شجرہ سہروردیہ سیفیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شجرہ سہروردیہ سیفیہ(The Spiritual chain of command)فیض اور نسبت پہنچنے کا طریقہ شجرہ طریقت کہلاتا ہے وہ اکابر شخصیات جن کے واسطہ سے نسبت سیفیہ سہروردیہ دوسروں تک پہنچے یہ نسبت یا واسطہ کی ترتیب شجرہ سہروردیہ سیفیہ کہلاتی ہے۔ نسبت کی اسی ترتیب کو سلسلہ سہروردیہ سیفیہ بھی کہتے ہیں۔ رشد و ہدایت کاہر سلسلہ اپنی ترتیب رکھتا ہے اور اس ترتیب کے بیان کرنے کوہی شجرہ کہتے ہیں٬ جو دور دور تک پھیلتا جاتا ہے٬ یہ خانقاہی نظام کی ایک اصطلاح ہے جسے طریقہ تصوف، سلسلہ خلافت اور شجرہ شریف کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ سہروردیہ سیفیہ کا شجرہ ہے۔