محمد فواد عبد الباقی
محمد فواد عبد الباقی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | فروری1882ء محافظہ قلیوبیہ |
وفات | 2 فروری 1968ء (85–86 سال) قاہرہ |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | عربی[1] |
درستی - ترمیم |
محمد فواد عبد الباقی (پیدائش: فروری 1882ء— 2 فروری 1968ء) حدیث اور اس کے اشاریہ جات کی ترقی اور قرآن پاک کی آیات کی فہرست تیار کرنے میں نمایاں کام کیا۔
نام[ترمیم]
محمد فؤاد بن عبد الباقی بن صالح بن محمد۔ آپ کے والدین مصری تھے ۔
ولادت[ترمیم]
محمد فواد کی پیدائش 1299ھ بمطابق 1882ء میں القليوبيہ، مصر میں پیدا ہوئے۔ تربیت زیادہ تر قاہرہ میں ہوئی۔
تعلیم اور عملی زندگی[ترمیم]
انھوں نے قاہرہ کے اسکولوں میں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد فرانسیسی زرعی بینک (1905ء – 1933ء) میں ایک مترجم کے طور پر کام کیا اور تصنیف و تالیف کے لیے نوکری کو خیر باد کہا۔ آخر عمر میں ان کی آنکھوں کی روشنی کافی کمزور ہو گئی۔ بڑے مضبوط ارادہ اور صائم الدہر تھے۔
وفات[ترمیم]
1388ھ بمطابق 1968ء قاہرہ میں وفات پائی۔
تالیفات[ترمیم]
- مفتاح كنوز السنہ۔ انگریزی سے عربی میں ترجمہ کیا
- تفصيل آيات القرآن الحكيم
- تيسير المنفعہ بكتابی مفتاح كنوز السنہ
- المعجم المفهرس لالفاظ القرآن الكريم
- اللؤلؤ والمرجان فيما اتفق عليہ الشيخان - (البخاري ومسلم سے ماخوذ)، دو جلد،
- معجم غريب القرآن
- موطأ الامام مالك۔ فہرست تیار کی
- سنن ابن ماجہ۔ فہرست تیار کی
- صحيح مسلم - شرح اور تخریج احادیث
- شواهد التوضيح والتصريح لابن مالك۔ اشعار
- الأدب المفرد - بخاری۔ کی تخریج کی
- جامع الصحيحين -
- أطراف الصحيحين -
- جامع المسانيد -
- المسلمات المؤمنات:
- محاسن التأويل۔[2]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11340468c — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ الأعلام، خیر الدین الزركلی، دار العلم للملایین بیروت