جورج طابوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جورج طابوری
(مجارستانی میں: György Tábori ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 24 مئی 1914ء [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بوداپست [8]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 23 جولا‎ئی 2007ء (93 سال)[9][1][4][5][6][7][10]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برلن [11]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ہنگری
ریاستہائے متحدہ امریکا
مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ایکٹرز اسٹوڈیو، نیویارک سٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ڈراما نگار ،  فلم ہدایت کار ،  منظر نویس ،  مترجم ،  مصنف ،  صحافی ،  اداکار ،  تھیٹر ہدایت کار [12]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [13][14][15]،  جرمن [13][14][15]،  یدیش زبان [13]،  ہنگری زبان [14][15]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل پرفارمنگ آرٹس ،  جلوہ گاہ [16]،  ادب [16]،  ترجمہ [16]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جورج طابوری

برطانوی مصنف اور تھئیٹر ڈائریکٹر

ابتدائی زندگی[ترمیم]

George Tabori چوبیس مئی سنہ 1914ء کو مجارستان (ہنگری) کے دار الحکومت بوداپست میں ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اپنی اِس مذہبی وابستگی کو انھوں نے عمر بھر اپنے ساتھ پُر زور انداز میں جوڑے رکھا اور دوسری عالمی جنگ سے پہلے اور اُس کے دوران یہودی جس طرح سے زیرِ عتاب آئے اور گھر سے بے گھر ہوئے، وہ سب کچھ جورج طابوری کے اندازِ فکر کا بھی حصہ بن گیا۔

بچپن میں برلن میں مختصر قیام کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے واپس بوڈاپیسٹ چلے گئے اور 22 برس کی عمر میں لندن کا رُخ کیا۔ صحافی اور مترجِم کے طور پر اُن کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا ملی۔ اِس عرصے کے دوران وہ خطہ بلقان میں بھی رہے، ترکی میں بھی اور بالآخر برطانوی فوج کے افسر کی حیثیت سے فلسطین میں تعینات ہوئے۔

تھیٹر[ترمیم]

اپنے ابتدائی ناول انھوں نے لندن میں لکھے، جو زیادہ کامیاب ثابت نہ ہو سکے۔ 1947ء میں انھوں نے امریکا کی راہ لی اور وہیں انھیں وہ سب کچھ مل گیا، جس کے وہ متلاشی تھے، یعنی یورپ سے گئے ہوئے تارکینِ وطن سے ملاقاتیں اور تھامس مَن اور بیرتھولٹ بریشت جیسے جرمن ادیبوں کی صحبت۔

خاص طور پر بریشت نے تو طابوری کی زندگی ہی بدل کر رکھ دی۔ بریشت کے ڈراموں کا ترجمہ کرتے کرتے اُن کی اپنی توجہ بھی اسٹیج ڈرامے کی جانب ہوئی اور پچاس کے عشرے کے آغاز سے طابوری مشہور مصنفین کے ڈرامے لندن اور نیویارک میں اسٹیج پر پیش کرنے لگے۔

برلن آمد[ترمیم]

1968ء میں وہ برلن کے شِلر تھئیٹر میں ایک کھیل پیش کرنے کے لیے آئے اور پھر یہیں کے ہو رہے۔ آخری وقت تک فعال رہنے والے جورج طابوری نے جرمنی میں دیگر ادیبوں کے پچاس ڈراموں کو اسٹیج پر پیش کیا جبکہ خود بھی اسٹیج کے لیے چالیس ڈرامے تحریر کیے۔

اعزازات[ترمیم]

تھئیٹر کی دُنیا کا شاید ہی کوئی اہم اعزاز ہو گا، جو اُن کے حصے میں نہ آیا ہو۔ اُن کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش یہ تھی کہ وہ شیکسپیئر کے کھیل کنگ لیئر کو اسٹیج پر پیش کریں لیکن یہ خواہش پوری ہونے سے پہلے ہی وہ اب اِس دُنیا سے رخصت ہو گئے۔ جولائی 2007 میں ان کا انتقال ہوا۔

  1. ^ ا ب ربط : https://d-nb.info/gnd/118620444  — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12144052n — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6nz8th2 — بنام: George Tabori — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/5864 — بنام: George Tabori — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/20643962 — بنام: George Tabori — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/3673382 — بنام: George Tabori — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. ^ ا ب بنام: George Tabori — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/908eea308c794e4088cbe5f325ed80a0 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. ربط : https://d-nb.info/gnd/118620444  — اخذ شدہ بتاریخ: 11 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  9. http://www.washingtonpost.com/wp-dyn/content/article/2007/07/24/AR2007072401066.html?nav=rss_artsandliving/entertainmentnews
  10. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/tabori-george — بنام: George Tabori
  11. ربط : https://d-nb.info/gnd/118620444  — اخذ شدہ بتاریخ: 31 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  12. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20000605255 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 دسمبر 2022
  13. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12144052n — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  14. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20000605255 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
  15. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/10003555
  16. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20000605255 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022