میر حسن دہلوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میر حسن دہلوی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1727ء [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی [3]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 24 اکتوبر 1786ء (58–59 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مغلیہ سلطنت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف ،  شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل مثنوی ،  مرثیہ   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

میر حسن دہلوی (1727ء - 1786ء) اردو کے ایک شاعر تھے۔ ان کا اصلی نام میر غلام حسن تھا۔ میر حسن دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد میر غلام حسین ضاحک اپنے زمانے کے معروف مرثیہ گو تھے۔

تصنیف

سحرالبیان, رموز العارفین ،گلزار ارم

بچپن اور تعلیم[ترمیم]

ان کے اجداد ہرات کے مشہور خانوادہ سادات سے تھے۔ جد اعلٰی ہندوستان آئے۔ یہیں سکونت اختیار کی۔ انھیں کے ساتھ 12 برس کی عمر میں فیض آباد چلے گئے۔ یہاں نواب سالار جنگ بہادر کی ملازمت اختیار کی اور ان کے بیٹے نوازش علی خاں کے مصاحب بن گئے۔ کچھ عرصہ بعد آصف الدولہ کے عہد میں لکھنؤ آ بسے اور پھر یہیں کے ہو رہے۔

ادبی سفر[ترمیم]

شعر و سخن کا ذوق موروثی تھا۔ بچپن سے شاعری کی طرف میلان تھا۔ لکھنؤ میں اسے اٹھان ملی۔ میر ضیاء الدین کے شاگرد ہوئے۔ دلی میں تھے تو خواجہ میر درد کو اپنا کلام دکھایا تھا۔ خواجہ صاحب ہی کی روحانی تعلیم اور فیض صحبت کے اثر سے مثنوی "رموز العارفین" لکھی۔ لکھنؤ میں وفات پائی۔ وہیں دفن ہوئے۔ میر حسن فطرتاً نہایت خوش مزاج و بدلہ سنج تھے۔ ان کا شاہکار ان کی مثنوی "سحر البیان" ہے۔ ان کا کلام تقریباً تمام اصناف سخن، مثنوی، غزلیات، ہجویات، قصائد، مرثیے، رباعیات، قطعات، ترکیب بند اور ترجیع بند وغیرہ پر مشتمل ہے۔ وہ قصیدے اور مرثیے کے مرد میدان نہیں البتہ ان کی غزلیں ادبی شان رکھتی ہیں۔ انھوں نے گیارہ مثنویاں لکھیں۔ مثنوی "سحر البیان" (قصہ بے نظیر و بدر منیر) نے اردو زبان میں جو شہرت حاصل کی ہے وہ نہ اس سے پہلے اور نہ اس کے بعد آج تک کسی مثنوی کو نصیب ہوئی۔ زبان و بیان، جزیات نگاری اور منظر نگاری میں یہ مثنوی اپنا جواب نہیں رکھتی۔ جامعیت، تاثیر اور بیان کی صفائی اور مناسبت یہ ایسی خوبیاں ہیں جو اس مثنوی کے برابر اردو کی کسی اور مثنوی میں نظر نہیں آتیں۔ محاورہ کا لطف، مضمون کی شوخی اور طرز ادا کی نزاکت اس مثنوی کی خصوصیات ہیں۔ زبان کی سادگی اور الفاظ کی بندش کا یہ حال ہے کہ سحر البیان کو لکھے دو سو برس سے زائد گذر چکے لیکن وہ آج کی بولی جانے والی زبان لگتی ہے۔ اسلوب میں پرکاری ہے۔ تکلف و تصنع کا شائبہ تک نہیں۔ یہ مثنوی کہنے کو تو ایک منظوم عشقیہ کہانی ہے لیکن اس میں اس دور کی زندگی، معاشرت، رسوم و رواج، شادی بیاہ کی رسمیں، زنانہ لباس، زیورات، ناچ رنگ وغیرہ کی دلچسپ تفصیلات و جزئیات موجود ہیں۔ اس اعتبار سے "سحر البیان" اپنے دور کی ثقافتی تاریخ کا معتبر ماخذ بھی ہے۔ دوسری قابل ذکر مثنوی "گلزار ارم" ہے جس میں میر حسن نے لکھنؤ کی ہجو اور فیض آباد کی تعریف جی کھول کر کی ہے۔ "تذکرہ شعرائے اردو" بھی میر حسن کی اہم تصنیف ہے۔ یہ تذکرہ فارسی میں ہے۔ اس کی اہمیت کا سبب یہ ہے کہ اس میں میر حسن نے قدیم شاعروں اور اپنے ہمعصر شاعروں کا حال معتبر حوالوں کے ساتھ لکھا ہے۔ میر حسن کے بیٹے میر مستحسن خلیق بھی اپنے زمانے کے نامی شاعر تھے۔ میر خلیق کے بیٹے یعنی میر حسن کے پوتے میر انیس اپنی مرثیہ نگاری کے باعث اردو شاعری کے آسمان پر آفتاب بن کر چمکے۔

تصنیف: ہدایت القلوب، ملفوظات حضرت زین الدین شیرازی[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ربط : وی آئی اے ایف آئی ڈی  — اخذ شدہ بتاریخ: 25 مئی 2018 — ناشر: او سی ایل سی
  2. RKDartists ID: https://rkd.nl/artists/442872 — بنام: Mir Hasan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. Encyclopaedia of Islam اور Encyclopédie de l’Islam — جلد: 12 — صفحہ: 358 — شائع شدہ از: 2004
  4. https://quranwahadith.com/product/malfoozat-khwaja-zainuddin-shirazi/

بیرونی روابط[ترمیم]