غیر کارگرد خاندان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایک غیر کارگرد خاندان ایسا خاندان ہے جس میں تنازع، بد اخلاقی اور عمومًا اولاد کی اندیکھی یا استحصال ماں باپ کی جانب سے لگاتار اور باضابطہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے خاندان کے دیگر ارکان کو ان حرکات کو جھیلنا پڑتا ہے۔ ان خاندانوں میں پرورش پانے والے بچے یہاں کے رہن سہن کو معمول سمجھتے ہیں۔ غیر کارگرد خاندان دراصل دو بالغوں سے شروع ہوتے ہیں، جس میں ایک عمومًا حد سے زیادہ بدسلوک ہوتا ہے اور دوسرا منحصرالوجود ہوتا ہے۔ اس میں کئی لتوں کی بھی موجودگی ممکن ہو سکتی ہے، جیسے کہ مادوں کا استحصال (مثلًا شراب یا منشیات اور کبھی کبھی غیر علاج کردہ دماغی بیماری)۔ غیر کارگرد ماں باپ یا تو اپنے ہی غیر کارگرد ماں باپ کی نقل کر سکتے ہیں یا اس دونوں سے اور بہتر زندگی لانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ کچھ معاملوں میں غلبہ رکھنے والا باپ یا ماں یا تو استحصال یا اندیکھی مبتلا ہوتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے اور والیدین میں سے دوسرا فریق اعتراض نہیں کرتا، جس کی وجہ سے بچے یہی سوچنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ ان کے ساتھ یہی ہونا چاہیے۔[1]

اگر ایک خاندان کی کفالت کرنے والا شخص خود نشے کے موذی مرض میں مبتلا ہو جائے تو سارے خاندان کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ ذریعہ آمدنی ختم ہو جاتا ہے اور آہستہ آہستہ بچوں کو اسکولوں سے اٹھالیا جاتا ہے ۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. David Stoop and James Masteller (1997-02-10)۔ Forgiving Our Parents, Forgiving Ourselves: Healing Adult Children of Dysfunctional Families۔ Regal۔ ISBN 978-0830734238 
  2. منشیات،خاندان اور معاشرہ