تاجی متلازمۂ حاد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تاجی متلازمہ حاد (Acute coronary syndrome) جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ دل کی تاجی شریانوں (coronary arteries) کو لاحق ہونے والی ایک ایسی کیفیت کو کہا جاتا ہے جس کی آمد فوری یا حادی (acute) ہو۔ اس کیفیت یا مرض میں اقفار (Ischemia) کی وجہ سے دل کو خون لے جانے والی شریانوں کا کام متاثر یا ختم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے خانقہ (angina) اور / یا احتشاء عضل قلب (myocardial infarction) کی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے۔ بیثباتی خانقہ (unstable angina) اور احتشاء عضل قلب کی علامات کو ایک ایسا متلازمہ (syndrome) تسلیم کیا جاتا ہے کہ جو اپنی نوعیت میں حادی ہو۔ جبکہ ثباتی خانقہ (stable angina) کو ایک مزمن (chronic) کیفیت میں شمار کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]