بی ایس سی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بی ایس سی (Bachelor of Science بیچلر آف سائنس) جسے مختصراً BS، BSc، SB یا ScB بھی لکھا جاتا ہے_____ سے مراد سائنس کی ڈگری یا اس کا حامل شخص ہے۔ اس ڈگری میں عمومًا سائنس کے مختلف شعبہ جات کی تعلیم دی جاتی ہے۔ مثلاً خردوبینی حیاتیات (حیاتی علوم /لائف سائنسیز) کے زمرے کا ایک مضمون ہے، جبکہ شماریات ٹیکنالوجی یا انجینیرنگ زمرے کا ایک مضمون ہے۔ یہ دونوں، حیاتی علوم اور ٹیکنالوجی، ذیلی تقسیم کے باوجود سائنس کی وسیع تعلیم دنیا کا حصہ ہیں۔

ڈگری کی تاریخی اہمیت[ترمیم]

1990ء کی دہائی میں ’’بی ایس سی ( Bachelor of Science بیچلر آف سائنس )‘‘ کرنے والوں کو فوری نوکری مل جاتی تھی۔[1] تاہم اس کے بعد اور موجودہ طور صورت حال بدل گئی ہے۔ بی ایس سی کے حاملین کا کام زیادہ تردفتری سرگرمیوں کو دستاویزی شکل دینا اور محفوظ رکھنا ہے۔ اس کے علاوہ کبھی مخصوص شعبوں مثلاً کیمیا یا طبیعیات میں حسب مطالعہ معاونت بھی فراہم کرنا بھی ایک امکانی کیرئر ہے۔ اس کے برعکس جو بی ایس سی کے طلبہ اعلٰی درجے کی ملازمتیں چاہتے ہیں، وہ ایم ایس سی یا ایم بی اے کی تعلیم حاصل کر کے کاروباری، تحقیقی یا تدریسی شعبوں کا رخ کرتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]