تبادلۂ خیال زمرہ:گیارہویں صدی کے فاطمی خلفا

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گیارہویں صدی[ترمیم]

  1. میں نے اس زمرہ کو زمرہ:گیارہویں صدی کے فاطمی خلفاء پر منتقل کیا تھا اسے واپس کیوں تبدیل کیا گیا ہے؟
  2. اگر مندرجہ ذیل زمرہ جات اس طرح سے بنے ہیں تو اس میں کیا برائی تھی۔
  • زمرہ:گیارہویں صدی
  • زمرہ:گیارہویں صدی کے فلسفی
  • زمرہ:گیارہویں صدی کی وفیات
  • زمرہ:گیارہویں صدی کی معماری
  • زمرہ:گیارہویں صدی کی پیدائشیں
  • زمرہ:گیارہویں صدی بلحاظ ملک
  • زمرہ:گیارہویں صدی کے حکمران
  • زمرہ:گیارہویں صدی کے تنازعات
  • زمرہ:گیارہویں صدی میں قائم ہونے والی تنظیمیں
  • زمرہ:گیارہویں صدی قبل مسیح کی معماری
  • زمرہ:گیارہویں صدی کی کتب
  • زمرہ:گیارہویں صدی کی شخصیات

3. لفظ 11ویں کس لغت میں ملے گا؟ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:22, 16 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

زمرہ:10ویں صدی کے خلفاء
زمرہ:10ویں صدی کے فاطمی خلفاء
زمرہ:11ویں صدی کے فاطمی خلفاء
زمرہ:12ویں صدی کے فاطمی خلفاء
زمرہ:11ویں صدی کے عباسی خلفاء
زمرہ:12ویں صدی کے عباسی خلفاء
زمرہ:11ویں صدی کے قرطبی خلفاء
میں نے یہ سب ایک ساتھ بنائے تھے۔ کیوں کہ آپ نے صرف ایک کو بدلا تھا، جس وجہ سے ان میں یکسانیت ختم ہو رہی تھی۔ آپ کو باقی کا پتہ نہیں تھا۔ ورنہ ضرور سب کو بدلتے یا تبادلہ خیال کرتے۔ لغت میں تو گیارہویں بھی نہیں ملے گا، بلکہ گیارہ ویں، بارہ ویں ملے گا، جو آپ کو زیادہ غلط لگے گا۔ آپ نے ایک دوسرے تبادلہ خیال میں تمغا کی بات کی تو وہ بھی تمغا ہی ہے تمغہ لکھنا غلط ہے۔ بہر حال 11ویں کو گیارہ (الگ لفظ) اور ویں (الگ لفظ) کا مرکب مانا جائے باقول لغت تو 11 یا گیارہ لکھنا درست اور ان کے ساتھ ویں کا اضافہ بھی درست ہی بنتا ہے۔ لیکن کیوں کہ باقی زمرے گیارہویں کے ساتھ شروع ہوتے ہیں تو آپ کا اعتراض باقی رہتا ہے۔--« عبید رضا » 00:01, 17 جولا‎ئی 2015 (م ع و)
جی آپ نے صحیح کہا میں نے صرف ایک بدلا تھا کیونکہ سب کو ایک ساتھ بدلنا نہیں آتا۔ ایک تبدیل کیا تھا جسے آپ نے کسی تبادلہ خیال کے بغیر حذف کر دیا۔ یکسانیت 10ویں، 11ویں اور 12ویں کے بنانے سے ختم ہو رہی ہے، کیونکہ آپ کے زمرہ جات بنانے سے قبل متعدد صارفین نے گیارہویں کے طرز پر زمرہ جات بنائے ہیں۔ ایک طرف دیگر صارفین ہیں ایک طرف آپ۔ یکسانیت کے لیے یہ فیصلہ کر لیں کس طرح سے لکھا جائے؟
نیچے وہ عبارت نقل کی گئی ہے۔ یہ بھی لکھا ہے تمغا شاید صحیح املا ہو لیکن - اس تمغا کی تصویر بھی جو کہ دیکھیے تصویر پر کلک کرنے سے دیکھی جا سکتی ہے جس پر تمغہ بسالت لکھا ہے، میں یہ کہ رہا ہوں کہ تمغا شاید صحیح املا ہے لیکن اس تمغا پر تمغہ لکھا ہوا ہے۔
تمغا شاید صحیح املا ہو لیکن اس تمغا پر تمغہ بسالت لکھا ہے۔ دیکھیے تصویر
--طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:19, 17 جولا‎ئی 2015 (م ع و)


فیروز اللغات اردو - جامع سے عکس۔ لیکن 11ویں نہیں ملا۔

--طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:37, 17 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

لیکن یہ گیارہویں نہیں گیارھویں ہے۔ میں ساتھ ساتھ سب کو منتقل کرنے کا کام کر رہا ہوں، دیگر کئی موضوعات کے زمرے بھی 11ویں کی ترتیب سے بنا چکا ہوں، فوری زمرہ بندی کرتے وقت آسانی ہے، ویسے بھی زمرے کام کا چیزوں کو ایک جگہ جمع کرنا ہے۔ اسی طرح مضامین میں بھی میں اس کا استعمال کرتا ہوں، اور کتب و رسائل میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ میں یہ بلکل بھی نہیں کہہ رہا کہ میں جو کر رہا ہوں، وہ ہی درست ہے۔ عید کے بعد باقی لوکوں سے رائے طلب کرتا ہوں۔ جو فیصلہ ہوا۔ اس کے مطابق کر لیں گے۔ بہر حال میری رائے میں 11ویں لکھنا گیارہویں سے زیادہ مستند ہے۔ کیوں کہ گیارہویں غلط العام املا ہے اصل میں اسے گیارہ ویں ہونا چاہیے۔تمغا تمام شائع شدہ لغات میں (معتبر لغات) میں تمغا ہی ہے، تمغہ غلط املا ہے۔ ہم تمغہ سے رجوع مکرر بناتے رہتے ہیں تا کہ تلاش کرنے والے کو آسانی ہو۔--« عبید رضا » 16:58, 17 جولا‎ئی 2015 (م ع و)
جی میں یہ کہ رہا ہوں تمغا صحیح املا ہے۔ تمغہ غلط املا ہے۔ لیکن یہ جو تمغا ہے جسے تمغا بسالت کہا جاتا ہے اس پر تمغہ بسالت لکھا ہوا ہے۔ تمغا تمام شائع شدہ لغات میں (معتبر لغات) میں تمغا ہی ہے، تمغہ غلط املا ہے۔ تمغہ صحیح نہیں ہے۔
11ویں لکھنا کس طرح صحیح ہو سکتا ہے۔ آپ عربی اعداد (انگریزی میں مستعمل) کو اردو حروف سے ملا کر لفظ بنانا چاہتے ہیں؟ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:48, 18 جولا‎ئی 2015 (م ع و)
فرہنگ آصفیہ
گیارھواں - لفظ موجود ہے گیارہ واں نہیں ہے نہ ہی 11 واں ہے،

معتبر لغات سے حوالہ جات کا انتظار ہے۔ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:29, 18 جولا‎ئی 2015 (م ع و)
میں نے معتبر لغات کا ذکر تمغا کے زمن میں کیا ہے۔ نا کہ 11ویں کے، میں نے 11ویں 12ویں لکھنے کو درست کہا ہے۔ نا کہ 11واں، کیونکہ آپ نے لغت کی بات کی تھی تو اس لیے کہا تھا کہ لغت میں گیارہویں کو گیارھویں لکھا گیا ہے، تو اس طرح ہم گیارہویں پھر کیوں لکھیں، لغت کے مطابق اسے گیارھویں ہونا چاہیے۔تمغہ بسالت لکھا ہونا چاہیے۔ میں آئی ایس پی آر یا جو بھی متعلقہ پاک فوج کا ادارہ یس کام پر مامور ہے اسے میل کر دیتا ہوں، امید ہے اسے درست کر دیا جائے گا۔عربی اور اردو یا انگریزی اعداد کو اردو کے ساتھ ملا کن نیا لفط بنانا یہ ایک الگ بحث ہے۔ جس کی کئی مثالیں موجود ہے، ہاں ہم و چاہیے کہ نئے الفاظ مزید نا بنائيں۔ اگر یہ اس کی زد میں آتا ہے تو تب بھی آپ ٹھیک ہیں۔ 11ویں سے بہتر گیارہویں ہے یہ بات بھی درست لیکن میں نے زمرہ لگانے اور تلاش کرنے میں سہولت کے لیے اس راہ کو چنا تھا۔ میرے خیال میں زمرے مضمون سے کافی مختلف چیز ہے۔ اور اس میں آسان سے آسان راہ ہو تو اسے لگانے اور سمجھنے میں بھی آسانی ہو (یہ میری رائے ہے)۔ گیارویں اور گیارہ ویں کی مثالیں آپ کو اردو کے ٹھیکدار اداروں کی کتب و رسائل میں مل جائيں گے۔ 11ویں کا بھی حوالہ ہے، لیکن مجھے یاد نہیں آ رہا۔ تب ہی میں نے بھی اس طرح شروع کیا، اگر یاد آیا تو وہ بھی پیش کر دوں گا۔--« عبید رضا » 12:08, 18 جولا‎ئی 2015 (م ع و)
مولوی عبدالحق جو اردو کے ٹھیکدار تو نہیں، پھر بھی ان کا حوالہ دے دیتا ہوں جو اپنی کتاب قواعد اردو میں لکھتے ہیں کہ لفظ حروف سے مل کر بنتا ہے۔ صفحہ ۲۶ پر دیکھیے فصل اول ہجا جس میں انہوں نے ابجد کی تعریف بھی لکھی ہے اور اردو حروف تہجی تفصیل بھی لکھی ہے، اور یہ بھی لکھا ہے کہ کون سے حروف تہجی کس زبان سے لیے گئے ہیں۔ لیکن ان حروف میں 1 درج نہیں۔ آپ اگر 11ویں کو درست سمجھتے ہیں تو میں مان لیتا ہوں۔ اور اگر کہیں تو آپ کی منطق کے مطابق ایسے تمام الفاظ کو درست کر دوں۔ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:30, 18 جولا‎ئی 2015 (م ع و)