1917ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

1917ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست

1917ء میں بھارتی فلمی صنعت[ترمیم]

خبریں اور نکات[ترمیم]

  • پٹناکر فرینڈز اینڈ کمپنی فلم اسٹوڈیو، یعنی شری ناتھ پٹناکر اور ان کے دوست وشنو پنت دیویکر، اے پی کرندیکار نے دو سرمایہ داروں دوارکا داس سمپت اور رنجیت موویٹون کے ساتھ مل کر کوہِ نور فلم اسٹوڈیو کی بنیاد ڈالی۔ 1930کی دہائی میں کوہِ نور فلم اسٹوڈیو ہندوستان کا سب سے بڑا فلم اسٹوڈیو تھا۔
ستیہ وادی راجا ہریش چندر (1914) فلم کا پوسٹر
  • جے ایف مدن (جمشیدجی فرامجی مدن) جو کلکتہ میں ایلفنسٹائن اسٹوڈیو کے مالک تھے اور اپنے سنیما میں بین الاقوامی فلمیں چلاتے تھے، انھوں نے دادا صاحب پھالکے کی فلم راجا ہریش چندر کو دوبارہ نئے انداز سے بنگالی زبان میں ستیہ وادی راجا ہریش چندر کے نام سے بنایا۔ یہ ہندوستان کی پہلی چربہ (ری میک) فلم تھی۔
  • دادا صاحب پھالکے نے سال 1917 ء میں فلم راجا ہریش چندر کو دوبارہ نئے انداز سے ریلیز کیا اور فلم لنکا دیھن بنائی جو رامائن کے ایک باب ہنومان کے لنکا کو جلانے کے موضوع پر تھی۔ دادا صاحب پھالکے نے اپنی ٹرک فوٹوگرافی کے ذریعے ماچس کی تیلیوں کو حرکت دے کربھی ایک فلم بنائی تھی جو ہندوستان کی پہلی اینی میٹڈ (متحرک) فلم قرار پائی۔

مقبول فلمیں[ترمیم]

لنکادیھن (1914) فلم میں انّا سالونکے
  • لنکا دھن اس سال کی سب سے مقبول اور ہِٹ فلم تھی۔ جسے دادا صاحب پھالکے نے بنایا تھا۔ دادا صاحب پھالکے چونکہ برہمن تھے اور بچپن سے ہی مذہبی ماحول میں پلے بڑھے تھے اس لیے ان کی تمام تر فلمیں ہندو مذہب کے گرد گھومتی ہیں۔۔ یہ فلم راماین (جو رام اور سیتا کی کہانی ہے )کے آخری حصہ میں ہنومان کے لنکا جلانے کی کہانی پر مبنی تھی۔ اس فلم میں ٹرک فوٹوگرافی کا استعمال کیا گیا تھا جو بعد ازاں دادا صاحب کا ٹریڈ مارک بن گیا۔۔ ٹرک فوٹو گرافی کے ذریعے بھگوان کا اڑنا، ہنومان کا دم سے آگ نکالنا، جادو، کرشمہ، محیرالعقول واقعات نے فلم بینوں کی توجہ کھینچ لی…۔ فلموں میں ٹرک فوٹو گرافی ڈالنے کے لیے دادا صاحب پھالکے نے جادو کے کرتب سیکھے اور جرمن جادوگر کارل ہرٹز سے بھی ملاقات کی تھی۔ “لنکا دہن” کو پھالکے کی کامیاب ترین فلم قرار دیا جاتا ہے۔ اس فلم نے محض دس دن میں 32 ہزار روپے کا بزنس کیا، 1917 میں بتیس ہزار روپے کچھ کم نہیں ہوتے تھے …۔.اس فلم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اداکار انّا سالونکے (جو پہلے بھی راجا ہریش چندر فلم میں رانی تارامتی کا کردار کرچکے تھے) انھوں نے اس فلم میں رام کا کردار بھی ادا کیا اور سیتا بھی بنے۔ گویا انھوں نے ہندی فلموں میں ڈبل رول کی پہلی روایت قائم کی تھی۔ اس فلم کو ہندوستانی سنیما کو پہلی سپر ہٹ فلم بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ ممبئی کے ایک سینما ہال میں یہ فلم 23 ہفتوں تک مسلسل نمائش پزیر رہی تھی۔

بھارتی فلمی صنعت میں پیدائش[ترمیم]

  • رامانند ساگر  : : پیدائش 29 دسمبر 1917ء، بالی ووڈ کی معروف ہدایتکار و پروڈیوسر، جو ورلڈ ریکارڈ ٹی وی ڈراما راماین بنانے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ مہمان، گھونگھٹ، آرزو، آنکھیں (1965ء)، گیت، للکار، جلتے بدن، چرس، بغاوت، سلمیٰ اور بھگت سنگھ جیسی فلمیں بنائیں۔[1]
  • روشن  : : پیدائش 14 جولائی1917ء، بالی ووڈ کی معروف موسیقار، جو ہدایتکار و پروڈیوسرراکیش روشن، راجیش روشن کے والد اور اداکار ہریتک روشن کے دادا ہیں۔ تاج محل، نورجہاں، ہم لوگ، انہونی، برسات کی رات، مامتا، انوکھی رات، بہو بیگ او بے داغ جیسی فلموں میں موسیقی کا جادو جگایا۔۔[2]
  • نثار احمد انصاری  : : پیدائش 29 اگست 1917ء، ہندی فلموں کے اداکار۔ وہاں کے لوگ، بلیک کیٹ، جرم اور سزا، دو بچے دس ہاتھ، دھرم کانٹا، جے وکرانتا، جیسی فلموں میں کام کیا۔[3]
  • اسیت کمار سین  : : پیدائش 13 مئی1917ء، ہندی فلموں کے معروف مزاحیہ اداکار، زیادہ تر فلموں میں پولیس حوالدار، ٖڈاکٹر اور سیٹھ کے کردار اداکیے، آنند، بندھنی، تیسری قسم، بیس سال بعد، نونہال، اپکار، پورب پچہم، امرپریم، آرادھنا، بمبے ٹو گوا، بالیکا بدھو، بجرنگ بلی، انوردھ، الگ الگ، آر پار، دھرم کانٹا، رام بلرام، بیراگ، فقیرا، شنکردادا، سیتا اور گیتا، جرمانہ، دیوتا، پاکٹ مار، بے مثال اورآتنک سمیت 200 فلموں میں اداکاری کی۔[4]
  • وی مدھوسدن راؤ (ویرامچانینی مدھوسدن راؤ ): : پیدائش 27 جولائی1917ء، ہندی اور تیلگو فلموں کے نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایتکار و کہانی نویس، ہندی فلمیں وکرم، دیوی، سماج کو بدل دو، ساس بھی کہیں بہو تھی، لو کش اور تیلگو فلموں میں سمہا سواپنم، پاپے ما پرانم، کنچنا گنگا، آتماکتھا، زمیندار، انتاستولو، آرادھنا، سواتی کرنم، گڈی گنٹالو، آتی میولو، ، جیسی فلمیں بنائیں۔[5]
  • ڈی مدھوسدن راؤ (دکیپتی مدھوسدن راؤ ): : پیدائش 27 جولائی1917ء، تیلگو فلموں کے نیشنل ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر و کہانی نویس، تیلگو زبان میں ڈونگا راموڈو، ٹوڈی کوڈلو، منگلیا بالم، آتما گورووم، ادارو مترولو، وچتر بندہم، ڈاکٹر چکرورتی اور جے جوان نامی فلمیں بنائیں۔[6]
  • منہر ڈیسائی  : : پیدائش 3 اگست 1917ء، ہندی فلموں کے اداکار۔ سلطنت، چندمکھی، مدھوش، بنجارن، گیت گاتا چل، محبوبہ، پارس منی، کالا سورج، وکرم بیتال جیسی فلموں میں کام کیا۔[7]
  • ارون کمار آہوجہ  : : پیدائش 17 جنوری 1917ء، ہندی فلموں کے اداکار۔ فلم ایک ہی راستہ اور شنکر پاروتی میں مرکزمیں کردار ادا کرنے کے علاوہ عورت، ریٹرن آف طوفان میل، سماج کو بدل ڈالو، اوشا ہارن، ہریالی ار راستہ نامی فلموں میں کام کیا۔[8]
  • راجن طرفدار  : : پیدائش 7 جون 1917ء، بنگالی فلموں کے اداکار، ہدایت کار و لکھاری۔ دی ریور، جبان کہانی، پلنکا، اگنی سکھا، نامی فلمیں بنائیں۔[9]
  • پریم ادیب  : : پیدائش 10 اگست 1917ء، ہندی فلموں میں 40 اور 50 کی دہائی کے ہیرو، شہید اعظم بھگت سنگھ، چاند، سوامی ناتھ، ہماری منزل، درشن، اسٹیشن ماسٹر، راجا ہریش چندر، رام راجیہ، بھرت ملاپ، انوکھی ادا، ملاقات، سبھدرا، نرالہ ہندوستان، سادھنا، چوڑیاں جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا۔[10]
  • نتیش مکھرجی  : : پیدائش 24 نومبر 1917ء، بنگالی فلموں کے اداکار، رائے کمار، کوی، صبر اُپارے، ٹھیکے دار، اوتار، جبان سنگنی، کرن ارجن(1941ء)، تان سین، پارس پتھر نامی فلموں میں کام کیا۔[11]
  • آشا لتا بسواس (مہر النساء بھگت):: پیدائش 17 اکتوبر 1917ء، ہندی فلموں کی اداکارہ و گلوکارہ، آزادی، بغداد کے چور، حورِ بغداد، منموہن، برادری، شریمان فنٹوش نامی فلموں میں کام کیا اور گلوکاری بھی کی۔ معروف گلوکار انیل بسواس سے شادی کے بعد اداکاری چھوڑ کر پروڈیوسر بن گئیں اور لاڈلی، لاجواب، بڑی بہو، ہمدرد، مہمان، بازوبند نامی فلمیں بنائیں۔[12]
  • کرتار سنگھ دگل  : : پیدائش 1 مارچ 1917ء، پنجابی، ہندی اور اردو کہانیوں کے مصنف، ان کی لکھی کہانیوں پر 2007ء میں فلم ’’دس کہانیاں ‘‘بنائی گئی۔[13]
  • بی ایس رنگا (بندیگنا ولے شرینواس ائیر رنگا ): : پیدائش 11 نومبر 1917ء، کنڑا، تمل اور تیلگو فلموں کے ہدایتکار و سنیماٹوگرافر۔ کنڑا، تمل اور تیلگو فلموں کے علاوہ ہندی فلموں میں پیار کیا تو ڈرنا کیا (1963ء)، گنگا کی قسم اور محبت کی جیت بنائی۔[14]
  • ناری گھڈیالی  : : پیدائش 30 جولائی 1917ء، ہندی فلموں کے ہدایتکار۔ ہندی فلموں میں بلیک آؤٹ، خزانچی کی بیٹی، لہری بدمعاش، پک پاکٹ، جیو راجا، ہماری قسمت، جنگل کا جادو، کنگل کوئین، مراد کی ہدایت کی۔[15]
  • ایم جی رام چندرن: پیدائش 17 جنوری 1917ء، (مرودر گوپالن رام چندرن )ایم جی آر کے نام سے مشہور تمل فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار، جو تمل ناڈو کے چیف منسٹر بھی رہے۔ ان کی مقبول فلموں میں کیول کرن، انبے وا، دی ویگا بونڈ کنگ، وٹتی کرن، کوڈیے روندھا کویل، آدیماپن، رکشا کرن، وغیرہ شامل ہیں۔[16]

1917ء کی فلمیں[ترمیم]

تاریخ فلم اداکار ہدایتکار موضوع تبصرہ
1917ء آگ کے دیا نچا موج
(ماچس کے کھیل)
دادا صاحب پھالکے مختصر اینی میٹٖڈ [17]
1917ء دھندل بھٹ جی چے گنگا اسنان دادا صاحب پھالکے مختصر ڈوکیومنٹری [18]
1917ء چترپٹ کیسے تیار کرتیت
(فلم کیسے بناتے ہیں)
دادا صاحب پھالکے مختصر ڈوکیومنٹری [19]
1917ء لنکا دیھن (لنکا کا جلنا) انا سالونکے، گنپت جی شنڈے، ڈی ڈی دابکے، منداکنی پھالکے دادا صاحب پھالکے تاریخی راماین کے آخری حصہ ہنومان کے لنکا جلانے کی کہانی پر مبنی فلم [20]
1917ء ستیہ وادی راجا ہریش چندر اینا سالونکے، ڈی ڈی دابکے، بالا چندرا ڈی پھالکے دادا صاحب پھالکے تاریخی [21]
24 مارچ 1917ء ستیہ وادی راجا ہریش چندر (بنگالی ورژن) مس سویرا، ہورموس جی تنترا، گوہر جان، بہرام شاہ جے ایف مدن/ رستم دھوتی والا تاریخی [22] پہلی چربہ فلم، بنگالی زبان میں
1917ء بھگت پرہلاد شری ناتھ پٹناکر تاریخی [23][24]

مزید دیکھیے[ترمیم]

بالی ووڈ فلموں کی فہرستیں

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر رامانند ساگر
  2. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر روشن
  3. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر نثار احمد انصاری
  4. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر اسیت کمار سین
  5. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر وی مدھوسدن راؤ
  6. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ڈی مدھوسدن راؤ
  7. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر منہر ڈیسائی
  8. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ارون کمار آہوجہ
  9. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر راجن طرفدار
  10. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر پریم ادیب
  11. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر نتیش مکھرجی
  12. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر آشا لتا بسواس
  13. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر کرتار سنگھ دگل
  14. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر بی ایس رنگا
  15. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ناری گھڈیالی
  16. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ایم جی رام چندرن
  17. آگ کے دیا نچا موج آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  18. دھندل بھٹ جی چے گنگا اسنان آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  19. چترپٹ کیسے تیار کرتیت آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  20. لنکا دیھن آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  21. ستیہ وادی راجا ہریش چندر (فلم) آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  22. ستیہ وادی راجا ہریش چندر (فلم) (بنگالی ورژن) آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  23. بھگت پرہلاد آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  24. "خاموش فلموں کی فہرست"۔ لائیو وژن