اور میرے خیال سے یہی مناسب ہے)
  • modulator کے لیۓ تضمین سے تضمینہ بنایا جاسکتا ہے۔
  • modulative = مضمانی
  • modulatory = تضمینی
  • modulability = مضمانیت
  • modulable = قابل ضمن / قابل تضمین
  • اب دیکھتے ہیں تحویر کا لفظ؛ تحویر اصل میں حور سے بنا ہے جسکے معنی alter اور modify کے ہوتے ہیں۔ اگر اسے اپنایا جاۓ تو متبادلات یوں ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ تحویر ، باالفاظ احسن حور ، سے بناۓ گۓ ان متبادلات میں اکثر غیرندائی ہیں جن کو صرف اردو قواعد کے مطابق اختیار کیا گیا ہے۔
  • modulation = تحویر
  • modulate = حور (تحویر والے حور میں و پر زبر تشدید ہے جبکہ محور کے حور پر واؤ ساکن آتا ہے)
  • module = حویر (ویسے طبق سے مطبقیہ آرہا ہے اور میرے خیال سے یہی مناسب ہے)
  • modulator = تحویرہ
  • modulative = تحویری
  • modulatory = تحویری
  • modulability = تحویریت
  • modulable = قابل تحویر

--سمرقندی 03:28, 15 نومبر 2008 (UTC)

تقطیر[ترمیم]

اصطلاح term

تقطیر
یتقطر
مُقَطّـَـر
مُقَطّـَـر
مِقطار
قطارت
قطارت
ترشیح [2]
یرشح (فعل)
مرشح (اسم)
یرشح (تلفظ)
مرشح (تلفظ)
ورق ترشیح
یرشیح
کشید
تخمیر
مخمر
کشیدہ
push away (کھینچنا)
زحل [3]
تزحیل
مزحلہ

distillation
distill
muqattar
distilled
distiller
حاصل تقطیر
distillate
filteration
filter
filter
yurasshah
murasshah
filter paper
filtering
beverage (brew)
brew (فعل)
brew (اسم)
embroidery
procelation
push away
percolation
percolator

  • آپ کا فیصلہ درست ہے ، modulation کے لیۓ تضمین ہی اختیار کرنا بہتر لگتا ہے۔

مقطار distiller کو کہا جاتا ہے جو کہ تقطیر یا distillation سے متعلق ہے۔ filter کے لیۓ ویکیپیڈیا پر مصفا آرہا ہے ، اگر نظامی پیغامات پر دیکھا جاۓ تو وہاں بھی Message name filter کا متبادل ، مِصفاہ اسم پیغام ، لکھا ہوا نظر آۓ گا۔ مزید یہ کہ عادل صاحب کا تحریر کردہ مضمون عمل تقطیر بھی موجود ہے۔

مندرجہ بالا الفاظ میں کوئی بات قابل اصلاح ہو تو آگاہ فرمایۓ۔ اگر اتفاق ہو تو برقی مقطار کا نام درست فرما لیجیۓ گا۔ --سمرقندی 04:47, 15 نومبر 2008 (UTC)

مسئلہ[ترمیم]

اوپر گویا کہ تضمین پر اتفاق راۓ ہوگیا تھا ، بعد میں چند مضامین میں اتفاق سے modulation کا عملی استعمال سامنے آیا تو یہ بات ظاہر ہوئی کہ modulation کے لیۓ ہر قسم کے موقع پر تحویر (modify / varying) تو درست آتا ہے لیکن بکثرت مقامات پر modulation کے لیۓ ضمن یا تضمین درست استعمال نہیں ہوسکتا۔ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ modulation کے لیۓ تحویر اور اس سے متعلقہ الفاظ اختیار کیۓ جائیں تو آئندہ کو مسائل کم پیدا ہوں گے۔ چند مثالیں درج کر رہا ہوں جن میں تحویر تو درست آتا ہے لیکن تضمین کسی بھی طرح درست نہیں لگتا۔ ہر جگہ ہی اس کا مفہوم varying یا alter کے لیۓ آتا ہے نا کہ incorporation یا ضم کے لیۓ۔

دیگر کوئی ساتھی بھی اگر اس گفتگو کو پڑھے تو اپنے خیال و مشورے سے ضرور مستفید فرماۓ --سمرقندی 06:16, 15 نومبر 2008 (UTC)

volatile[ترمیم]

السلام علیکم جناب۔ آپ کے لکھے ہوۓ مضامین اور اصطلاحات قابل تعریف ہیں۔ بس ایک بات کے بارے میں میرا مشورہ ہے کہ volatile کے لیۓ ---- طیار ---- مناسب رہے گا۔ فرار escape کے معنوں میں اردو میں زیادہ آتا ہے اور بہت سی جگہوں پر استعمال کرنا پڑے گا ؛ مثال کے طور پر -- escape velocity , escape mechanism , escape beats اور escape learning وغیرہ۔ مزید یہ کہ اگر volatile سے بننے والے الفاظ کے متبادلات فرار سے بنانے کی کوشش کی جاۓ گی تو ان میں سے اکثر خود ساختہ (یعنی بلا کسی مستند لغت کی بنیاد کے) بنانے پڑیں گے جو کہ مناسب نہیں۔ طیار کا لفظ اردو میں سواۓ طیران aviation اور طیارہ کے کسی جگہ ابہام پیدا نہیں کرے گا جو کہ فراری کے ابہام کی نسبت کچھ بھی نہیں مزید یہ کہ اردو میں عام طور پر طیارہ کے بجاۓ جہاز ہی استعمال ہوتا ہے۔ مضمون گریز رفتار کا نام تبدیل کر کہ فراری سمتار رکھنا ضروری ہے۔ غیرقواعدی اختیار صرف ایک انتہائی مجبوری کی حالت میں کسی حل کے پیش نظر لکھے گۓ ہیں میرا مشورہ درست اختیار کے حق میں ہے۔

انگریزی درست_اختیار اردو_تلفظ اعراب غیرقواعدی_اختیار
volatile طیار taiyaar ی پر تشدید زبر طیاریہ / طیاری
volatilization تطایر tatayur ی پر پیش طیاریت
volatilize طیر taiyyar ی پر تشدید زبر طیارائی
volatilized یطایر yutaeer اول ی پر پیش طیار / طیارشد
volatilizer مطیار mityaar میم پر زیر مطیار
volatility تطیر tataiyur ی پر تشدید طیاری
volatilizable قابل طیار ---- ---- قابل طیار

جاذبہ / ثقل[ترمیم]

السلام علیکم جناب محبوب صاحب۔ محبوب صاحب یہ درست ہے کہ چند لغات میں garavity کے لیۓ جاذبہ کا لفظ مل جاتا ہے لیکن علمی طور پر یہ ایک غلط اصطلاح ہے۔ جاذبہ کا لفظ absorption کے لیۓ درست ہے اور عمل انجذاب (متعلقہ نظام انہضام) میں absorption کے لیۓ آتا بھی ہے۔ gravity کا درست متبادل ---- ثقل ---- ہی ہے ، gravity کا لفظ وزن کی کیفیت سے تعلق رکھتا ہے اور لاطینی کے gravis سے بنا ہے جسکے معنی وزنی اور دباؤ (بمعنی وزن) کے ہوتے ہیں۔ اس کے بعد کسی اور وضاحت کی آپ جیسی شخصیت کے لیۓ ضرورت باقی نہیں رہ جاتی لیکن پھر بھی دیگر کسی عام فہم رکھنے والے صارف کے اس عبارت کو پڑھ لینے کے پیش نظر یہ بھی لکھ دینا شاید حجت تمام کرنے کے لیۓ کافی ہوگا کہ اردو کی تمام نصابی کتب میں ثقل کا لفظ ہی آتا ہے۔ براہ کرم مناسب تبدیلیاں فرما لیجیۓ گا۔ --سمرقندی 12:09, 7 دسمبر 2008 (UTC)

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ایک عربی لغت میں ضمن کا براۓ modulate اندراج
  2. ایک اردو لغت میں ترشیح کا بیان
  3. [ایک لغت میں زحل کے مفاہیم

نقطہ نظر[ترمیم]

السلام علیکم۔ جناب آپ کی بات کسی حد تک درست ہے مگر یہ بہت نازک مسئلہ ہے۔ ان مضامین میں سے امام مھدی علیہ السلام کا مضمون میں نے لکھا تھا اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ بالکل مختلف انداز رکھتا ہے۔ میں خود بھی تفرقہ کے سخت خلاف ہوں اور چاہتا ہوں تمام لوگوں کا نقطہ نظر پیش ہو لیکن یہ بہت مشکل ہے۔ (اس پر تبادلہ خیال سے کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں گے انشاءاللہ) مسئلہ یہ ہے کہ کیا ہم مکمل طور پر وکیپیڈیا کی پالیسی کو یہاں نافذ کر سکتے ہیں مثلاً حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مضمون کے نام میں یا ایسے مضامین میں جو تفرقہ کا باعث بنیں؟ بہرحال میں فی الحال پوری کوشش کروں گا کہ تمام آئمہ پر ایسے مضامین لکھوں جو یا تو سب کو قابل قبول ہوں یا حوالے دیے گئے ہوں جیسا آپ امام مھدی علیہ السلام کے مضمون میں دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کی رائے کا انتظار رہے گا--سید سلمان رضوی 12:14, 7 دسمبر 2008 (UTC)

  • درست ہے۔ آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ میں حضرت علی کے نام کے ساتھ کرم اللہ وجہہ استعمال کرتا ہوں جو تمام لوگوں کے لیے اعتراض کا باعث نہیں۔ دیگر افراد کے نام کے ساتھ علیہ السلام نہ لگانا بہتر ہوگا اس لیےآئندہ مضامین میں ایسا ہی کروں گا۔ دو دو مقالے لکھنے کی بجائے ایک مقالہ میں مختلف نقطہ نظر پیش کرنا زیادہ مناسب ہے جیسا امام مھدی کے مقالہ میں کیا گیا ہے۔--سید سلمان رضوی 13:39, 7 دسمبر 2008 (UTC)

ثقل و جذب[ترمیم]

  • میرے بھائی اب میں آپ کو کس طرح سمجھاؤں۔ پہلے بھی کبھی کہا تھا کہ جہاں تک ممکن ہوسکے وہی الفاظ اختیار کیۓ جاتے ہیں کہ جو اردو میں مستعمل ہوں ، ہاں اگر کوئی چارہ ہی نا ہو تو پھر جو مناسب لگے وہی لفظ گھڑا جاسکتا ہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ اردو میں جذب کا لفظ absorbe کے لیۓ ، جاذب کا لفظ absorbent کے لیۓ اور انجذاب کا لفظ absorption کے لیۓ ہی آتا ہے، اس کی عام ترین مثالیں جاذب النظر اور عمل انجذاب جیسے عام الفاظ ہیں۔ اب یہ دلیل لانا کہ عربی میں absorption کے لیۓ ---- امتصاص ---- (نا کہ آپ کی تحریر کے مطابق استیعاب) کا لفظ آتا ہے تو بھائی اس طرح تو سینکڑوں الفاظ کی فہرست تیار ہو جاۓ گی جو اردو میں الگ اور عربی میں الگ آتے ہیں، کیا یہ بات قابل قبول ہے؟
  • آپ کی ارسال کردہ مستند اردو لغت میں ہی جذب کے پانچ (5) معنی دیۓ گۓ ہیں جن میں سے 4 کا تعلق absorption سے ہی ہے، آپ نے معنی 1 یعنی ---- کشش اور کھنچاؤ ---- کو gravity سے ملانے کی کوشش کی ہے جو کہ درست نہیں ہے gravity کے معنی کشش اور کھنچاؤ کے نہیں بلکہ absorption کے معنی کشش اور کھنچاؤ کے ہوتے ہیں۔ گذشتہ پیغام میں بھی عرض کیا تھا کہ gravity کے معنی وزن کے ہی ہوتے ہیں بلکہ طبیعیات میں وزن ہوتا ہی gravity یا ثقل کی وجہ سے ہے۔ اب آپ براہ کرم یہ بتانے کی کوشش نا کیجیۓ گا کہ gravity سے اشیاء زمین کی جانب کھنچتی ہیں اس لیۓ کھنچاؤ کو جذب سے ملایا جاسکتا ہے، اس پہلو پر ناچیز بھی غور کر چکا ہے اور یہ پہلو غلط ہے کیونکہ gravity کی وجہ سے پیدا ہونے والی attraction کو آپس میں ایک دوسرے کا متبادل نہیں مانا جاسکتا۔
  • آپ کی ارسال کردہ عربی لغت میں ثقل کے معنی وزن ہی کے دیکھے جاسکتے ہیں ، اور اب یہ دلیل لانا کہ عربی میں ثقل وزن کو کہتے ہیں اس لیۓ اسے صرف ثقل نہیں لکھا جاسکتا ایک بے وزن دلیل ہے کہ اردو میں وزن کے لیۓ وزن ہی آتا ہے اور ثقل کا وزن سے کوئی ابہام پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے۔ صرف اس بات کو بنیاد بنا کر کہ عربی میں ثقل ، وزن کو کہا جاتا ہے ایک بالکل نیا لفظ امتصاص استعمال کرنا اور وہ بھی بلا ضرورت ، بالکل نا مناسب اور بے وجہ ہے۔ میری بات کو ذاتی انا کا مسئلہ نہیں بنایۓ گا میں آپ کے لکھے ہوۓ کسی بھی لفظ پر کوئی راۓ دینے سے قبل ہر پہلو پر سوچ کر راۓ دیتا ہوں اور ایسا صرف اسی وقت کرتا ہوں کہ جب ایسا کرنا علمی اور سائنسی معیار کو برقرار رکھنے کے لیۓ لازم ہو جاتا ہے وگرنہ میں آپ کے لکھے ہوۓ الفاظ اورر مضامین میں کئی باتیں تبدیل کرنے کی خواہش رکھنے کے باوجود ترمیمات نہیں کرتا۔ جہاں تک سمجھوتہ کیا جاسکتا ہے کرتا ہوں لیکن جب بات صرف درست اور غلط کی آجاۓ تو آپ بھی اس سے اتفاق کریں گے کہ دائرۃ المعارف کے حق میں یہی ہے کہ درست کا انتخاب کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیۓ۔ میرے خیال میں اس موضوع پر کسی مزید بحث کی ضرورت نہیں رہ جاتی اور میں ایسی کوشش کو اپنا اور آپ کا وقت ضائع کرنے کے مترادف سمجھتا ہوں۔
  • یہ دو لغات بھی دیکھ لیجیۓ اس میں آپ کو gravity کے معنی وزن (ثقل) کے مل جائیں گے نا کہ کشش یا انجذاب وغیرہ کے

--سمرقندی 01:29, 8 دسمبر 2008 (UTC)

gravity[ترمیم]

  • اصل میں ہمارے پاس الفاظ کی جستجو کی بحث میں حصہ لینے والے افراد کم ہیں اس لیۓ جہاں تک ممکن ہو سکے ایسے الفاظ اختیار کرنا بہتر ہوگا کہ جن پر اعتراض کی گنجائش کم سے کم ہو ، ہاں اگر مجبوری ہو تو نۓ الفاظ ڈھالنے سے بھی پرہیز نہیں کرنا چاہیۓ۔ gravity سے متعلق چند الفاظ درج ذیل ہیں ، آپ چاہیں تو ان کو اردو زدہ کر سکتے ہیں چونکہ سب کی بنیاد ثقل ہی ہے اس لیۓ بنیاد برقرار رکھتے ہوۓ (اگر آپ ضرورت محسوس کرتے ہوں) تو ان میں جو مناسب ہو ردوبدل کر لیجیۓ۔
  • ایک دلچسپ بات : اس روۓ خط lughat پر ثقل کے بیان میں درج ہے کہ ۔۔۔۔۔
    • ہم ایک انگریزی لفظ گریوٹی کا ترجمہ ثقل کرتے ہیں اول اس کے معنی وہی تھے جو وزن کے معنی ہیں۔ (1900ء ،غربی طبیعیات کی ابجد، 27)
اب آپ مذکورہ بالا بیان سے اندازہ لگایۓ کہ صاحبِ بیان نے یہ لقمہ تو لگا دیا کہ ثقل کے معنی بھی وہی ہیں جو وزن کے ہیں ؛ مگر انہیں یا تو یہ معلوم ہی نہیں ہے (تھا) کہ gravity کے معنی بھی وزن ہی کے ہیں یا شاید اسے درج کرنے سے ان بیان کی ثقلیت کم ہو جاتی ہے۔
  1. gravity = ثقل / ثقلیہ / ثقلی (جیسے gravity receptor میں ، ثقلی حاصلہ) --- اسم ثقل میں ث پر زیر ہے یہاں دیکھیۓ جبکہ زبر سے اسکے معنی فعل کے ہو جاتے ہیں۔
  2. gravitative = ثقلی
  3. gravitation = ثقالت
  4. gravitational = ثقالیہ / ثقالی
  5. gravimeter = ثقل پیما
  6. gravimetry = ثقل پیمائی
  7. gravitometer = ثقل پیما

عید الاضحٰی مبارک![ترمیم]

السلام و علیکم!
عید ہم سب کواتحاد واتفاق کادرس دیتی ہے۔ اجتماعیت ومساوات کاپیغام سناتی ہے۔ آپس میں اخوت' مساوات ومحبت کوفروغ دینے کاجذبہ پیداکرتی ہے۔ عیدکے موقع پر جمعہ وجماعت کی حاضری میں ہرمسلمان مردوعورت' چھوٹے وبڑے کی شرکت لازمی'امت مسلمہ کی وحدت کوقائم رکھنے'ملت کی شیرازہ بندی کوباقی رکھنے اور اتفاق واتحاد کی ڈگرپر چلتے رہنے کی دعوت دیتی ہے۔
عید کی پر مسرت خوشیوں میں غربا و مساکین کو یاد رکھیں‌!
عید الاضحٰی مبارک!
--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:37, 11 دسمبر 2008 (UTC)

السلام علیکم[ترمیم]

السلام علیکم جناب۔ nucleon کے لیۓ نواین مناسب لگتا ہے مگر یہ nucleon سے ہی ملتے جلتے حیاتیاتی پسمنظر کے لفظ nuclein (یعنی جو کچھ nucleus میں ہو) کے لیۓ منتخب کیا جاچکا ہے۔ ایک اور متبادل نواتین ہو سکتا ہے مگر یہ اصل میں جمع الجمع ہے۔ اب میرے خیال سے تو نویہ سے نوین ہی مناسب ہے مگر یہ اردو میں نام بھی ہوتا ہے اور نیا / نۓ کے لیۓ بھی آتا ہے اس لیۓ نویہ سے نوین کے بجاۓ نوینہ کیا جانا مناسب لگتا ہے جس کی جمع نوینات ہو گی۔

  • جب کوئی زمرہ تبدیل کیا جاتا ہے تو اس میں موجود مضامین میں ایک ایک کر کہ پرانے زمرے کی جگہ نیا زمرہ رکھنا پڑتا ہے۔
  1. جو زمرہ تبدیل کرنا ہو اس کو کھولیۓ
  2. دائیں لائحہ (right menu) کا ربط ، یہاں کس کا رابطہ ہے ، کو ایک الگ کھڑکی میں کھولیۓ
  3. جو صفحات پرانے زمرے کے نظر آئیں ان کو ایک ایک کر کہ نۓ نام سے تبدیل کر دیجیۓ
  4. اب دوبارہ 1 میں کھولے زمرے کے صفحے پر جاکر صفحہ تازہ کر کہ دیکھ لیجیۓ کہ تمام ذیلی زمرہ جات اور صفحات اس میں سے نکل چکے ہیں کہ نہیں
  5. جب پرانے زمرے کے صفحے پر کچھ باقی نا رہ جانے کی تصدیق ہو جاۓ تو اس کو حذف کر دیجیۓ۔

--سمرقندی 02:24, 23 دسمبر 2008 (UTC)

راۓ[ترمیم]

جناب منتظمین کے صفحے پر اور دیگر تبادلۂ خیالات کے صفحات پر یہ بات دیکھی جاسکتی ہے کہ میں نے کئی صاحبان کو منتظم بنانے کی درخواستیں دی ہیں اور ان میں سے تمام ہی ، جلد یا بدیر ، منتظم بن بھی گۓ۔ حضرات منتظم بن تو گۓ ؛ مگر منتظمین کی طویل فہرست دیکھ میری بات کا سچ ثابت ہو جاۓ گا کہ ان میں سے اکثر ایسے غائب ہوۓ کہ جیسے کبھی تھے ہی نہیں ؛ حالانکہ منتظم بننے سے پہلے ان کی سرگرمی دیکھ کر ہی میں نے ان کے حق میں درخواست دی تھی ، پر بعد کو مایوسی ہوئی۔ اب انکا نام منسوخ کرنا بھی اخلاقی طور پر معیوب سا لگتا ہے اس لیۓ طویل فہرست منتظمین اپنی جگہ جوں کی توں موجود ہے۔ اگر آپ منتظمین میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو منصوبہ منتظمین کے صفحے پر جاری راۓ شماری میں اپنا اظہار خیال کر دیجیۓ ؛ میری راۓ آپ کے حق میں ہوگی۔ --سمرقندی 06:38, 23 دسمبر 2008 (UTC)

السلام علیکم[ترمیم]

السلام علیکم جناب، امید ہے کہ خیریت سے ہونگے۔ دیوان عام میں تمام ساتھیوں کی راۓ کا احترام کرتے ہوۓ آپ کو منتظم بنایا جارہا ہے۔ امید ہے کہ آپ خوش اخلاقی اور نۓ صارفین کے لیۓ نرم خوئی کو ملحوظ خاطر رکھیں گے اور اصطلاحات کے استعمال میں خالص علمی معیار کو اولیت دیں گے۔ --سمرقندی 14:13, 25 دسمبر 2008 (UTC)

سرخ زمرہ جات[ترمیم]

السلام علیکم جناب۔ بار بار زحمت دیتے رہنے کی معذرت۔ کسی مضمون میں نیا زمرہ تشکیل دیا جاۓ تو پہلے مکمل تصدیق کر لینا بہتر ہے کہ اس کے لیۓ عنوان نہایت درست ہے کہ نہیں کیونکہ زمرہ تبدیل کرنا صفحہ تبدیل کرنے کی نسبت پیچیدہ کام ہوتا ہے۔ دوم یہ کہ کوشش کیا کیجیۓ کہ اگر نیا زمرہ بنایا جاۓ تو اسکو سرخ رنگ میں نا چھوڑا جاۓ بلکہ اپنے بالائی زمرہ جات تک پہنچا دیا جاۓ۔ سوم یہ کہ اگر بالائی زمرہ جات تک پہنچانا ممکن نا ہو تو کو از کم اس زمرے کا صفحہ کھول کر اس میں اسکا انگریزی متبادل ضرور لکھ دیا جاۓ۔ --سمرقندی 00:52, 2 جنوری 2009 (UTC)

  • السلام علیکم؛ ماشااللہ آپ معیاری الفاظ استعمال کرتے ہیں، بس ایک بات کہ ؛ early کے لیۓ زود کا لفظ بہتر نہیں ہوگا، فوری instant کے لیۓ مناسب ہے۔ --سمرقندی 09:26, 7 جنوری 2009 (UTC)
  • گمنام صارفین پر لمبی مدت کی پابندی لگانا درست نہیں کیونکہ IP پر پابندی لگانے سے دیگر dsl صارفین بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ایک ہفتہ سے زیادہ پابندی نہ لگائیں۔ وکی منتظمیں (stewards) مستقل پابندی اس وقت لگاتے ہیں جب یہ open proxy ہوں۔ --Urdutext 22:02, 8 جنوری 2009 (UTC)
  • وعلیکم السلام۔ پیغام کا شکریہ۔ آپ نے بہت اھم الفاظ کی جانب اشارہ فرمایا ہے اور ان کی اصل الکلمہ پر بھی تشفی بخش روشنی ڈالی ہے۔ video کے لیۓ تو منظرہ استعمال ہو رہا ہے اور آپ کے بیان کردہ بنیادی لفظ نظر سے ہی ماخوذ ہے اس کے متعدد مفاہیم اس اردو لغت میں ملاحظہ فرمایۓ۔ نظیرہ اور نظرہ کے الفاظ صوتی ادائگی کے اعتبار سے معیوب لگتے ہیں؛ آپ کے ذہن میں چونکہ انکا انتخاب کرتے وقت video کا لفظ تھا اس لیۓ آپ کو ان کی ناروانی کا احساس نا ہوسکا ہوگا ، نظیرہ سے ہمارے یہاں بگاڑے ہوۓ نظیر کے نام کے ساتھ ساتھ داداگیر قسم کے افراد کی بھی لی جاتی ہے۔ میری گذارش منظرہ کے حق میں ہی ہے۔ اور audio کے لیۓ آپ نے نہایت مناسب الفاظ تجویز کیۓ ہیں جو کہ نا صرف واحد بلکہ مرکب الفاظ میں بھی (اب تک کی تحقیق کے مطابق) مجھے درست اور قابل استعمال محسوس ہوۓ ہیں؛ audio کے مرکب الفاظ میں (الفاظ کو اردو زدہ یا فارسی زدہ کرنے کی خاطر) ہم کو تین شکلوں کی ضرورت پڑے گی؛ 1۔ سمعی 2۔ سمعہ 3۔ سمعیہ اور اس بارے میں میں آپ سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ اسپریچولسٹ صاحب آپ نے بھی الفاظ تو سہل چنے ہیں لیکن بصریات optics اور سمعیات audiology کے لیۓ آتا ہے--سمرقندی 10:30, 16 جنوری 2009 (UTC)

دوغلا پن[ترمیم]

بعد سلام عرض ہے کہ آپ کے متعدد منتخب کردہ الفاظ سے اس ویکیپیڈیا کی برسوں کی جہد و جہد پر ضرب کاری لگ رہی ہے۔ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ اب تک جو بھی الفاظ یا اصطلاحات ویکیپیڈیا پر اختیار کی گئی ہیں ان کے لیۓ کس قدر محنت اور وقت صرف کیا گیا ہوگا؟ جب web پر اردو میں کچھ نہیں تھا تب سے اس ویکیپیڈیا کی کوشش رہی ہے کہ ایک اصطلاح کے لیۓ ایک ہی متبادل استعمال ہو۔ جو لوگ web پر آج ادھر ادھر مختلف مدونات پر سائنسی مواد لانے کی کوشش کر رہے ہیں ان میں یہ جذبہ اور روش (اردو ویکیپیڈیا کی شدید مخالفت کرنے کے باوجود) اردو ویکیپیڈیا کی وجہ سے ہی آئی ہے، وہ خود اس سے انکار کرتے رہیں ، اور اس سے ویکیپیڈیا پر کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کا جو مقصد تھا کہ web پر شعر و شاعری و مذہب کے علاوہ بھی دیگر موضوعات پر لکھنے کا رجحان پیدا ہو وہ یہ ویکیپیڈیا حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے اور انشااللہ اپنے اس مقصد میں یہ مزید کامیاب ہوگا اور اردو دنیا کو مزید راہنمائی فراھم کرتا رہے گا۔ graphy کے لیۓ تخطیط کی اصطلاح اس قدر عرصے سے استعمال میں ہے (دیکھیۓ تخطیط) مگر آپ نے ہر جگہ (بلا کسی اطلاع ، انتباہ و مشورے کے) نگار اور نگارش کا استعمال شروع کر رکھا ہے جو کہ خود ویکیپیڈیا کے اندر تضاد و دوغلا پن پیدا کر رہا ہے۔ چند الفاظ آسان لکھ کر کیا آپ واقعی یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اردو میں سائنسی مضامین کو آسان اردو میں لکھ سکتے ہیں؟ ذاتی طور پر میرا یقین ہے کہ فارسی ایک مفلوج زبان ہے اور فارسی سے چمٹے رہنے کی روش سے اردو کو مستقل نقصان ہوا ہے اور ہوتا رہے گا، آج کی فارسی وہ فارسی نہیں ہے کہ جس میں اقبال نے شاعری کی تھی۔ کیا چند الفاظ اردو میں آسان لکھ کر یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ دیگر سینکڑوں الفاظ بھی خود بہ خود سادہ ہو جائیں گے؟ ذرا ایک نظر دیکھ لیجیۓ کہ اس ویکیپیڈیا پر کتنے صفحات مشکل ہی نہیں مشکل ترین الفاظ سے موجود ہیں۔ کیا ان کو آسان کیا جاسکتا ہے؟ مثال کے طور پر ہمعضلومہ کی آسان اردو بتا دیجیۓ۔ جب بہر طور ہمیں بے شمار مشکل الفاظ لکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تو پھر چند ایک الفاظ کو سادہ بنا کر اپنے ہی اندر تضاد پیدا کرنے سے کیا حاصل ہوگا؟ --سمرقندی 05:22, 18 جنوری 2009 (UTC)

بس ایک مشورہ ہے[ترمیم]

جناب محبوب صاحب ؛ ایک بات بتاؤں؟ شاید آپ یقین نہیں کریں ، لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ یہ ہے ابتداء میں آپ کے آنے پر مجھے تشویش ہوئی تھی لیکن اس تشویش کے باوجود یہ احساس بھی ہو رہا تھا کہ آپ ایک مختلف اور فہیم صارف جدید ہیں۔ پھر آہستہ آہستہ آپ ویکیپیڈیا کے معاملات کو سمجھتے گۓ اور ان سے ہم آہنگ ہو کر قابل قدر اندراجات کرنے لگے۔ یہ وقت تھا کہ جب میں نے خود کو بہت پرسکون محسوس کیا کہ اردو ٹیکسٹ کے بعد آپ ایک نیا سہارا نظر آنے لگے جو میرے یہاں سے غیرحاضر ہو جانے کے بعد ویکیپیڈیا سائنسی مضامین کی موجودہ روش کو برقرار رکھے گا اور اسے پٹری سے اترنے نہیں دے گا، اسپریچولسٹ صاحب کی جانب سے بھی امید قائم رہتی ہے؛ تاریخی ، جغرافیائی ، مذہبی اور معاشی موضوعات کے لیۓ مجھے فہد صاحب اور سلمان صاحب کی وجہ سے اطمینان رہتا ہے۔ خیر، آپ نے بھی محسوس کیا ہوگا کہ آپ کے الفاظ و انتخابات سے میں عام طور پر یا بلا ضرورت کبھی اختلاف نہیں کرتا (گو بعض اوقات میں الگ نظریہ رکھتا ہوں) کہ اگر اختلاف صرف ذاتی نظریے کی بنیاد پر ہو تو اس کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ہے۔ رہی بات الفاظ کے مشکل اور آسان ہونے کی تو میں نے عرض کیا تھا کہ آپ چند ایک الفاظ کو آسان لکھ کر کیا کرسکتے ہیں؟ ابھی تو ویکیپیڈیا پر کچھ ہے ہی نہیں ، ابھی تو سینکڑوں نہیں لاکھوں مشکل الفاظ لکھنا پڑیں گے۔ لوگوں کے اعتراضات پر توجہ دینا بہتر ہے یا علمی نقطۂ نظر پر؟
graphic کا لفظ نگار سے کسی بھی طرح مماثلت نہیں رکھتا۔ نگار کو آپ چاہیں تو painting کے لیۓ استعمال کیا جاسکتا ہے (ابھی رنگکاری استعمال ہو رہا ہے)۔ جبکہ graphic کا لفظ ، graphein سے بنا ہے جس کے اصل اور بنیادی معنی خط (لکیر) لگانے ، scratch لگانے کے ہوتے ہیں۔ لغات میں تو متعدد معنی دیۓ جاتے ہیں کہ متلاشی کو جو مناسب لگے اختیار کرلے ، اگر آپ نے کسی لغت میں graphic کے لیۓ نگار لکھا دیکھا ہے تو وہ اس کے ایک ممکنہ معنوں میں ہوگا ؛ نگار کا مفہوم تلاش کرنا ہے تو اس کو graphic سے تلاش کرنے کے بجاۓ نگار لکھ کر تلاش کیجیۓ اس لغت میں آپ mouse سے نگار لکھ کر تلاش کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس اردو لغت میں بھی نگار کے معنی دیکھ لیجیۓ۔ اور پھر اس کے بعد غور کیجیۓ کہ یہاں ہمارے آپ کے ذاتی نظریۂ آسان اور مشکل کی کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی۔ ہمیں وہ لکھنا چاہیۓ جو درست ہو ، نا کہ وہ کہ جو ہمیں آسان لگے، ہمیں آسان لگنے سے کیا ہوتا ہے؟ اور آپ اس لغت میں graphic کی اصل الکلمہ بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ تخطیط کا لفظ اردو میں کوئی نیا نہیں ہے بلکہ یہ اردو میں بھی ملتا ہے یہاں ملاحظہ کیجیۓ تخطیط کا اردو اندراج۔ میں ویسے بھی اب اس ویکیپیڈیا سے اکتا چکا ہوں اور میری نظر میں اسے نۓ آنے والوں کو ہی چلانا ہے، جب تک ہوں تب تک جو بہتر لگتا ہے بتا دیتا ہوں اور آپ نے دیکھا ہوگا کہ خود تبدیلی نہیں کرتا بلکہ صرف تبادلۂ خیال پر لکھ دیتا ہوں کہ کیا مناسب ہے؛ مانیں نا مانیں آپ لوگوں کی مرضی۔ تجربہ عمر سے آتا ہے اور عمر جب بیت جاۓ تو واپس نہیں لوٹا کرتی۔ --سمرقندی 01:37, 19 جنوری 2009 (UTC)

  • ریاضی کے مضامین (زمرہ:نظریہ مخطط) میں بھی graph کے لیے "مخطط" استعمال ہو چکا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ ایک انگریزی اصطلاح کے لیے ایک اردو اصطلاح مقرر کی جائے تاکہ مواد کو انگریزی سے اردو میں منتقل کرنے میں کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔ میرا زبان دانی کا تو کوئی علم نہیں مگر فارسی وکیپیڈیا کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہاں مربوط طریقے سے کام نہیں ہو رہا اور اکثر سائنسی اصطلاحات کی انگریزی کلمہ نویسی ہی کر دی جاتی ہے۔ ممکن ہے کہ یہ موجودہ فارسی دانوں کا عربی الفاظ کو زبان سے نکالنے کا نتیجہ ہی ہو کہ فارسی سائنسی میدان میں ناکام زبان بنتی جا رہی ہو۔ --Urdutext 03:16, 19 جنوری 2009 (UTC)
  • السلام علیکم۔ آپ نے بہت عمدہ الفاظ کا انتخاب کیا ہے۔ چونکہ driver کے ساتھ ہمیں drive کا لفظ بھی متعدد جگہ پر لکھنا پڑے گا اس لیۓ کوچوان سے بہتر سائق رہے گا۔
  1. سَوق ، يسوق = drive
  2. سُوق = bazar
  3. سائق = driver

والسلام۔ --سمرقندی 00:43, 22 جنوری 2009 (UTC)

ایک راۓ[ترمیم]

السلام علیکم جناب۔ آپ کے منتخب کردہ الفاظ سے میں بنیادی طور پر متفق ہوں ، بس وہ راۓ جدول میں تیسرا ستون لگا کر بیان کردی ہے جو میرے ذہن میں تھی؛ یہ صرف راۓ ہے، فیصلہ آپ جو مناسب سمجھیں ویسے ہی کر لیجیۓ۔ ایک یاد آوری کہ ؛ گو میں نے خزاف اور خزافین کا اندراج traditional arabic نویسہ میں کیا ہے لیکن اس کے باوجود شمارندے کی طرازی قیود کی وجہ سے ، زے پر زبر تشدید کے نیچے نظر آسکتا ہے (حالانکہ کہ یہ تشدید کے اوپر ہے) اسی وجہ سے (قوسین) میں حرف کو + کے نشان سے جدا کر کہ زے دو بار (تشدید شدہ) اور دوسری بار ادائگی پر زے پر زبر لکھ دیا ہے تاکہ تلفظ میں ابہام نا آۓ۔ --سمرقندی 05:16, 24 جنوری 2009 (UTC)

اُردو انگریزی ایک راۓ
سفال (فارسی)؛ طین (عربی) clay طِين کا لفظ قرآن میں clay کے لیۓ آیا ہے، کیا یہ سفال سے بہتر نہیں ہوگا؟ اردو میں بھی آتا ہے، دیکھیۓ۔
سفالیات/سفالگری (فارسی)، خزفیات/خزفکاری (عربی) ceramics خَزَف سے خِزافت ceramics کے لیۓ آتا ہے۔ اردو میں مستعمل ہے، دیکھیۓ۔
  ceramist خزف سے خَزَّاف (خَز + َزاف) ، یعنی خزافت کرنیوالا ؛ جمع خَزَّافين (خَز + َزافین) آتی ہے۔
سفالی/سفالین (فارسی)، خزف (عربی) ceramic خزف بطور اسم (مصدر) اور خزفی بطور صفت (یا مرکب لفظ میں) استمعال کیا جاسکتا ہے۔
ظروف سازی pottery یہی مناسب لگتا ہے۔
ظروف pottery یہی مناسب لگتا ہے، بطور واحد ظرف آۓ گا۔
ظروف ساز potter یہی مناسب لگتا ہے، بطور جمع بھی ظروف ساز ہی آسکتا ہے۔

مختصر[ترمیم]

السلام علیکم۔ مصنع لطیف اور مصنع کثیف دونوں ہی انگریزی میں بھی دو الفاظ پر مشتمل اصطلاحات ہیں (soft ware / hard ware) اور میرا نہیں خیال کہ ان کو یک لفظی کرنے سے کوئی مفید نتیجہ سامنے آسکے۔ اب اگر یوں غور کیا جاۓ کہ انگریزی میں ان کے درمیان سے space ختم کر کہ ان کو یک لفظی لکھا جاتا ہے اور اردو میں بھی ایسا ہی کوئی یک لفظی متبادل ہونا چاہیۓ تو پھر میرے خیال سے مصنیف اور مصنثیف کی نسبت ------ ملطیف اور مکثیف ------ زیادہ بہتر رہے گا یا پھر ------ مطیف اور مثیف ------ پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ مناسب یہ ہوگا کہ اس پر دیوان عام میں راۓ لے لی جاۓ ؛ اور بطور خاص جناب اردو ٹیکسٹ صاحب کی راۓ انتہائی اھم ہے کیونکہ وہ عوامی رجحان کو سمجھ کر فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر وہ کہتے ہیں کہ مصنع لطیف اور مصنع کثیف کو مختصر کرنا بہتر ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ --سمرقندی 12:32, 30 جنوری 2009 (UTC)

  • اس طرح یکلفظی کرنے سے معنی سمجھنا مشکل ہو جائے گا کیونکہ بہت سے لوگوں کے لیے ابھی یہ نئی اصطلاحات ہیں۔ ایک لفظ کے طور پر لکھنے کے لیے یکرمزی تظبیط حرف zwnj استعمال کیا جا سکتا ہے، مصنع‌لطیف، مصنع‌کثیف۔ --Urdutext 13:17, 30 جنوری 2009 (UTC)

saraiki wikipedia bhi ban gia hai. saraiki font mein likh kar wp/skr topic paste karen thanks Parvez QAdIR khan

ابرار احمد[ترمیم]

جناب صفحہ تبادلہ خیال اسی لئے بنایا گیا ہے کہ اس میں پہلے سے موجود تبادلہ خیال کا مناسب جواب دے کر پھر صفحہ کو تبدیل کریں مگر آپ کو اتنا نہیں پتا کسی نے بتایا نہیں یا ابھی بھی متعصب ہیں سمرقندی صاحب کی طرح۔ اور اگر آپ کو تصوف کی الف ب نہیں پتہ تو اس صفحے کو ہاتھ لگا کر آپ نے کون سا کسی کے علم میں اضافہ کر دیا ہے۔ --Abrar47 19:28, 22 فروری 2009 (UTC)

تاخیر کی معذرت[ترمیم]

السلام علیکم؛ جواب میں تاخیر کی معذرت۔ غمِ روزگا ، غمِ زندگی اور غمِ تندرستی کے ملال سے ہی اس وجود کی جان نہیں چھوٹتی اور جیسے تیسے وقت نکال کر ادھر آتا ہوں تو یہاں آکر بے سر و پا اور بلاوجہ کے غمِ ابحاث و مباحثات میں گھر کر وہ وقت ضائع ہو جاتا ہے ، تازہ مثال کے لیۓ دیوان عام ملاحظہ فرمایۓ ۔

سوزِ دل ، سوزِ جاں ، سوزِ غم زندگی
اور زنـدگی کے لیۓ ، کتنی کم زندگی

computering گو ابھی تک درست معنوں میں computer science سے الگ شناخت حاصل نہیں کر سکی ہے اور کسی انگریزی مستند لغت میں اسکا اندراج ملنا مشکل ہے ؛ لیکن بہرحال ایک لفظ وجود میں آچکا ہے تو اس کی اردو بھی کر ہی لینا چاہیۓ اس سلسلے میں مجھے آپ کے تجویز کردہ تینوں الفاظ سے اتفاق ہے۔ رہی بات process کی تو اس سلسلے میں فی الحال صرف یہی گذارش کرنے کی جسارت کر سکتا ہوں کہ اگر آپ سے ممکن ہو سکے تو ابھی ان الفاظ کو english spell میں ہی درج کر دیجیۓ ؛ میں کوشش کر رہا ہوں کہ process اور operation پر ہر پہلو سے جائزہ لے لیا جاۓ تاکہ پھر بار بار تبدیلی کی الجھن سے بچا جاسکے۔ یہ میری صرف گذارش ہے ، کوئی زور نہیں ، جیسا آپ مناسب سمجھیں ویسے ہی کر لیجیۓ۔ --سمرقندی 06:11, 23 فروری 2009 (UTC)

  • السلام علیکم محبوب بھائی۔ میرا مشورہ تو یہی ہے کہ جہاں اردو الفاظ میں فضاء (space) آتی ہو وہاں ضرور دینا چاہیۓ؛ اس طرح فضاء نہیں دینے سے الفاظ مختصر نہیں ہو جاتے یہ محض تحت الشعور میں پائی جانے والی ایک خواہش ہے جو ایسا تاثر پیدا کرتے ہوۓ ایسا ہی کرنے پر اکساتی ہے۔ بعض اوقات تو اگر الفاظ میں قواعد کے مطابق فضاء نہیں دی جاۓ تو کم بینائی یا عمر رسیدہ افراد کے لیۓ ان کو پڑھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے اس پر مستزاد یہ کہ کچھ نویسات میں تو فضاء کے بغیر عبارت کو پڑھنا موزوں نظر والوں کے لیۓ بھی مشکل سا ہو جاتا ہے۔ ہو سکے تو غور فرمایۓ گا ، باقی جیسے آپ مناسب سمجھیں۔ --سمرقندی 08:53, 1 مارچ 2009 (UTC)

مشورہ درکار[ترمیم]

محبوب صاحب ، محبوب صاحب کا شکایتی پیغام ملا ہے کہ مضمون بہائی مت ، یک طرفہ یا بہائی مخالف انداز میں ہے۔ خود لکھی ہوئی تحریر کو دوسرے کس طرح سے دیکھتے ہیں اس کا بات کا اندازہ لگانا مشکل کام ہے۔ وقت ہو تو ایک نظر مضمون پر ڈال کر براۓ کرم اپنی راۓ دیجیۓ گا؛ کیا مضمون جانبدارانہ انداز کا لگتا ہے؟ --سمرقندی 09:47, 13 مارچ 2009 (UTC)

مبارکباد[ترمیم]


--سید سلمان رضوی 18:06, 29 مارچ 2009 (UTC)

  • السلام علیکم محبوب بھائی۔ براہ کرم جو بھی عنوان کسی فہرست سے متعلق ہو اس میں نۓ زمرہ جات بنانے سے قبل ایک نظر زمرہ:فہرستیں ضرور دیکھ لیا کیجیۓ بعض اوقات دہرے زمرہ جات بن جانے کا احتمال ہوتا ہے جو کہ تلاش میں پیچیدگی کا باعث ہوگا۔ مزید یہ کہ جو بھی موضوع کسی بھی قسم کی فہرست سے تعلق رکھتا ہو تو براہ کرم اس کو بالائی اور اور بالائی زمرہ جات سے گذارتے ہوۓ آخر میں ------ زمرہ:فہرستیں ------- تک لازمی پہنچا دیا جانا چاہیۓ۔ timeline کے لیۓ آپ کا اختیار کردہ متبادل خط الوقت نہایت موزوں ہے، ماشااللہ۔ --سمرقندی 11:28, 2 اپريل 2009 (UTC)
  • السلام علیکم؛ پیغام کا شکریہ۔ زرائع ابلاغ ہی کر لیجیۓ۔ --سمرقندی 02:15, 3 اپريل 2009 (UTC)
  • السلام علیکم محبوب بھائی۔ تذکیر و تانیث کا معاملہ اردو میں بعض اوقات مبہم ہو جاتا ہے؛ کچھ الفاظ ایسے ہیں کہ جو (جغرافیائی لحاظ سے) مذکر بھی آتے ہیں اور مؤنث بھی ، اور ایسے میں بہتر اور مناسب طریقہ یہ ہوتا ہے کہ دونوں سے بچا جاۓ۔ اگر زیر استعمال کیا جاۓ تو لفظی تذکیر و تانیث کے ابہام سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اقسام کو بکثرت مؤنث لیا جاتا ہے (بطور خاص ہندوستان میں) لیکن مذکر بھی دیکھنے میں آتا ہے اور دونوں میں کسی کو غلط قرار دینا ممکن نہیں۔ --سمرقندی 04:08, 5 اپريل 2009 (UTC)
  • بہت شکریہ محبوب صاحب۔ وہ امور جن کی طرف آپ نے توجہ دلائی ہے کوشش کروں گا کہ ان کا خیال رکھوں۔ وکی پر نیا ہوں اور تھوڑا کند ذہن بھی ۔۔۔ سیکھتے سیکھتے سیکھ جاوَں گا۔ بس اسی طرح آپکی حوصلہ افزائی، تعمیری تنقید اور رہنمائی کا طالب ہوں۔--عمران سبحانی 07:30, 9 اپريل 2009 (UTC)
  • محبوب صاحب، وقت ہو تو معاونت:IRC پر آئیں تا کہ یہ سلسلہ بھی آگے بڑھ سکے۔ --Urdutext 10:37, 24 اپريل 2009 (UTC)
  • السلام علیکم محبوب بھائی۔ پیغام کا بہت شکریہ۔ دوائیات pharmacy کے لیۓ آرہا ہے، صیدلیہ کو دوائیات کی جانب منتقل کرنا احسن ہے۔ ناچیز طب و حکمت کے موضوعات پر اس شعبہ کے ماہرین سے براہ راست گفت و شنید کرتا رہتا ہے۔ --سمرقندی 13:46, 24 اپريل 2009 (UTC)
  • آپ بھی اس بات سے اتفاق فرمائیں گے کہ اگر کوئی بات بلا اشتباہ مستند ہو تو اس پر تبادلۂ خیال پر وقت ضائع کرنے کے بجاۓ اصل مضمون میں درج کر دیا جاۓ۔ تھوڑا وقت عنایت فرمایۓ ، انشااللہ اصل صفحے پر تمام شبہات ختم ہو جائیں گے۔ --سمرقندی 01:47, 25 اپريل 2009 (UTC)

شکریہ[ترمیم]

وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔ بھائی محبوب صاحب پیغام کا بہت شکریہ۔ دراصل میری خواہش یہی ہے کہ وہ ساتھی جو مستقل وکی پر آتے رہتے ہیں کم از کم ان کے مقالہ جات کو اصلاح کا موقع دیا جانا چاہئے۔ کسی کی تحریر کو وجہ بتلائے اور مشورہ دئےے بغیر ہی یکسر رد کردینا غیر مستحسن سی بات نہیں معلوم ہوتی ہے۔ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ عام مقالہ نگار کی یہاں کوئی تکریم نہیں ہے۔۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ آپ کے شراکت شدہ اور تبدیل کردہ ایک مضمون اکرم خان درانی میں ایک بنیادی اصلاح کی ضرورت ہے میں نے اسی خود سے ہی نہیں تبدیل کیا بلکہ تبادلہ خیال میں اپنا پیغام لکھ دیا۔ اور اب تک اسے خود سے تبدیل نہیں کیا ہے۔ اسی طرح سمر قندی صاحب نے ایک ساتھی کو مشورہ دیا کہ وہ خود اپنے ہاتھ سے اپنے مضمون میں اصلاح کرلیں۔ بہرحال آپ کے پیغام کا شکریہ۔ امید ہے کہ تبادلہ خیال رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔۔ والسلام۔ عبید مغل --Ubaidmughal 02:50, 26 اپريل 2009 (UTC)

  • چھوٹی موٹی بات پر 1 سے 3 دن کی پابندی کافی ہوتی ہے۔ IP پتہ پر پابندی لگانے سے دوسرے صارفین بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔--Urdutext 00:10, 28 اپريل 2009 (UTC)

سلام[ترمیم]

السلام علیکم محبوب بھائی۔ markup کا ترجمہ کرتے وقت بہت چھان بین کی تھی اور نتیجہ یہ نکلا تھا کہ etymology کے لحاظ سے یہ لفظ تدوین ہی کے مفہوم سے اخذ کیا گیا ہے۔ شمارندی زمانے سے قبل جب کسی مصنف کی تحریر ، اشاعت سے قبل درست کرنے کے لیۓ پیش کی جاتی تھی تو ماہر اس پر اپنے قلم سے جو نشانات (marks) لگاتا تھا اس سے یہ لفظ markup بنایا گیا ہے اور تدوین بھی کسی اشاعت سے قبل تحریر پر نشانات لگا کر کانٹ چھانٹ کرنے (تحریر کو ایک ترتیب (layout) دینے) کو ہی کہا جاتا ہے۔ رمز سے متعلق تو کوئی لفظ اس جگہ استعمال ہرگز نہیں کیا جاسکتا کہ یہاں html کی coding سے کوئی سروکار نہیں؛ بعض الفاظ ایسے ہوتے ہیں کہ جن کا لفظی ترجمہ کرنے کے بجاۓ مفہومی یا etymological ترجمہ کرنا ہی درست ہوتا ہے۔ آج کل اگر شمارندی دنیا میں markup کو html کی coding کے لیۓ استعمال کیا جاسکتا ہے تو پھر اردو میں بھی تدوین کو اسی قسم کی رمزکاری کے لیۓ استعمال کیا جانا چاہیۓ اور یہاں اس تدوین کے استعمال سے کوئی ابہام پیدا ہونے کے بجاۓ فہم میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ آپ نے جو ربط بھیجا ہے اس پر بھی غور فرمایۓ (اِس روئے خط انگریزی لُغت) لکھا ہے کہ

the addition to a text that is to be printed of coding or instructions for layout and style

اوپر کی لغتی عبارت کا (قوسین) میں وضاحت کے ساتھ ترجمہ پیش کر رہا ہوں ملاحظہ کیجیۓ۔

  • ترجمہ: (کسی کی تحریر میں اشاعت سے قبل) متن میں (حذف ، املا ، کانٹ چھانٹ وغیرہ) کا اشاعت سے قبل (قلم) سے اضافہ کرنا یا (متن) کے انداز کی ترتیب (مرتب کرنے یعنی تدوین) کے لیۓ ہدایات دینا۔

امید ہے بات واضح ہو گئی ہوگی۔ process کے لیۓ انشااللہ ایک دو روز میں خاکسار اپنی راۓ پیش کرنے کے قابل ہوگا اس سے قبل roman ابجد میں بھی لکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ --سمرقندی 03:09, 16 مئی 2009 (UTC)

توجہ درکار[ترمیم]

  • یہ پیغام متعلقہ صفحے پر درج تو کر دیا تھا لیکن بیخبری میں مزید اسی اصطلاح کے زمرہ جات وغیرہ میں استعمال ہوجانے کے اندیشے کے پیش نظر آپ کے تبادلۂ خیال پر دوبارہ درج کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ فوری توجہ درکار ہے۔

براہ کرم drive کے لیۓ قیادۃ یا قیادت کا لفظ نا اختیار کیجیۓ۔ ان ہی معنوں میں آتا ہے ایک اور لفظ سوق (یہاں دیکھیۓ) براۓ مہربانی اس سے تبدیلی کر لیجیۓ زیادہ مناسب رہے گا؛ قیادہ لکھیں یا قیادت اردو میں خاصے مختلف معنوں میں مستعمل ہے۔

  • bazar = سُوق
  • drive = سَوق (فعل)
  • drive = یسوق (صفت / طب میں خواہش یا کوئی کیفیت)
  • drives = سوائق
  • driver = سائق
  • drivers = سائقین

--سمرقندی 09:38, 21 مئی 2009 (UTC)

اچھا بھلا[ترمیم]

بھائی آپ اچھا بھلا معیاری کام کرتے کرتے پٹری سے اتر جاتے ہیں آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں کبھی آپ کے کام پر بلاوجہ اعتراض نہیں اٹھاتا لیکن جہاں کوئی چارہ نا ہو وہاں سمجھوتہ بھی نہیں کر سکتا۔ براۓ مہربانی یہاں drive کے لیۓ شماری اصطلاحات کے چکر میں نا پڑیۓ، یہ لفظ شمارندے کے علاوہ ہندسیات اور حد تو یہ ہے کہ حیاتیات اور طب میں بکثرت آتا ہے۔ مشکل ہو یا آسان اس معاملے کو میں نے کبھی اہمیت نہیں دی، مشکل ہے مگر درست ہے تو بس اتنا ہی کافی ہے۔ عرض کو مان لیجیۓ یہ میری آپ کی پسند نا پسند کی بات نہیں ہے؛ یہاں معاملہ ہے پورے ایک عالمگیر دار الترجمہ کے معیار کا، اگر میں کسی وقت خود تبدیلی کرنے کی جسارت کر لوں تو پھر اعتراض نا کیجیۓ گا کہ اطلاع نہیں دی۔ اگر اعتراض ہے تو معاملے کو دیوان عام میں لے جایۓ۔ آپ کے کام کا معیار دل سے تسلیم کرتا ہوں مگر میری مجبوری ہے میں یہاں سمجھوتہ کرنے کی حالت میں نہیں۔ --سمرقندی 12:19, 21 مئی 2009 (UTC)

  • اب آ بھی جاؤ معظم دوست! پھر گلہ نا کرنا کہ سمرقندی بھری محفل میں روتا ہے۔ --سمرقندی 12:54, 10 جون 2009 (UTC)
    • محترم محبوب عالم صاحب! ایک ماہ سے زائد ہو گیا، وکیپیڈیا پر آپ کا دیدار نصیب نہیں ہوا۔ آپ کی خیریت کے حوالے سے تشویش لاحق ہو رہی ہے۔ اللہ آپ کو حفظ و امان میں رکھے فہد احمد 07:57, 26 اگست 2009 (UTC)

انتظار فرمائیے[ترمیم]

براہ کرم برقی کتاب مضمون کی تکمیل کا انتظار فرمائیے۔ میں وکیپیڈیا پر ایجادکردہ اصطلاحات کی بجائے اصل معلومات کو آگے پہنچانا چاہتا ہو۔ تحریر کی جگہ متن کا لفظ بہتر تھا۔ بروقت میرے زہن میں نہیں آیا۔ اس اصلاح کا شکریہ۔ میں ہر مضمون کو ایک عام قاری کی حیثیت سے پڑھتا ہوں۔ ایک ایسا قاری جس نے وکیپیڈیا اردو کا نام کبھی نہ سن رکھا ہو اور اتفاقیہ طور معلومات کی جستجو میں یہاں آ پہنچے۔ کیا آپ ایسے قاری اصلاحات کے جنگل میں بھٹکانا چاہتے ہیں یا وکیپیڈیا پر رائج انتہا پسندانہ رویوں سے ڈرا کر بھگانا چاہتے ہیں؟ ہر بات میں میانہ روی اختیار کرنی چاہیے۔ اور یہی ہمارے صارفین کی اکثریت کے دین اسلام کا بھی حکم ہے۔ ابھی کہیں جا رہا ہوں واپس آ کر جلد از جلد مضمون کو مکمل کروں گا۔ ان شاء اللہ میرا مضمون آپ کو پسند آئے گا۔ حیدر 12:23, 27 اگست 2009 (UTC)

میرے مقالے کے انتظار کے فیصلے پر شکریہ۔ شمارندہ کوئی لفظ نہیں اور نہ ہی کسی مقتدر عالم اردو نے اس کے استعمال کی سفارش کی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اردو کے قاری عوام کو جدید تکنیکی معلومات باآسانی دستیاب ہوں تو اسی زبان میں وہ معلومات فراہم کی جانی چاہییں جس سے وہ واقف ہیں۔ جن انگریزی اصلاحات کا اردو ترجمہ کسی مستند حوالۂ اردو سے دستیاب نہیں اور ان کا ترجمہ لغوی ابہام پیدا کرتا ہے ان کو انگریزی ہی میں رہنے دیا جائے لیکن شستہ اردو میں ان کی تفاصیل کا بھرپور احاطہ کیا جائے۔ مثلا برقی کتاب، برقی ڈاک وغیری جن کا یا تو ترجمہ ابہام پیدا نہیں کرتا اور/ یا جو کئی برقی و کاغذی اخبارات و جرائد میں دستیاب ہیں لہذا معیاری اردو کا حصہ بن چکے ہیں۔ اصطلاحات کی ایجاد وکیپیڈیا کی روح کے خلاف ہے۔ میرے خیال میں شمارندی اصطلاحات کا زمرہ اردو کے کسی تجربہ کار پروفیسر کو بھی تذبذب میں ڈال دے گا جبکہ کمپیوٹری اصطلاحات کا زمرہ پہلی نظر میں اپنا مفہوم و مقصد واضح کر دیتا ہے۔ میرا ترجمہ کیا ہوا زیر تعمیر مضمون ڈافٹ پنک ملاحظہ کیجیے۔ مغربی موسیقی میں سینکڑوں اصطلاحات ہیں جن کا تصور بھی اردو میں اور مشرقی موسیقی میں موجود نہیں۔ اس لیے ان کا ترجمہ ممکن نہیں۔ کمپیوٹر، ڈسک، کیسٹ، ریکارڈ، البم، فلم، بلب، گلاس، ٹیوب، گروپ، گٹار، ڈرم جیسے عام فہم الفاظ کا یک لفظی تسلی بخش مطلب کسی لغت میں بھی موجود نہیں ہوتا کیا ان کا ترجمہ ایجاد کرنا وقت و توانائی کا ضیاع نہیں تو اور کیا ہے۔ لغات بھی ایسے الفاظ کی تشریح یا تعریف بیان کرتی ہیں مطلب یا ترجمہ نہیں۔ سکنک اور ریکون ایسے جانور ہیں جو صرف شمالی امریکہ میں پائے جاتے ہیں۔ جب یورپی آبادکار یہاں آئے تو انہوں ان کے مقامی زبان کے ناموں کو انگریزی کا حصہ بنا لیا۔ جب تک انگریزی کی مشکل اصطلاحات اور اردو زبان کا حصہ بن جانے والے الفاظ کا انگریزی الفاظ کا ترجمہ جید و مقتدر ماہرین اردو نہیں کرتے ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ہم اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بناتے پھریں۔ امید ہے میں اپنا مدعا واضح طور پر بیان کرنے کی سعی میں کسی حد تک کامیاب رہا ہوں۔ حیدر 20:02, 27 اگست 2009 (UTC)
جو لفظ یا اصطلاح پہلے سے اردو زبان کا حصہ نہیں اسے آپ وکیپیڈیا اردو کا حصہ نہیں بنا سکتے۔ http://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:No_original_research سے اقتباس ملاحظہ فرمائیے:

Wikipedia does not publish original research or original thought. This includes unpublished facts, arguments, speculation, and ideas; and any unpublished analysis or synthesis of published material that serves to advance a position. This means that Wikipedia is not the place to publish your own opinions, experiences, arguments, or conclusions.

ایک اور اقتباس ہے:

Any material that is challenged or likely to be challenged must be supported by a reliable source. Material for which no reliable source can be found is considered original research.

ایک اور اقتباس:

Do not combine material from multiple sources to reach a conclusion not explicitly stated by any of the sources. Editors should not make the mistake of thinking that if A is published by a reliable source, and B is published by a reliable source, then A and B can be joined together in an article to reach conclusion C. This would be a synthesis of published material that advances a new position, and that constitutes original research.

وکیپیڈیا اردو پر ان تمام اصولوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ ہر کوئی اردو کی مشکل سے مشکل اصطلاح استعمال کر سکتا ہے لیکن بغیر کسی مستند و مقتدر حوالے کے نہیں۔ یہ کسی کو نہیں پہنچتا کہ خود سے نئی اصطلاحات اختراع کرے۔ علم کع آسان کر کے آگے پہنچانا ہے۔ وکیپیڈیا کو ذاتی عالمانہ زورآزمائی کیلیے استعمال نہیں کرنا۔ یہ کام کسی بھی دوسری ویب سائیٹ یا جریدے پر کیا جا سکتا ہے لیکن یہاں نہیں۔ یہاں وہی کچھ لکھا جانا چاہیے جن کا ماخذ پہلے نشر شدہ ذرائع ہوں۔ جب تک وکیپیڈیا کے عمومی طور پر تسلیم کیے جانے والے بنیادی اصول نہیں تبدیل ہوتے یہ بحث ختم نہیں ہو سکتی۔

http://en.wikipedia.org/wiki/What_wp_is_not#Wikipedia_is_not_a_democracy سےاقتباس ملاحظہ فرمائیے:

Wikipedia is not an experiment in democracy or any other political system. Its primary but not exclusive method of determining consensus is through editing and discussion, not voting. Although editors occasionally use straw polls in an attempt to test for consensus, polls or surveys sometimes impede rather than assist discussion. They should be used with caution, and are no more binding than any other consensus decision.

حیدر 12:45, 28 اگست 2009 (UTC)

  • السلام علیکم محبوب بھائی۔ آپ نے کہیں ذکر کیا تھا کہ آپ عرب میں ہوتے ہیں؛ کیا عید ہوگئی آپ کی جانب؟ اگر ہاں؛ تو عید مبارک! --سمرقندی 13:52, 20 ستمبر 2009 (UTC)

India / South Asia task force[ترمیم]

Please forgive my English, if you do not understand, I hope someone may translate.

The Wikimedia Foundation is looking for partipants from South Asia (India, Pakistan, Sri Lanka, Bangladesh and Nepal) to participate in a task force designed to reach out to internet users in that area. I am sending you this message because we have no or very little representation from Urdu speakers.

If you are interested and willing to participate, please see this page: <http://strategy.wikimedia.org/wiki/Task_force/India>. Thank you for your forbearance.

bastique talk 18:03, 19 نومبر 2009 (UTC)

  • السلام علیکم ! بھائی کوئی حد ہوتی ہے بے رخی کی بھی ، ایسا تنہا تو غیر بھی نہیں چھوڑتے غیروں کو۔ --سمرقندی 11:28, 22 نومبر 2009 (UTC)
  • السلام علیکم جناب! کہاں ہیں آپ؟ میں کافی دنوں سے آپ کی غیر موجودگی کو محسوس کر رہا تھا۔ فہد احمد 10:11, 23 نومبر 2009 (UTC)

اسلام علیکم محبوب صاحب، بڑے عرصے کے بعد آپ کو دوبارہ متحرک دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ آتے جاتے رہا کیجیے، پرانے ساتھیوں کو دیکھ کر ہمارے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ --کاشف عقیل 19:41, 30 دسمبر 2009 (UTC)

الفاظ[ترمیم]

السلام علیکم محبوب بھائی۔ جواب میں تاخیر کی معذرت کے ساتھ آپ کی توجہ ان دو صفحات کی جانب چاہتا ہوں ؛ صفحہ برائے توجہ 1 اور صفحہ برائے توجہ 2 ۔ مخلص --سمرقندی 03:53, 16 جنوری 2010 (UTC)

خوش آمدید[ترمیم]

محبوب بھائی، آپ کے مشورے اور تنقید برائے اصلاح کا شکریہ۔ میں کچھ دنوں سے سوچ رہا تھا کہ پتہ نہیں میں کیسا کام کر رہا ہوں اچھا یا برا، کچھ فیصلہ نہ کر پا رہا تھا لیکن میں نے اپنی رفتار مدھم نہ کی۔ اور انشاء اللہ بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کروں گا۔ جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے تو میں نے Application Layer Protocol کے اردو متبادل زمرہ میں لفظ شبکی تہہ استعمال کیا ہے جو میری ذاتی اختراع نہیں ہے بلکہ ایک ابہام ہے۔ میں نے وہ لفظ سالک کے مقالہ سے چنا تھا لیکن لفظ چننے میں تھوڑی غلطی ہوئی کیونکہسمرقندی بھائی نے سالک کے مقالہ پر لفظ شبکی تہہ استعمال کیا تھا لیکن انہوں نے یہ لفظ Network Layer کے لئے استعمال کیا تھا اور میں نے غلطی سے وہی لفظ صرف Layer کے لئے استعمال کر دیا۔ میں آپ سے زمرہ کو درست کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ میں بڑی باریک بینی سے اصطلاحات کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں اور دو یا تین لغات سے بھی استفادہ کرتا ہوں اس کے باوجود کوئی غلطی ہو جائے تو معذرت خواہ ہوں اور آپ سے اس غلطی کی درستگی کا خواستگار ہوں۔--Sasajid 12:39, 29 اپریل 2010 (UTC)

تائید یا تنقید[ترمیم]

محبوب بھائی، آپ نے رحمت عزیز چترالی صاحب کی درخواست برائے منتظم کی آراء میں تائید کی رائے دی ہے۔ معذرت کے ساتھ میری درخواست ہے کہ اپنی رائے کی ذرا وضاحت فرما دیں کیونکہ آپ نے رائے تو تائید کی دی ہے لیکن اس کو مخالفت میں آنے والے ووٹ کے تحت رکھا ہے۔

اگر تو آپ کی رائے تائید میں ہے تو برائے مہربانی اس کو وہاں سے ہٹا کر حق میں آنے والے ووٹ میں اندراج کردیں اور اگر آپ کے رائے سے مراد تنقید ہے تو براہ مہربانی تائید کو تنقید میں تبدیل کر دیں۔ امید ہے میں اپنا مدعا صحیح طور پر بیان کر سکا ہوں۔--Sasajid 12:19, 10 مئی 2010 (UTC)

مشورہ[ترمیم]

  • محبوب بھائی، براہ مہربانی درج ذیل پر اپنی رائے سے نوازئیے گا۔ بحار، زیورات، حکیمات، ہندوستان، علوم مٹی اور بت تراشی۔ --Sasajid 14:15, 10 مئی 2010 (UTC)
    • جناب محبوب عالم صاحب، آپ اگر غور فرمائیں گے تو یہ واضح ہو گا کہ مندرجہ بالا زمرہ جات اب تک تخلیق نہیں کئے گئے یہ صرف مشورہ کے لئے لکھا ہے۔ اوپر درج شدہ زمرہ جات میں سے صرف زمرہ:خارجہ پالیسی میں ایک مقالہ موجود ہے اور یہ زمرہ بھی میں نے نہیں بنایا۔ میرا مقصد مشورہ تھا ۔ جہاں تک بات ہے اصل مقالہ کی تو میں گزارش کروں گا کہ بہت سارے ایسے زمرہ جات موجود ہیں جن میں براہ راست کوئی مقالہ موجود نہیں اور صرف ذیلی زمرہ جات ہی موجود ہیں مثال کے طور پر زمرہ:زمرہ جات، زمرہ:محتویات، زمرہ:انسانی نشوونما اور اس کے علاوہ بھی کثیر تعداد میں زمرہ جات موجود ہیں۔ اب تو تشنگی دور ہو گئی ہو گی کہ میں نے ان پر کام اسی لئے روک رکھا ہے کہ ابھی ان پر فیصلہ نہیں ہوا۔ مزید وضاحت کی ضرورت ہو تو مطلع فرمائیے گا۔ --Sasajid 15:25, 10 مئی 2010 (UTC)
    • محبوب بھائی، ایسی کوئی بات نہیں۔ میں نے تو صرف وضاحت کی تھی۔ میری کوئی بات آپ کو محسوس ہوئی تو معذرت چاہتا ہوں۔--Sasajid 15:51, 10 مئی 2010 (UTC)

دوہرا زمرہ[ترمیم]

محبوب بھائی، انگریزی زمرہ category:Space کے اردو متبادل کے طور پر آپ نے دسمبر 2008 میں زمرہ:خلاء بنایا تھا لیکن پھر دوبارہ جنوری 2009 کو اسی انگریزی زمرہ کے متبادل کے طور پر آپ نے زمرہ:فضائے بسیط بنایا۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ چونکہ دونوں زمرہ جات انگریزی کی ایک ہی اصطلاح کے متبادل کے طور پر بنے ہیں لہذا ان میں سے ایک کو حذف کر دینا چاہیے اور میرے خیال سے ہمیں زمرہ:خلاء کو جاری رکھنا چاہیے کیونکہ خلاء کے لفظ سے اور بھی بہت سی تراکیب موجود ہیں جیسے خلائیہ اور خلانوردی وغیرہ، یہ صرف میری ایک تجویز ہے باقی آپ سینئرز جیسے مناسب سمجھیں۔--ساجد امجد ساجد 20:05, 11 مئی 2010 (UTC)

Template namespace initialisation script[ترمیم]

Hello. I did not found the village pump page or the requests for deletions page, so I post it directly on your talk page.

Some years ago, developers used Template namespace initialisation script to move some pages from the MediaWiki to the Template namespace, and left some useless redirects.

Consequently, the following pages should be deleted :

  1. میڈیاوکی:Sitesupportpage
  2. میڈیاوکی:Gnunote
  3. میڈیاوکی:CompactTOC
  4. میڈیاوکی:AprilCalender
  5. میڈیاوکی:All system messages
  6. میڈیاوکی:All messages

For more informations, please see this request (meta).

Thanks -- Quentinv57 20:55, 23 جون 2011 (UTC)

سانچہ:حوالہ میں ترمیم کی ہے، غور کیجیۓ گا[ترمیم]

میں نے آج ہی سانچہ:حوالہ میں دیگر ترامیم کی ہیں اور اب یہ بہترین کام کرتا ہے؛ براۓ مہربانی اس پر غور فرمائیے گا۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ استعمال کے قابل ہے (جو کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ ہے) تو براۓ مہربانی دوسرے ویکیپیڈیئن حضرات کو بھی یہ استعمال کرنے کو کہیں۔ اس کو استعمال کرنے سے ایک مضمون کا انتخاب آسان ہو جائگا - ارون ریجینلڈ 14:08, 20 جولا‎ئی 2011 (UTC)

وکی لغت وغیرہ[ترمیم]

محبوب صاحب، آپ یہاں درخواست دے کر تین ماہ کے لیے عارضی منتظمی حاصل کر سکتے ہیں۔ چونکہ ان منصوبوں پر آمد و رفت کم ہے اس لیے رائے شماری نہیں ہو سکتی اور مستقل منتظمی نہیں دی جا سکتی۔ --Urdutext 23:57, 27 جولا‎ئی 2011 (UTC)

Invite to WikiConference India 2011[ترمیم]


Hi محبوب عالم,

The First WikiConference India is being organized in Mumbai and will take place on 18-20 November 2011.
You can see our Official website, the Facebook event and our Scholarship form.

But the activities start now with the 100 day long WikiOutreach.

Call for participation is now open, please submit your entries here. (last date for submission is 30 August 2011)

As you are part of Wikimedia India community we invite you to be there for conference and share your experience. Thank you for your contributions.

We look forward to see you at Mumbai on 18-20 November 2011

گذارش[ترمیم]

محبوب عالم صاحب! اب اس ویکی کو چھوڑ کر نہ جائیے گا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:54, 26 اگست 2012 (UTC)

رائے[ترمیم]

آپکِ رائے یہاں درکار ہے۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 09:26, 26 اگست 2012 (UTC)

عید مبارک[ترمیم]

عید مبارک

--طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 07:47, 26 اکتوبر 2012 (UTC)

آپکی رائے یہاں درکار ہے. --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 20:24, 2 نومبر 2012 (UTC)

وکی امن[ترمیم]

اسلام علیکم! اس منصوبہ پر نظر ڈالیے اور شمولیت اختیار کیجئے. --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 15:10, 11 نومبر 2012 (UTC)

درخواست[ترمیم]

السلام علیکم! امید ہے مزاج بخیر ہونگے!
آپ نے کافی عرصہ تک اردو ویکیپیڈیا پر ایک منتظم کی حیثیت سے کام کیا ہے، اور ہمیں آپ کی خدمات کا برملا اعتراف ہے۔ لیکن اب کافی عرصہ سے یہ دیکھا جارہا ہے کہ اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر آپ ویکیپیڈیا کو مستقل وقت نہیں دے پارہے ہیں تو اس ضمن میں ہماری گذارش تھی کہ اگر آپ اپنی مصروفیات میں سے کچھ ہی وقت عنایت فرمادیں تو ہم سب کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ بصورت دیگر ہم درخواست کریں گے کہ آپ رضاکارانہ طور پر منتظمی سے معزول ہوجائیں۔ البتہ جب آپ کے پاس ویکیپیڈیا کو دینے کے لئے وقت میسر آجائے تو (بدون رائے شماری) اختیارات دوبارہ تفویض کردیے جائیں گے۔ رضاکارنہ معزولی کے لیے یہاں درخواست کرسکتے ہیں۔ از محمد شعیب (تبادلۂ خیال ۔ شراکت ۔ اختیارات ۔ پابندی ۔ محفوظ شدگی ۔ حذف شدگی ۔ منتقلی ۔ تبدیلیٔ نام ۔ اردو - بین الویکی ۔ روبہ جات)

سلام عرض ہے[ترمیم]

اور بعد سلام عرض ہے کہ میں محبوب بھائی آپ کو زحمت ہرگز نا دیتا لیکن آپ کے گذشتہ کام جو آپ نے دائرۃ المعارف پر کیے ان کو یاد کر کے آپ تک آیا ہوں؛ اگر یہ عبارت آپ کی نظر سے گذرے تو برائے مہربانی چند لمحات نکال کر اس صفحے پر اپنی رائے درج فرما دیجیے۔ دعاگو۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 09:59, 15 جنوری 2014 (م ع و)

رائے شماری برائے صارف پڑتال[ترمیم]

آپ کی رائے یہاں، اور یہاں درکار ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال) 09:36, 13 فروری 2014 (م ع و)

مبارک[ترمیم]

اسلام علیکم، اردو ویکیپیڈیا نے آج 30،000 صفحات مکمل کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔اگرچہ دیگر ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں صفحات کی یہ تعداد بہت کم ہے مگرپھر بھی اردو ویکیپیڈیا پرکام کرنے والوں کے لیے یہ بہت خوشی کا مقام ہے۔ دیگر ویکیپیڈیاؤں کی طرح اردو ویکیپیڈیا پر بھی خود کار مضامین لکھنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔اس وقت جو مضامین لکھے جا رہے ہیں وہ شہروں سے متعلق ہیں۔ ان منصوبے میں ،بنائے جانے والے صفحات میں شہروں اور مقامات کےحوالے سے بنیادی معلومات فراہم کی جاتی ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کسی تصویر کو بنانے کے لیے پہلے اس کا خاکہ بنایا جائے، بعد میں جیسے جیسے صارفین اردو ویکپیڈیا پر آتے رہیں اور اس تصویر میں رنگ بھر کر یعنی تفصیلی معلومات سے ان صفحات کو مزین کریں۔ آپ سے گذارش ہے کہ اس نئے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ آپ روز چند منٹ خرچ کر کے بھی درجنوں مقامات کے مضامین بنوا سکتے ہیں۔ آپ کو بس مضامین کے عنوان لکھنے ہونگے اور خود کار روبہ مضامین تیار کر دیا کریں گے۔ آپ کی سہولت کے لیے نام مقامات کے صفحے میں تمام مقامات کے انگریزی نام دئیے گئے ہیں۔ آپ انگریزی نام کے ساتھ موجود”نام “ کو مقام کے نام سے بدل دیں اور اس صفحہ میں پیسٹ کر کے صفحہ محفوظ کر دیں۔

فائلوں کو اپلوڈ کرنا, اپلوڈ معاون?[ترمیم]

Wikimedia Commons logo

Hello! Sorry for writing in English. As you're an administrator here, please check the message I left on MediaWiki talk:Licenses and the village pump. Thanks, Nemo 19:22, 18 ستمبر 2014 (م ع و)


رائے درکار[ترمیم]

اسلام علیکم۔ آپ کی رائے ویکیپیڈیا:ضابطہ اخلاق برائے منتظمین پر درکار ہے۔ امید ہے کہ جلد از جلد تھوڑا ٹآئم نکالیں گے۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:26, 9 اپریل 2015 (م ع و)

اپنا گھر[ترمیم]

ویکیپیڈیا کی تعمیر و ترقی میں آپ کا کردار شان دار رہا ہے، لیکن پچھلے تین سال سے مسلسل آپ غائب ہیں، کبھی کبھار ہی نظر نواز ہوتے ہیں، امید ہے آپ اپنے گھر کو مستقل رہائش گاہ بنائیں گے۔ اگر آپ وقت نہیں دے پا رہے تو برائے مہربانی اختیارات سے دست بردار ہو جائیں، تا کہ ہم دیگر ساتھیوں کو بھی آگے آنے کا موقی دیں۔ کیا آپ وقت نا دے سکنے کی وضاحت کریں گے؟ تا کہ ہم کچھ امید باندھیں ۔ --« عبید رضا » 16:27, 14 جون 2015 (م ع و)

جناب عبید رضا صاحب۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ میں آج کل اُردو ویکی کو زیادہ وقت نہیں دے پارہا اور اس کی چند وجوہات ہیں۔ خیر، مجھے جب بھی وقت ملتا ہے اِس ویکی کی خدمت کیلئے آنحاضر ہوتا ہوں اور اس کیلئے مجھے انتظامی اختیارات کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ مجھے یہ اختیارات صرف اِس وجہ سے دیئے گئے تھے کہ جس وقت میں نے یہاں کام شروع کیا اُس عرصہ میں یہاں لکھنے والے بہت کم تھے اور بندے کو کئی مضامین یا زمرہ جات حذف کرنے کی ضرورت پڑتی تھی جس کیلئے کسی اور منتظم سے درخواست کرنے پڑتی تھی جس میں بہت وقت ضائع ہوجاتا تھا، بس اِسی سبب میں نے انتظامی اِختیارات کیلئے درخواست کی تھی۔ اَب اگر ساتھیوں کو لگتا ہے کہ میں یہ اختیارات رکھنے کا اہل نہیں ہوں تو بلا جھجھک یہ اختیارات واپس لے لیجئے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ میں یہاں اُردو کی خدمت کرتا رہوں گا چاہے وہ کسی بھی حال میں ہو۔ شکریہ! --محبوب عالم (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:39, 14 جون 2015 (م ع و)
محبوب عالم بھائی اس صفحے تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:ضابطہ اخلاق برائے منتظمین پر آپ کی رائے درکار ہے۔اختیارات کے حوالے سے کاشف بھائی کی رائے سے مجھے اتفاق ہے کہ
غیر متحرک منتظمیں کے پاس انتظامی اختیارات نہیں ہونے چاہییں۔ اس کے حفاظتی خطرات کا خدشہ ہے۔ اگر کھاتا ہیک ہوجائے تو منتظم کو غیر متحرک ہونے کے باعث بروقت پتہ نہیں چلے گا وکیپیڈیا کا نقصان ہوگا۔ اس سلسلے میں سب سے بہتر یہ ہے کہ منتظم خود اپنے اختیارات میں کمی کی تجویز پیش کرے۔ میں اس سلسلے میں اپنے آپ کو نامزد کرتا ہوں۔

ماضی میں اپنے اختیارات میں کمی کی تجویز رکھنے والے منتظمین کو شکریہ کے ساتھ منتظم صرف اس لیے رہنے دیا گیا کہ ان کی وابستگی برقرار رہے۔ تاہم اس سے وہ لوگ جو وقت کی کمی یا دیگر وجوہات کی بنا پر غیر متحرک ہوئے تھے دوبارہ متحرک نہیں ہوسکے۔ اسلیے یہ جواز کارآمد محسوس نہیں ہوتا۔ اپنے آپ کو معزولی کے لیے پیش کرنے والے منتظمین کے پرانے کام سے اگر عقیدت کا اظہار کرنا ہی ہے تو ان کی درخواست پر انہیں معزول کریں اور اگر مستقبل میں وہ دوبارہ متحرک ہوجایئں اور منتظم بننا چاہیں تو کسی رائے شماری اور مشورے کے بغیر مامور اداری انہیں دوبارہ منتظم بنا دیں۔ جو لوگ منتظم بنے بغیر کام جاری نہیں رکھ سکتے انہیں شکریہ کے ساتھ جانے دیا جائے۔ کام کرنے کے لیے منتظم ہونا ضروری نہیں۔ جو لوگ منتظم نہیں لیکن انتظامی نوعیت کے کام کر رہے ہیں اور اختیارات کی کمی ان کے آڑے آرہی ہے انہیں انتظامی اختیار دے دینے چاہییں۔

۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:36, 14 جون 2015 (م ع و)

درخواست[ترمیم]

جناب محبوب عالم بھائی آپکے صفحہ تبادلہ خیال پر اعزاز قریب الواقع میں سب سے اوپر جو شعر تحریر ہے۔ اسکا اردو فونٹ کہیں دستیاب ہے؟ ۔۔۔۔ اگر ہے تو براہ کرم اسکا لنک وغیرہ بھیج کر شکریہ کا موقع دیں۔

ترمیمی اڈیٹر[ترمیم]

السلام علیکم!
محترم! ترمیم کا جدید بٹن کس طرح ظاہر ہوگا۔ جبکہ پہلے استعمال کیا تھا بہت خوب تھا۔ دوسرے کمپیوٹر پر لاگ ان ہونے کے بعد ظاہر نہیں ہورہا جس سے مشکلات کا سامنا ہے اور کام میں انتہا کی سستی پیدا ہو گئی ہے۔ براہ کرم راہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔۔ --ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:38, 18 ستمبر 2015 (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے![ترمیم]

اعزاز برائے ضد تخریب کاری
تخریب کاری کی جانب آپکی خصوصی توجّہ انتہائی قابل رشک ہے ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:44, 18 ستمبر 2015 (م ع و)

آپ کی فوری توجہ مطلوب ہے[ترمیم]

 مکرمی جناب  محبوب عالم صاحب       تسلیمات!
   اردو ویکی پیڈیا  کے ایک لاکھ مضامین  کا ہدف 30  دسمبر 2015  تک مکمل کرنا ہے!   موجودہ رفتار ہی قائم رہی تو ہمارا  ہدف کو پانا غیر ممکن ہوتا جا رہا ہے ۔ آئیے ، توجہ دیں ! ابھی اور آج ہی! ہدف  کو مل کر پائیں۔   وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل جدول پیش ہے۔

۔

                                جدول برائےمضمون شماری
دن تاریخ تعداد مضامین فی صد آج کا اضافہ مزید درکار مضامین
1 1 اکتوبر 81641 81.64% 025 18334
2 2 اکتوبر 81666 % 81.66 027 18307
3 3 اکتوبر 81693 % 81.69 025 18282
4 4 اکتوبر 81718 % 81.71 029 18253
5 5 اکتوبر 81747 % 81.74 034 18219
6 6 اکتوبر 81781 % 81.78 013 18206
7 7 اکتوبر 81794 % 81.79 065 18141
8 8 اکتوبر 81859 جاری جاری جاری
9 9 اکتوبر
100 30 دسمبر 100000 % 100 ۔ ۔
نوٹ:   یومییہ 216 مضامین  کی ضرورت ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:20, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)

رائے درکار[ترمیم]

پ

محترم محبوب عالم/وثق 1!
تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:ضابطہ اخلاق برائے منتظمین پر آپ کی رائے درکار ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:49, 13 اکتوبر 2015 (م ع و)

مضامین بدون داخلی روابط[ترمیم]

محترم محبوب عالم/وثق 1 صاحب!
اس ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/مضامین بدون داخلی روابط نامی صفحہ پر ایسے تمام صفحات کی فہرست موجود ہے، جن میں کوئی اندرونی ربط موجود نہیں۔ (یعنی کسی موجود مضمون کے نام کو اس طرح کی مربع قوسین [[ ]] میں نہیں رکھا گيا، جس وجہ سے مضمون اردو ویکیپیڈیا کے مجموعی تعداد مضامین میں شامل نہیں سو سکا۔ کیوں کہ کسی مضمون کے گنتی میں شامل ہونے کے لیے اندرونی ربط کا ہونا لازم ہے۔ برائے مہبربانی آپ اس صفحہ پر موجود اپنے صفحات جن کی تعداد اس وقت 293 ہے، ان میں اندرونی ربط شامل کرنے کی کوشش کریں۔---Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:18, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)

پہلے سے زیادہ اب آپ کی ضرورت ہے[ترمیم]

محترمی و مکرمی! ۱۹ ستمبر ۲۰۱۵ کو ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ اس دن ایک لائق، فائق، محنتی، دلچسپی رکھنے والا،سب سے بڑھ کر نہایت ہی دقیق موضوعات پر اردو ویکی پیڈیا میں مواد شامل کرنے والے ایک ویکی پیڈین نے طے کیا تھا کہ اسے گوشہ نشینی اختیار کر لینی ہے (عارضی طور پر) خدارا اسے واپس لانے میں آپ ہی مدد کر سکتے ہیں۔ بات آپ کی، میری، اس کی اُس کی نہیں! بات اردو کی اور اردو ویکی ہیڈیا کی ہے صاحب۔ انتظار رہے گا۔ اردو ویکی پیڈیا کو!! --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:38, 23 اپریل 2016 (م ع و)

غیر متحرک اور معزولی[ترمیم]

السلام علیکم محبوب عالم صاحب! امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔ آپ تقریباً عرصہ دو سال سے ویکیپیڈیا پر غیر متحرک ہے، آپ کی کسی بھی قسم کی شراکت اس عرصہ میں سامنے نہیں آئی۔ لہذا ویکیپیڈیا کی اس حکمت عملی کے پیش نظر آپ سے منتظمی کا اختیار واپس لیا جاسکتا ہے، امید ہے آپ اس درخواست پر غور فرمائیں گے والسلام۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:30, 25 جنوری 2017 (م ع و)