ویک کا کیتھیڈرل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Vic Cathedral
Catedral de San Pedro de Vich
Vic Cathedral
بنیادی معلومات
مذہبی انتسابرومن کیتھولک
ملکہسپانیہ
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرchurch
سنگ بنیاد1781
groundplan

ویک کا کیتھیڈرل (کاتالان زبان : Catedral de Vic، ہسپانوی زبان: Catedral de Vich) جسے دفتری سطح پر سنت پیرے اپستول (کاتالان زبان: Catedral de Sant Pere Apòstol، اسپینی زبان: Catedral de San Pedro Apóstol) ایک رومن کیتھولک کیتھیڈرل ہے۔ یہ اسپین کے کاتالونیا کے شہر ویک میں وقوع پزیر ہے۔[1] یہ ویک کے ڈائیؤسیس کی سرکاری نشست ہے۔ یہ باروک، رومانیسک، نشاۃِ ثانیہ اور کلاسیکی طرزتعمیر کا ملاپ ہے۔ اتہاس

ویک کے بارے میں پہلی جان کاری 516ء کے لگ بھگ ملتی ہے۔ یہ کیتھیڈرل 717ء-718ء کے دوران میں عربوں کے حملے میں غارت ہو گیا تھا۔ اس کی بازتعمیر 886ء میں ویلفریڈ ہیری کے صادر کردہ شاہی احکامات کی پابجائ کی کارروائی کے طور پر گئی تھی۔ 11 ویں صدی میں ایبٹ اولیبا نے اسے رومانسیک طرزتعمیر میں بنوایا تھا۔ اس نے اس کا گھنٹا گھر اور بھورا تیار کروایا جو آج بھی موجود ہے۔ اس کا مٹھ 14ویں صدی میں گوتھک طرزتعمیر میں بنایا گیا۔ اس کا چیپل باروک طرزتعمیر میں بنا ہوا ہے۔ اسپینی خانہ جنگی کے دوران میں اس کو بہت نقصان ہوا لیکن اسے جلدی ہی ٹھیک کر دیا گیا۔ کاتالان کے تاریخی کردار ابت یبٹ اولیبا کو اس گرجاگھر میں ہی دفنایا گیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Vic Cathedral (cathedral, Vic, Spain)"۔ Encyclopedia Britannica۔ 24 جولا‎ئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 tháng 10 năm 2014 

متناسقات: 41°55′41″N 2°15′20″E / 41.92806°N 2.25556°E / 41.92806; 2.25556

بیرونی روابط[ترمیم]

ماخذ[ترمیم]