ترفمس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ترفمس
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1ویں صدی  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
افسس  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تُرِفُمس (یونانی: Τρόφιμος، تروفموس بمعنی قوت بخش) ایک غیر قوم مسیحی، جو افسس کا باشندہ[1] اور پولس رسول کا ساتھی تھا۔[2] وہ دوسرے ساتھیوں کی طرح یروشلم گیا۔ یروشلم میں ایک غلط فہمی کی بِنا پر بلوا ہو گیا کیونکہ لوگوں نے ترفمس کو پولس کے ساتھ دیکھا تھا۔ انھوں نے خیال کیا کہ پولس ہیکل کو پلید کرنے کے لیے یونانی کو اندر لے گیا ہے۔

غیر یہودی صرف اس صحن تک جا سکتے تھے، جسے غیر قوموں کا صحن کہا جاتا تھا۔ اِس سے آگے لاطینی اور یونانی میں کتبے لگے تھے جو غیر اقوام کو خبر دار کرتے تھے کہ "اگر اس جگہ سے آگے جاؤ گے تو موت کے سزا وار ہو گے۔" پولس نے ترفمس کو رومہ جاتے ہوئے میلیتُس میں بیمار چھوڑا۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اعمال 21: 29
  2. اعمال 20: 4
  3. 2 تیمتھیس 4: 20