پرسکلہ اور اکولہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مقدس پولس (بائیں) پرسکلہ اور اکولہ کے گھر میں، کی منظر کشی۔

نئے عہد نامے میں مذکور شادی شدہ پرسکلہ (یونانی: Πρίσκιλλα، پرسکلہ) اور اکولہ (یونانی: Ἀκύλας، اکیلس) پہلی صدی کے مسیحی مبلغ تھے اور روایت کی رو سے ان کا شمار ستر شاگردوں میں کیا جاتا ہے۔ وہ پولس رسول کے ساتھ رہتے، کام کرتے اور سفر کرتے تھے۔ پولس نے ان کے متعلق کہا تھا کہ وہ "مسیح یسوع کے سلسلے میں میرے ہم خدمت ہیں"۔[1]

پرسکلہ[ترمیم]

پرسکلہ ایک یہودی خاتون تھی اور وہ ابتدا ہی میں مسیحیت پر ایمان لے آئی تھی۔ وہ روم میں رہتی تھی۔ اس کا سابقہ نام پِرسکا تھا مگر قبول مسیحیت کے بعد اس نے اپنا نام پرسکلہ کر لیا۔ اسے بسا اوقات قدیم مسیحیت کی تاریخ کی پہلی واعظ و مبلغہ سمجھا جاتا ہے۔ اور اپنے اکولہ سے شادی کے بعد وہ باقاعدہ مبلغہ بنی۔ وہ پولس کی دستگیر اور مدد گار تھی۔[2]

کچھ علمائے مسیحیت کا خیال ہے کہ عبرانیوں کی کتاب پرسکلہ نے لکھی تھے۔ علما کے اس اعتراف کرنے کی وجہ اس کتاب کی فنکارانہ صلاحیت، قُوّتِ تخلیق اور ادبی فضیلت ہے، نئے عہد نامے میں وہ واحد کتاب ہے جس کا مصنف بے نام ہے۔[3] ہوپِن اور کچھ دوسری شخصیات کے خیال میں پرسکلہ عبرانیوں کی کتاب کی مصنفہ تھی، لیکن اس کا نام کتاب سے خارج کر دیا گیا تاکہ کتاب کی زنانہ مصنفی کو چھپایا جا سکے۔[3][4]

اکولہ[ترمیم]

اکولہ، پرسکلہ کا شوہر تھا، وہ اصل میں پُنطس[5] سے تھا اور وہ ایک یہودی مسیحی تھا۔ کلیسیا کے عقیدہ کے مطابق اکولہ نے روم میں لمبے عرصے تک رہائش اختیار نہیں کی بلکہ پولس نے اسے ایشیائے کوچک میں بشپ مقرر کر دیا تھا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. رومیوں باب 16 آیت 3، نسخہ نئی دنیا ترجمہ
  2. Bilezikian, Gilbert. Beyond Sex Roles. Baker, 1989. آئی ایس بی این 0-8010-0885-9. pp.200-201
  3. ^ ا ب Hoppin, Ruth. Priscilla's Letter: Finding the Author of the Epistle to the Hebrews. Lost Coast Press, 2000. آئی ایس بی این 1-882897-50-1
  4. Adolph von Harnack, "Probabilia uber die Addresse und den Verfasser des Habraerbriefes", Zeitschrift fur die Neutestamentliche Wissenschaft und die Kunde der aelteren Kirche (E. Preuschen, Berlin: Forschungen und Fortschritte, 1900), 1:16–41. English translation available in Lee Anna Starr, The Bible Status of Woman. Zarephath, N.J.: Pillar of Fire, 1955, 392–415
  5. ماس، انتھونی۔ "اکولہ اور پرسکلہ"، دی کیتھولک انسائکلوپیڈیا۔ جلد۔ 1۔ نیو یارک: رابرت اپلیٹن کمپنی، 1907ء، اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2013