نادرہ (اداکارہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فلورنس ازاکیل نادرہ
نادرہ فلم شری 420 میں

معلومات شخصیت
پیدائش 5 دسمبر 1932(1932-12-05)
بغداد، عراق
وفات 9 فروری 2006(2006-20-09) (عمر  73 سال)
ممبئی، بھارت
وجہ وفات دورۂ قلب،  سکتہ  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش بغداد  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب بغدادی یہود[1]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں جولی،  آن  ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
1976 میں فلم فیئر اعزازات
نامزدگیاں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فلورنس ازاکیل یا نادرہ (ولادت: 5 دسمبر 1932ء - وفات: 9 فروری 2006ء) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تھیں۔ بالی ووڈ فلموں میں عام طور پر نادرہ کے نام سے مشہور تھیں۔ وہ 1950ء اور 1960ء کی دہائی کی فلموں میں نظر آئیں، جن میں فلم آن (1952ء) ، شری 420 (1955ء) ، پاکیزہ (1972ء) اور جولی (1975ء) شامل ہیں۔ فلم جولی کے لیے انھیں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ دیا گیا۔[2][3]

ابتدائی زندگی اور پیشہ وارانہ زندگی[ترمیم]

نادرہ 5 دسمبر 1932ء کو ایک بغدادی یہودی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔[2] نادرہ کا اصل نام فلورنس ازاکیل تھا۔ نادرہ کی وفات کے بعد ان کے دو بھائی رہ گئے، جن میں سے ایک ریاستہائے متحدہ امریکہ اور دوسرے اسرائیل میں رہتے ہیں۔[4] نادرہ کو فلم فلمی دنیا سے متعارف فلم ڈائریکٹر محبوب خان کی اہلیہ، سردار اختر نے فلم آن (1952ء) سے کرایا تھا۔[5][3]

نادرہ فلموں میں کام کرنے کے لیے مشرق وسطی سے بھارت آئی تھیں۔ فلمساز محبوب خان نے فلم ’ آن‘ میں انھیں ان کی زندگی کا یادگار رول دیا۔ خوبصورت اداکارہ نے ایسے وقت میں ویمپ کا کردار کرنا شروع کیا جب ہیروئین شرمیلی گھریلو خواتین کا کردار کرنا پسند کرتیں تھیں۔ وقت کے رخ کو اپنے انداز میں موڑنے والی نادرہ کو فلم ’جولی‘ میں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے ساتھ فلم ’آن‘ راج کپور کے ساتھ فلم ’شری چار سو بیس‘، ’ دل اپنا‘ اور ’پریت پرائی‘، ’پاکیزہ‘، ’جولی‘، ’ تمنا‘ اور ٹی وی سیرئیل ’مارگریٹا‘ میں ان نادرہ نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ اپنی آخری عمر کافی تنہائی اور تکلیف میں گزاری۔ کوئی ان کا پرسان حال نہ رہا۔ یوں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر ممبئی کے ایک ہسپتال میں جان دے دی۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

اپنی زندگی کے آخری حصے میں، وہ ممبئی میں تنہا رہتی تھیں ، کیوں کہ ان کے بہت سے رشتے دار اسرائیل چلے گئے تھے۔ ان کو 24 جنوری 2006ء کو دل کا دورہ پڑا تھا اور اس کے بعد ان کو نیم کماٹوز کی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کو متعدد صحت سے متعلق دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں تپ دق، شراب کی وجہ سے جگر کی خرابی اور فالج شامل ہیں۔[3][5]

وفات[ترمیم]

9 فروری 2006ء کو ، نادرہ طویل بیماری کے بعد بھارت کے ممبئی کے شہر تردیو کے بھاٹیا اسپتال میں 73 یا 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔[2][3] نادرہ کی وفات کے بعد ان کے خاندان میں ایک بھائی جو ریاستہائے متحدہ میں رہتے تھے اور دوسرے بھائی جو اسرائیل میں رہتے تھے۔[5]

ایوارڈ[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://www.nytimes.com/2006/02/10/arts/nadira-who-played-the-vamp-in-bollywood-is-dead.html
  2. ^ ا ب پ ت "Nadira, Who Played the Vamp in Bollywood, Is Dead"۔ The New York Times۔ Agence France-Presse۔ 10 فروری 2006۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جنوری 2021 
  3. ^ ا ب پ ت "Veteran actress Nadira passes away"۔ MidDay,com website۔ 31 جنوری 2006۔ 20 فروری 2006 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2021 
  4. "Jewish Stars of Bollywood" Haaretz (newspaper), Published 14 اپریل 2013, Retrieved 8 جنوری 2021
  5. ^ ا ب پ Priyanka Jain (16 January 2006)۔ "Nadira: A woman ahead of her time"۔ Rediff.com website۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2021 

بیرونی روابط[ترمیم]