تدفین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک ”وائی کنگ جارل“ کی تدفین۔ (قدیم ناروے یا ڈنمارک کے سردار کو جارل کہا جاتا ہے)

تدفین ایک کفن دفن کرنے کا رسمی عمل جس میں انسان یا جانور کے مردے کو زمین تلے دفنایا جاتا ہے۔ اس میں ایک گڑھا یا خندق کھود کر اس میں مقتول یا اشیا کو رکھ کر اسے پُر کر دیا جاتا ہے۔ انسانوں کو کم از کم 100،000 سالوں سے موت کے بعد دفن کیا جاتا رہا ہے۔ تدفین بعض اوقات مردے کے لیے ایک عزت سمجھی جاتی ہے۔ اس رسمی عمل کو کرنے کی ایک وجہ مردے کے گلنے کے دوران میں پیدا ہونے والی بدبو سے بچنا اور اس مردے کے عزیز و اقارب کے سامنے اسے گلتا دیکھ کر انھیں افسردگی سے بچانا ہے۔

مختلف معاشروں اور مذاہب میں اس کے مختلف طریقے رائج ہیں۔ قدیم مذاہب کے پیروکاروں میں سے اکثر مردوں کو دفناتے وقت قبر میں اُن کی پسندیدہ اشیاء بھی رکھ دیتے تھے۔ اُن کا عقیدہ تھا کہ مُردے کو ان کی ضرورت ہوتی ہے۔ افریقہ، لاطینی امریکا اور آسٹریلیا کے قدیم قبائل میں آج بھی ان رسوم کے اثرات موجود ہیں۔ قدیم مصر میں تدفین کے طریقے مختلف ادوار میں مختلف رہے ہیں۔ ایک قدیم ترین رسم کے مطابق مُردے کو بائیں کروٹ لٹا کر اُس کا منہ شمال یا جنوب کی طرف کر دیا جاتا تھا۔

حوالہ جات[ترمیم]