مرقیون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مرقیون
(قدیم یونانی میں: Μαρκίων ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یوحنا رسول (بائیں) اور مرقیون (دائیں)۔

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 85ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 160ء (74–75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
روم   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ الٰہیات دان ،  فلسفی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان قدیم یونانی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل فلسفہ   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مرقیون دوسری صدی عیسوی کے ایک مشہور بدعتی شخص تھے۔ وہ شمال مشرقی ایشائے کوچک میں پنطُس کے ایک امیر و کبیر شخص تھے۔ جن کے پاس متعدد جہاز تھے۔ وہ 140ء میں روم آئے۔ کچھ عرصہ تک وہ راسخ الاعتقاد كليسیا کے سرگرم رکن رہے لیکن پھر انھیں قریباً 144ء میں جماعت سے خارج کر دیا گیا۔ انھوں نے راسخ الاعتقاد کلیسیا کے مقابلے میں اپنے پیروکاروں کو منظم کیا۔ انھوں نے رومی سلطنت کے مختلف حصوں میں متعدد کلیسیا قائم کیے جو تعداد اور اثر و رسوخ کے لحاظ سے دو صدیوں تک کافی مؤثر رہے۔

تعلیمات[ترمیم]

مرقیون نے مسیحیت کو یہودیت سے بالکل علاحدہ پیش کیا۔ اُن کی تعلیم کے مطابق عہد نامہ قدیم کا عہد نامہ جدید سے، اِسرائیل کا کلیسیا سے اور یہاں تک کہ عہد نامہ قدیم کے خدا کا (جسے وہ دیوتا تصور کرتے تھے) عہد نامہ جدید کے یسوع مسیح کے باپ خدا سے کوئی تعلق نہیں۔ اُن کے مطابق حقیقی خدا جس کا علم مسیح کے تجسم سے پیشتر کسی کو علم نہیں تھا، اسے ظاہر کرنے کے لیے مسیح دنیا میں آئے۔ عہد نامہ قدیم کا خدا ایک کمتر ہستی ہے جس نے مادی دنیا کو پیدا کیا اور کنٹرول کرتا ہے۔ اگرچہ وہ بُری ہستی نہیں تو بھی وہ یسوع مسیح کے خدا اور باپ کی سی اچھی ہستی نہیں جو محبت اور فضل کا خدا ہے۔

تحریر[ترمیم]

مرقیون پولس رسول سے کافی متاثر تھے۔ اُن کے خیال کے مطابق انھوں نے اپنی تعلیم کو پولس سے اخذ کیا تھا۔ اُن کی پاک نوشتوں کی فہرست میں پولس رسول کے دس خطوط (ان میں پاسبانی خطوط اور عبرانیوں کا خط شامل نہیں) اور لوقا کی انجیل شامل تھی۔ ان میں سے انھوں نے اپنی تعلیم کے خلاف تمام باتوں کو نکال دیا۔ مثلاً خطوط میں سے ان تمام حوالوں کو نکال دیا جو خدا باپ کو خالق بتاتے ہیں اور لوقا کی انجیل سے مسیح کی پیدائش کے بیان کو ہٹادیا۔ اُن کی تعلیم متعدد اجتماعِ ضدین پائے جاتے تھے، مثلاً شریعت اور انجیل کی خوشخبری؛ جسم اور روح وغیرہ۔ اُن کی تحریرات اب ناپید ہیں، لیکن اُن کی تعلیمات کے زیادہ تر حصے طرطولیان کے اقتباسات سے اور آبائے کلیسیا، خاص طور پر ایزینیس کی اُن تحریرات سے جو انھوں نے اُس کے رد میں لکھیں جمع کرسکتے ہیں۔ انھوں نے پولس رسول کے جو تعارف لکھے وہ راسخ الاعتقاد كليسیا کے لاطینی بائبل کے مسودوں میں ہیں اور یوں وہ محفوظ رہ گئے۔

غناسطیت[ترمیم]

اکثر علما کے درمیان اِس بات پر اختلاف پایا جاتا ہے کہ آیا مرقیون غناسطی تھے یا نہیں۔ مگر کچھ علما کے مطابق وہ جن باتوں پر ضرور دیتے ہیں وہ یقیناً غناسطیت سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ خاص طور پر پر جسم اور مادی دنیا کے بارے میں اپنے منفی رویہ، دوقیت سے متاثر اپنے علم المسیح اور زہد و ریاضت پر تعلیم کے باعث غناسطی سمجھے جاتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]