برین (کمپیوٹر وائرس)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
©برین
ایک متاثرہ فلاپی ڈسک کا بوٹ سیکٹر

برین (انگریزی: Brain) ایک کمپیوٹر وائرس ہے جو جنوری 1986ء میں ریلیز ہوا[1] اور اسے ایم ایس ڈوس کے لیے پہلا وائرس سمجھا جاتا ہے۔ یہ ڈوس فائل ایلوکیشن ٹیبل (FAT) فائل سسٹم سے فارمیٹ ہونے والے سٹوریج میڈیا کے بوٹ سیکٹر کو متاثر کرتا ہے۔ لاہور، پنجاب، پاکستان کے دو بھائیوں، باسط فاروق علوی اور امجد فاروق علوی نے یہ وائرس بنایا۔[2] یہ ایک ٹریکنگ پروگرام تھا۔

تفصیل[ترمیم]

یہ وائرس ایک فلاپی ڈسک کے بوٹ سیکٹر کو وائرس کی ایک کاپی سے تبدیل کر کے آئی بی ایم پی سی (IBM PC) کمپیوٹر کو متاثر کرتا ہے اور اصل بوٹ سیکٹر ایک دوسرے سیکٹر بیڈ (bad) میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ عام طور پر متاثرہ ڈسک پر پانچ کلو بائٹ بیڈ سیکٹر ہوتا ہے۔ عام طور پر ڈسک لیبل ©Brain میں تبدیل ہو جاتا ہے اور متاثرہ بوٹ سیکٹر میں درج ذیل پیغام ظاہر ہوتا ہے :

Welcome to the Dungeon (c) 1986 Basit & Amjads (pvt) Ltd VIRUS_SHOE RECORD V9.0 Dedicated to the dynamic memories of millions of viruses who are no longer with us today - Thanks GOODNESS!! BEWARE OF THE er..VIRUS : this program is catching program follows after these messages....$#@%$@!!

مختلف ورژنز میں یہ پیغام بعض تبدیلیوں کے ساتھ نظر آتا ہے۔ وائرس فلاپی ڈسک ڈرائیو کو سست کرتا ہے اور میموری کے سات کلو بائٹ کو ڈوس کی دسترس سے باہر کر دیتا ہے۔ برین کو باسط فاروق علوی اور امجد فاروق علوی کی جانب سے بنایا گیا جو اس وقت لاہور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک، چاہ میراں میں رہتے تھے۔ انھوں نے ٹائم میگزین کو بتایا کہ انھوں نے اپنے میڈیکل سافٹ ویئر کو پائریسی سے محفوظ رکھنے کے لیے اسے بنایا اور اس کے لیے صرف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے ہدف کو ملحوظ رکھا گیا۔[3] اس وقت کے دیگر وائرس، فلاپی ڈسک کی طرح ہارڈ ڈسک کو بھی متاثر کر سکتے تھے۔ لیکن ان کے برخلاف برین ایسا نہیں کر سکتا تھا۔ وائرس، ان بھائیوں کے پتہ، تین رابطہ نمبر اور ایک پیغام کے ساتھ مکمل ہوتا تھا جو صارف کو مشین کے متاثرہ ہونے کی اطلاع دے کر ان سے رابطہ کرنے کو کہتا تھا:

Welcome to the Dungeon © 1986 Basit & Amjads (pvt). BRAIN COMPUTER SERVICES 730 NIZAM
BLOCK ALLAMA IQBAL TOWN LAHORE-PAKISTAN PHONE: 430791,443248,280530. Beware of this VIRUS.... Contact us for vaccination...

یہ پروگرام، پائریٹس کی غیر قانونی ڈسکس کی کاپی کو ٹریک کرنے اور اسے روکنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. John Leyden (جنوری 19, 2006ء)۔ "PC virus celebrates 20th birthday"۔ The Register۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 21, 2011  ء
  2. Gildas Avoine، Pascal Junod، Philippe Oechslin (2007)۔ Computer system security: basic concepts and solved exercises۔ EFPL Press۔ صفحہ: 20۔ ISBN 978-1-4200-4620-5۔ دو پاکستانی بھائیوں، باسط فاروق علوی اور امجد فاروق علوی نے پہلا پی سی وائرس بنایا۔ 
  3. Philip Elmer-Dewitt; Ross H. Munro/لاہور (ستمبر 26, 1988ء)۔ "Technology: You Must Be Punished"۔ ٹائم میگزین۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2018