لیوینڈر شادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لیوینڈر شادی ایک ایسی شادی کو کہتے ہیں جس میں شوہر یا بیوی میں سے کوئی ایک ہم جنس پرست یا دو جنسی ہے۔ اس کے لیے ایک عام اصطلاح مشترکہ رجحان شادی ہے۔ یہ ایک مخصوص قسم کی سہولت کی شادی ہے، جس میں شادی کی وجہ عشقیہ باوبستگی کے علاوہ کچھ اور ہے۔ ان وجوہ میں قانونی وجوہ بھی ممکن ہیں جن میں وراثت یا نقل مقام کر کے کہیں اور بسنا شامل ہو سکتے ہیں۔

لیوینڈر شادی کے ساجھے دار اس بات کو پردۂ خِفا میں رکھ رہے تھے فی الواقع میں سے کوئی ایک شخص بنیادی طور پر مخالف صنفی نہیں ہے۔ اس اصطلاح کا استعمال ابتدائی 20ویں صدی سے شروع ہوا اور تقریبًا ان شادیوں کے لیے بہ کثرت مستعمل تھا جو بعض عوامی مشاہیر سے منسلک تھے، خصوصًا 20ویں صدی کے آدھے حصے میں، بہ طور خاص دوسری جنگ عظیم سے پہلے۔ اس وقت، ہم جنس پرستی کے لیے عوامی رویہ اس بات کو بے حد مشکل بنا رہا تھا کہ کوئی شخص ایک عوامی کیریئر پر گامزن ہو، خاص کر ہالی وڈ کی فلمی صنعت میں اور یہ بھی اعتراف کرے کہ وہ ہم جنسی ہے۔[1] اس محاورے کا غالبًا سب سے پہلا استعمال برطانیہ کی مطبوعات میں ہوا، جس میں لیوینڈر کو ہم جنس پرستی سے جوڑا گیا تھا۔[2]

استعمال[ترمیم]

1920ء میں جب اخلاقی دفعات ہالی وڈ کے ستاروں کے معاہدوں میں شامل کیے جاتے تھے، کچھ غیرمعلنہ طور پر ہم جنس پسند ستاروں نے سہولتوں کی شادی کے معاہدے کیے تاکہ وہ اپنی عوامی نیک کا تحفظ کر سکیں اور اپنے کیریئر کو بچا سکیں۔ ایک قابل ذکر استثنا اس دور کے ولیم ہینز تھے، جو اپنے کیریئر کو محض 35 سال کی عمر میں خیرباد کہ چکے تھے۔ اس نے اپنے مرد ساتھی جمی شیلڈز سے تعلقات توڑنے سے انکار کر دیا۔ اس کے اسٹوڈیو آجر میٹرو گولڈوین مییر نے ہدایت دی تھی کہ وہ نہ صرف ترک تعلق ہو جائے بلکہ صنف مخالف سے شادی بھی کرلے جو اسے گوارا نہیں تھا۔[3] لیوینڈر شادی دراصل تین جوڑیوں یا اشخاص کی نشان دہی کرنے کے لیے مستعمل ہوا ہے:

  • 1923ء میں روڈالف ویلینٹینو کی شادی چپٹی مزاجی پوشاک ساز نٹاچا رمبووا سے شادی دراصل نٹاچا کے اداکارہ الا ناظمووا سے رشتے کو پوشیدہ رکھنے کے لیے تھی۔ یہ مبینہ طور خود روڈالف کی دو جنسیت کو چھپانے کے لیے بھی تھی۔[4]
  • انگریز براڈکاسٹر اور صحافیہ نینسی اسپین کے بارے میں یہ باور کیا جاتا ہے کہ وہ ایک رسالے اور کتابوں کی مدیرہ جوآن ورنر لاری سے اپنے رشتوں کو پوشیدہ رکھنے کے لیے لیوینڈر شادی کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔[5]
  • رابرٹ ٹیلر اور باربرا اسٹانویک کے بارے مین بھی باور کیا گیا جاتا ہے کہ ان کی بھی شادی لیوینڈر کے زمرے میں آتی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی کئی ہے کہ باربرا دو جنسی رجحان رکھتی تھی اور فوٹوپلے رسالے نے ایک مضمون شائع کیا تھا جس میں یہ خبر دی گئی تھی کہ یہ لوگ کئی سالوں سے غیر شادی شدہ رہ رہے تھے۔[6]
  • اداکار راک ہڈسن ان افواہوں سے پریشان تھا کہ کانفیڈنشیل رسالہ ایک منصوبے کے تحت اس کی ہم جنسیت کا افشا کرنے والا ہے۔ اسی پس منظر میں اس نے فیلیس گیٹس سے شادی کی۔ یہ ایک جواں سال عورت تھی جسے اس کے ایجنٹ نے 1955ء میں ملازمت پر رکھا تھا۔[7]
  • اسی اصطلاح کو ٹائرون پاور اور فرانسیسی اداکارہ انابیلا کی شادی کے ضمن میں کہا جاتا ہے جو 1939ء میں انجام پائی تھی۔[8]
  • امریکی ناٹکوں کی اداکارہ اور فلم ساز کیتھرین کارنیل نے تھیٹر کے ہدایت کار گوتھری میک کلینٹیک سے 1921ء میں شادی کی۔ وہ صرف ان ہی پیش کشوں میں حصہ لیتیی رہی جن کی ہدایت اس نے کی اور وہ ان کے مینہٹن ٹاؤن ہاؤز میں 1961ء میں جس کی موت تک ساتھ رہے۔[9]
  • سویڈش ہالی وڈ اداکارہ نیلس ایستتھر اور واڈویل کے مزاح کار ویویئن ڈنکن نے مختصر وقت کے لیے شادی کی تھی جس کے نتیجے میں ایک بچہ پیدا ہوا۔ ایستتھر ہم جنس پسندی کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ اس کا رشتہ اداکار اور کرتب باز کینیتھ ڈومین کے ساتھ رہ چکا ہے۔[10]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Claude J. Summers, The Queer Encyclopedia of Film & Television (Cleis Press, 2005), p. 132
  2. John Lyttle (August 29, 1995)۔ "The bride and groom wore lavender"۔ The Independent (UK)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ January 18, 2015 
  3. Benjamin Trimmier۔ "Haines, William "Billy" (1900-1973)"۔ glbtq.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ April 28, 2007 
  4. Richard Norton (1997)۔ The Myth of the Modern Homosexual: Queer History and the Search for Cultural Unity۔ Casell۔ صفحہ: 57۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 18, 2015 
  5. Rose Collis (1997)۔ A Trouser-wearing Character: The Life and Times of Nancy Spain۔ Casell۔ صفحہ: 251۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ January 18, 2015 
  6. Jane Ellen Wayne (2004)۔ The Leading Men of MGM۔ Carroll & Graf۔ صفحہ: xv۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 18, 2015 
  7. David Bret (2004)۔ Rock Hudson۔ Robson Books۔ صفحہ: 121 
  8. David Bret (2000)۔ Errol Flynn: Satan's Angel۔ Robson Book۔ صفحہ: 79۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 18, 2015 
  9. Mosel (1978)۔ Leading Lady: The World and Theatre of Katharine Cornell۔ Little, Brown & Co 
  10. Nils Asther memoirs "Narrens väg - Ingen gudasaga" Published 1988, Sweden

==بیرونی روابط==*