حدیث نجد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حدیث نجد، ایک مشہور حدیث ہے جسے متعدد صحابہ نے اور ان سے بہت سے تابعین نے روایت کیا ہے۔ اس حدیث میں نجد سے متعلق پیش گوئی ہے کہ وہاں سے فتنے پیدا ہوں گے۔ حدیث نجد کے معنی و مفہوم والی مختلف سندوں کے ساتھ کئی احاداث روایت کی گئی ہیں۔ تمام احادیث لفظ و معنی کے اعتبار سے آپس میں ملتی جلتی ہیں۔ ابن عمر کہتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:

یا اللہ! ہمارے شام اور یمن میں برکت فرما) صحابہ کرام نے عرض کیا: "اورہمارے نجد میں بھی؟" تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یا اللہ! ہمارے شام اور یمن میں برکت فرما)، صحابہ کرام نے عرض کیا: "اورہمارے نجد میں بھی؟" تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (وہاں زلزلے، فتنے ہونگے اور وہیں سے شیطان کا سینگ رونما ہوگا [1]

حوالہ جات

  1. بخاری: (1037) مسلم: (2905) اور لفظ بخاری کے ہیں