آسمان محل (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آسمان محل
ہدایت کارخواجہ احمد عباس
پروڈیوسرخواجہ عباس
تحریرخواجہ عباس
ستارےDilip Raj
Surekha
نانا پالسیکر
David
موسیقیJ. P. Kaushik
سنیماگرافیرام چندر
پروڈکشن
کمپنی
نیا سنسار
تاریخ نمائش
  • 1965ء (1965ء)
دورانیہ
172 منٹ
ملکبھارت
زباناردو

آسمان محل سنہ 1965ء کی ایک سماجی فلم ہے جو خواجہ احمد عباس کی ہدایت کاری[1] اور "نیا سنسار" نامی کمپنی کے بینر تلے منظر عام پر آئی۔ فلم کی کہانی خواجہ عباس نے لکھی، رام چندر نے اسے سینما کی اسکرپٹ میں منتقل کیا[1] اور اندر راج آنند نے مکالمے مرتب کیے۔[2] ایک تصوراتی نواب کے کردار میں پرتھوی راج کپور فلم کی کامیابی کی ضمانت تھے۔[3] دلپ راج نے ہیرو کا کردار نبھایا جو اس سے قبل شہر اور سپنا (1963ء) میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے تھے۔[4] سریکھا، ڈیوڈ، نانا پالسکر اور انور حسین نے دوسرے کردار نبھائے۔[5]

فلم میں حیدرآباد کے ایک ایسے نواب کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کے پاس سرمایہ ختم ہو چکا ہے لیکن وہ اب بھی اپنا آبائی اور روایتی طرز زندگی اور نوابی ٹھاٹھ برقرار رکھنا چاہتا ہے جبکہ اس کا لڑکا نواب زادہ سلیم اس غیر حقیقی طرز زندگی کی مخالفت کرتا ہے۔

کہانی[ترمیم]

حیدرآباد کے نواب آسمان الدولہ اپنی آبائی حویلی آسمان محل میں رہتے ہیں۔ اسی اثنا میں ایک شخص دس لاکھ روپوں کے عوض ان کی اس حویلی کو خریدنے کے لیے آتا ہے تاکہ وہ اسے ہوٹل میں تبدیل کرے۔ گرچہ نواب صاحب بڑی عسرت کی زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن انھیں اپنی آبائی حویلی اور شرافت کی آخری یادگار یوں فروخت کر دینا گورا نہیں، نیز تنگی کے زمانے میں بھی وہ اپنی قدیم نوابی وضع برقرار رکھنے پر مصر ہیں۔ ان کا فرزند سلیم گوکہ انتہائی نکما ہے لیکن اس غیر حقیقی طرز زندگی سے سخت بیزار ہے۔ اور اسے اپنی حویلی کے ایک خادم کی لڑکی سے عشق ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Aasman Mahal"۔ gomolo.com۔ Gomolo.com۔ 24 جولا‎ئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مارچ 2015 
  2. Ashish Rajadhyaksha، Paul Willemen (10 جولائی 2014)۔ Encyclopedia of Indian Cinema۔ Taylor & Francis۔ صفحہ: 1994–۔ ISBN 978-1-135-94325-7۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 مارچ 2015 
  3. اشوک راج (1 نومبر 2009)۔ Hero Vol.1۔ Hay House, Inc۔ صفحہ: 56–۔ ISBN 978-93-81398-02-9۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 مارچ 2015 
  4. اشوک راج (1 نومبر 2009)۔ Hero Vol.2۔ Hay House, Inc۔ صفحہ: 105–۔ ISBN 978-93-81398-03-6۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 مارچ 2015 
  5. "آسمان محل"۔ Alan Goble۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 مارچ 2015ء 

بیرونی روابط[ترمیم]