درانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(درانی قبیلہ سے رجوع مکرر)
احمد شاہ درانی


'درانی، "و" ابدالی، شاخوں کا اصل مرکز پنجپائی زیرک قبائل جو پاکستان کشمیر اور افغانستان میں پایا جانے والا پشتونوں کا سب سے بڑا قبيلہ ہے۔ ان میں درانی قبیلے کے کچھ لوگ ایران میں بھی پائے جاتے ہیں۔ دراصل درانی قبیلے کا پرانا نام ابدالی تھا جو بعد میں درانی ہو گیا۔


اٹھارویں صدی کے وسط میں احمد شاہ ابدالی نے درانی سلطنت کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد " پادشاہ در دران " ( موتیوں کا موتی بادشاہ ) کا لقب جرگے کے سردار نصرالله خان نورزئی احمد شاه کو دیا۔ اس نے قندھار کے ارد گرد پشتون قبائل کو متحد کیا اور اپنا نام احمد شاہ ابدالی سے تبدیل کر کے احمد شاہ درانی رکھا۔ بعد میں پورا قبيلہ درانی نام سے جانا جانے لگا۔ احمد شاہ کے دور حکومت سے لے کر آج تک افغانستان کے تمام حکمرانوں کا تعلق اسی قبيلہ سے ہے۔ افغانستان کے سابقہ شاہی خاندان کا تعلق اسی قبيلے سے ہے۔ اور طالبان سپریم لیڈر امیرالمومنین شیخ ہیبت الله اخوندزاده بھی درانی کے ذیلی شاخ نورزئی سے تعلق رکھتے ہے

درانی قبيلے ميں خواندگی کی شرح 25 فيصد ہے جو ارد گرد کے دوسرے پشتون قبائل کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے اس قبيلے کے لوگ دوسرے قبائل کے لوگوں سے زيادہ روشن خيال مانے جاتے ہیں۔ درانی پشتونوں کا ایک بڑا حصہ بیوروکریٹس، سرکاری حکام، تاجروں اور فوج کے بڑے افسروں پر مشتمل ہے۔

مشاہیر[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]