حاضرین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تل ابیب، اسرائیل میں حاضرین باتشیوا رقص کمپنی کو دیکھنے کے لیے مشتاق نظر آتے ہوئے۔
ماسکو، روس میں 2013ء عالمی ایتھلیٹیکس چیمپئن شپز کے دوران موجود حاضرین۔

حاضرین لوگوں کا وہ مجمع ہے جو کسی عوامی تخلیقی مظاہرے یا فنی کام سے رو بہ رو ہوتے ہیں۔ ادب کی دنیا میں قارئین کہا جاتا ہے۔ موسیقی کی دنیا میں انھیں سامعین کہا جاتا ہے۔ ویڈیو گیم کی دنیا میں انھیں پلییرز یا کھلاڑی کہا جاتا ہے۔ فنی دنیا میں حاضرین کی شرکت مختلف طور سے ہوتی ہے؛ کچھ مواقع ایسے ہوتے ہیں جو حاضرین کی فعال شرکت کی دعوت دیتے ہیں جبکہ دیگر کچھ مواقع صرف تالی بجانے، رائے ظاہر کرنے اور خیرمقدم کی حد تک محدود ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی جانب سے حاضرین پر تحقیق و مطالعہ تعلیمی نصابوں کا تسلیم شدہ حصہ بن چکے ہیں۔ حاضرین کا نظریہ حاضرین کے رویوں پر گہری مطالعاتی رائے پیش کرتا ہے۔ یہ معلومات بتاتے ہیں کہ حاضرین کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں اور مختلف طرز کے فنون سے کس طرح متاثر ہوتے ہیں۔ فن کی سب سے بڑی شکل ذرائع ابلاغ ہیں۔ فلمیں، ویڈیو گیمز، ریڈیو شو، سافٹ ویئر (اور ہارڈویئر) اور دیگر کئی شکلیں حاضرین سے متاثر ہوتے ہیں اور ان کے تبصروں اور سفارشوں کی اپنی اہمیت ہے۔

انٹرنیٹ کی شراکت اور شہری صحافت کے اس دور میں پیشہ ورانہ تخلیق کار عوام کے ساتھ جگہ اور توجہ بانٹتے ہیں۔ امریکی صحافی جیف جارویس نے کہا، "عوام کو ذرائع ابلاغ پر قابو دیجیے، وہ اس کا استعمال کریں گے۔ اس برعکس عوام کو ذرائع ابلاغ پر قابو مت دیجیے اور آپ ہاریں گے۔ جب بھی شہری قابو پا سکیں، وہ قابو میں لیں گے۔"[1] ٹام کرلی، صدر، ایسوسی ایٹیڈ پریس نے اسی طرح کہا، "صارفین یہ فیصلہ کر رہے ہیں کہ وہ کن نکات میں مشغول ہوں— کون عمل آوری، کون سا آلہ، کون سا وقت اور کون سی جگہ۔"[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Jay Rosen (June 27, 2006)۔ "The People Formerly Known as the Audience"۔ Press Think۔ 30 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ August 5, 2012