قاضی بدر الدولہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قاضی بدر الدولہ سیرت کی کتاب فوائد بدریہ کے مصنف ہیں۔

  • قاضی بدر الدولہ (ولادت1211ھ:وفات1280ھ)جن کا اصل نام مولوی محمد صبغۃ اللہ تھا جنہیں دربار ارکاٹ سے بدر الدولہ کا خطاب ملا تھا ۔
  • قاضی بدر الدولہ غلام غوث خان والا جاہ کے دور میں ریاست کر ناٹک میں قاضی القضاۃ تھے ان کا تعلق محمد باقر آگاہ کے خاندان سے تھا۔ انھوں نے عربی فارسی اردو میں بہت سی تصنیفات کیں اردو میں ان کی تصنیفات کی تعداد 13 ہے جو تفسیر، فقہ، عقائد، مناسک اور سیرت کے موضوع پر ہیں۔ البتہ سیرت النبی پر لکھی گئی کتاب فوائد بدریہ نے انھیں زندگی دوام بخش دی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اردو نثر میں سیرت رسول، صفحہ 260،ڈاکٹر انور محمود خالد، اقبال اکیڈمی پاکستان لاہور 1989ء