شانتا رنگاسوامی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شانتا رنگاسوامی
ذاتی معلومات
مکمل نامشانتا رنگاسوامی
پیدائش (1954-01-01) 1 جنوری 1954 (عمر 70 برس)
مدراس، تمل ناڈو، بھارت
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ31 اکتوبر 1976ء  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
پہلا ایک روزہ10 جنوری 1982ء  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ایک روزہ27 جولائی 1987ء  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ
میچ 16 19
رنز بنائے 750 287
بیٹنگ اوسط 32.60 15.10
100s/50s 1/6 0/1
ٹاپ اسکور 108 50
گیندیں کرائیں 1,555 902
وکٹ 21 12
بولنگ اوسط 31.61 29.41
اننگز میں 5 وکٹ -
میچ میں 10 وکٹ -
بہترین بولنگ 4/42 3/25
کیچ/سٹمپ 10/– 6/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 11 جنوری 2013ء

شانتا رنگاسوامی (پیدائش: یکم جنوری 1954ء، چینائی) ایک بھارتی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ وہ بھارت کے لیے خوتین کے ٹسٹ کرکٹ کے 16 مقابلے 1976ء سے 1991ء کے بیچ کھیل چکی ہے، 1976-7ء کے بیچ 8 مقابلوں کی کپتانی کر چکی ہیں۔ اسی طرح 1983-4ء کے بیچ چار مقابلوں کی وہ کپتانی کر چکی ہیں۔ وہ 1981-2ء سے 1986ء کے بیچ 19 خواتین کے ایک روزہ مقابلے کھیل چکی ہیں جبکہ 1981-2ء سے 1983-4ء کے درمیان 16 مقابلوں کی کپتانی کر چکی ہیں۔[1] وہ 21 وکٹ دائیں ہاتھ سے اوسط رفتار پر 31.61 کی گیند بازی کی اوسط سے حاصل کر چکی ہے، جس میں 4-42 کے حساب سے انگلستان کے خلاف حاصل کر چکی ہے۔ 19 ایک روزہ مقابلوں میں وہ 287 رن 15.1 کی اوسط سے بنا چکی ہیں اور 29.41 اوسط پر 12 وکٹیں حاصل کر چکی ہیں۔ وہ اپنی بہترین بلے بازی اور گیندبازی او ڈی آئی میں خواتین کرکٹ عالمی کپ، نیوزی لینڈ میں 1982ء بنا چکی ہے، جس میں او ڈی آئی میں اپنی واحد نصف سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف بناکر آؤٹ ہو گئی۔[2] [3] وہ پہلی بھارتی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہے جس نے (نیوزی لینڈ کے خلاف ڈنیڈن میں) ٹیسٹ میچ میں بھارت کے لیے سنچری بنائی ۔

کیرئیر کی شماریات[ترمیم]

ایک دائیں ہاتھ کی بلے باز ہو کر وہ 750 رن 32.6 کی اوسط سے 16 ٹیسٹ میچوں میں بنائے، جن میں ایک سنچری 108 شامل ہے جو کسی بھارتی خاتون کرکٹ کھلاڑی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف 8 جنوری 1977ء کو کیریس بروک، ڈیونیڈین میں بنائی۔[4]

ذاتی زندگی[ترمیم]

شانتا، سی وی رنگاسوامی اور راج لکشمی کے یہاں پیدا ہوئیں۔ وہ والدین کی تیسری اولاد ہیں اور ان کی چھ بہنیں ہیں۔ شانتا کو 1976ء میں ارجنا ایوارڈ حاصل ہوا۔ وہ اب ایک کرکٹ کی لکھاری اور کینارا بینک (بنگلور علاقہ) کی ایگزیکٹیو (جنرل مینیجر) ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "1st Test: England Women vs. Indian Women at Collingham Cricket Club, 26-30 June 1986"۔ Crincinfo.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2009 
  2. "3rd Match: England vs. India at Auckland, 12 Jan 1982"۔ Crincinfo.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2009 
  3. "30th Match: India vs. International XI at Christchurch, 6 Feb 1982"۔ Crincinfo.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2009 
  4. "Only test: New Zealand Women vs. Indian Women at Dunedin, 8-11 Jan 1977"۔ Crincinfo.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2009 

حواشی[ترمیم]

مزید پڑھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]