احسان اللہ احسان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
احسان اللہ احسان
معلومات شخصیت
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ترجمان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
وفاداری تحریک طالبان پاکستان ،  جماعت الاحرار   ویکی ڈیٹا پر (P945) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

احسان اللہ احسان اصل نام (لیاقت علی) تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان ہے۔ اس نے تحریک طالبان پاکستان میں 2008 میں شمولیت اختیار کی۔ اپریل 2017 کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر آصف غفور نے یہ اعلان کیا کہ احسان اللہ احسان نے خود کو پاکستان سیکورٹی ایجینسیز کے حوالے کر دیا۔ احسان اللہ احسان نے اپنی ا اعترافی ویڈیو میں یہ دعوا کیا ہے کی بھارت کی خفیہ ایجنسی راتحریک طالبان پاکستان کو پاکستان میں دہشت گردی کرنے کے لیے فنڈ مہیا کرتی ہے۔

احسان اللہ احسان سنہ 2013ء تک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان رہا تھا۔ وہ اور تحریک طالبان پاکستان کے بعض دوسرے سابق کمانڈر اسی سال اس دہشت گرد گروپ سے الگ ہو گئے تھے اور انھوں نے جماعت الاحرار کے نام سے اپنا نیا دھڑا بنا لیا تھا۔

احسان اللہ احسان کو اس نئے دھڑے کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔ انھوں نے تب کہا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کے 70 سے 80 فی صد کمانڈر اور جنگجو جماعت الاحرار میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان میں سب سے معروف عمر خالد خراسانی تھا۔

حوالہ جات[ترمیم]