عام الحزن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

619ء میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بیوی حضرت خدیجہ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پیارے چچا حضرت ابوطالب انتقال فرما گئے۔ اسی لیے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اس سال کو عامُ الحُزْن یعنی دکھ بھرا سال قرار دیا۔ کفار قریش نے مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کر دیاتھا۔ اس بائیکاٹ کے دوران آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زوجہ محترمہ حضرت خدیجہ اور چچا ابو طالب کی صحت ناساز ہو گئی تھی۔ اس بائیکاٹ کے ختم ہونے کے بعد دونوں یکے بعد دیگرے انتقال کر گئے۔