چین میں بھوتوں کی شادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چین میں بھوتوں کی شادی
چینی 冥婚
لغوی معنی netherworld marriage

چین کی تہذیب کی رو سے ایک بھوت سے شادی (چینی: 冥婚; پینین: mínghūn; یعنی: "spirit marriage") ایسی شادی ہے جس میں ایک یا دونوں فریقین متوفی ہوں۔ چین میں اگر کوئی کنوارہ مرجائے تو اس کے گھر والے اس کی شادی کسی مردہ لڑکی سے کراتے ہیں۔[1]:99 دنیا میں کئی اور قسم کی بھوت کی شادیاں پائی جاتی ہیں۔ یہ شادیوں کا رواج سوڈان سے لے کر موجودہ دور کے فرانس تک پھیلا ہوا ہے۔ فرانس میں یہ رواج 1959ء سے زور پکڑا ہے (دیکھیے بیوہ بھابی سے شادی، سوڈان میں متوفی مردوں سے شادی کرنے کا رواج اور انتقال کے بعد کی شادی)۔ چین میں بھوتوں کی شادی کی ابتدائی تاریخ کے بارے میں معلومات عام نہیں ہیں، تاہم یہ رواج آج بھی موجود ہے اور لوگ اس عمل پیرا ہیں، اس کی اطلاعات موجود ہیں۔[2]

وجوہات[ترمیم]

اس کی ایک وجہ یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ شادی نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والے کی روح دنیا کے چکر لگاتی رہتی ہے۔ شادی کے بغیر مرنا پیچھے رہ جانے والوں کے لیے بدبختی بھی سمجھا جاتا ہے۔ ایک وجہ کے مطابق مرنے والا اگلے جہان میں تنہا نہ ہو اس لیے اس کی شادی کر دی جاتی ہے۔ چین میں ایک رسم یہ بھی ہے کہ چھوٹے بھائی کی شادی بڑے بھائی سے پہلے نہیں ہو سکتی۔ بڑا بھائی مر جائے تو اس کی مرنے کے بعد بھی شادی کر دی جاتی ہے۔ کچھ خاندان باہم تعلق بڑھانے کے لیے اپنے مرنے والوں کی دفن کرنے سے پہلے شادی کر دیتے ہیں۔[3]

حواشی[ترمیم]

  1. Stockard, Janice E. Daughters of the Canton Delta
  2. "一個人的婚禮…女友過世男辦冥婚"۔ 東森新聞۔ 東森新聞网۔ 6 نومبر 2015۔ 16 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2016 
  3. بدمعاشوں نے ذہنی معذور عورتوں کو دلہن بنانے کے لیے قتل کر دیا۔ اردو پوائنٹ

حوالہ جات[ترمیم]

  • Baker, Hugh D. R. Chinese Family and Kinship. New York: Columbia University Press, 1979.
  • As quoted by Baker: Ball, J. Dyer, Things Chinese: or Notes Connected with China, London, 1904.
  • Freedman, Maurice.Family and Kinship in Chinese Society. Stanford, CA: Stanford university Press, 1970.
  • Ikels, Charlotte. "Parental Perspectives on the Significance of Marriage." Journal of Marriage and the Family Vol. 47 No. 2 (May 1985):253-264.
  • Jordan, David K. Gods, Ghosts, and Ancestors: The Folk Religion of a Taiwanese Village. Berkeley, Los Angeles, London: University of California Press, 1972.
  • The Cult of the Dead in a Chinese Village. Stanford, CA: Stanford University Press, 1973.
  • Stockard, Janice E. Daughters of the Canton Delta: Marriage Patterns and Economic Strategies in South China, 1860-1930.Stanford, CA: Stanford University Press, 1989.
  • Topley, Marjorie. "Ghost Marriages Among the Singapore Chinese." Man (Published by the Royal Anthropological Institute of Great Britain and Ireland) Vol. 55 (Feb., 1955): 29-30.
  • Topley, Marjorie. "Ghost Marriages Among the Singapore Chinese: A Further Note." Man (Published by the Royal Anthropological Institute of Great Britain and Ireland) Vol. 56 (May, 1956).
  • Wolf, Arthur P. Studies in Chinese Society. Stanford, CA: Stanford University Press, 1978.
  • Wolf, Arthur P., and Chieh-shan Huang. Marriage and Adoption in China, 1845-1945. Stanford, CA: Stanford University Press, 1980.

مزید مطالعات[ترمیم]